بسم الله الرحمن الرحيم
آج ایک قصائی کی دکان پر بیٹھا تھا کہ ایک صاحب سفید پوش، چہرے پر داڑھی ، سر پر ٹوپی ، آنکھوں پرعینک لگائے دوکان میں داخل ہوئے اور دکان پر کافی بھیڑ تھی لوگوں کی آواز سے دکان گونج رہی تھی، "بھائی" ایک کلو گوشت دینا، بھائی تین کلو گوشت کاٹنا، جیسے ہی وہ صاحب داخل ہوئے قصائی سارے گاہکوں کو چھوڑ کر ان سے مخاطب ہوا "جی" آدھا کلو گوشت مولوی صاحب نے کہا! قصائی فورا بہترین گوشت کا ٹکڑا کاٹا اور بوٹی بنا کر دیدی مولوی صاحب نے پیسے دینے کے لئے ہاتھ بڑھایا تو قصائی نے لینے سے انکار کر دیا، انہوں نے کہا! جاوید بھائی آپ ہمیشہ ایسا ہی کرتے ہیں قصائی مسکرا دیا اور وہ صاحب دوکان سے باہر نکل گئے. لوگ گلے شکوے کرنے لگے کہ ہم کب سے کھڑے ہیں اور قصائی کو چربی چڑھی ہے. گاہک کی قدر ہی نہیں میرا بھی تجسس بڑھا میں دکان خالی ہونے کا انتظار کرنے لگا، جیسے ہی قصائی فارغ ہوا میں نے کہا دو کلو گوشت چاہیے - پھر میں نے پوچھا ابھی جو صاحب گوشت لے کر گئے ہیں، کیا آپ کے کوئی قریبی رشتے دار لگتے ہیں سارے گاہک چھوڑ کر آپنے ان کو گوشت دیا قصائی بولا جی نہیں! میں تعجب میں پڑ گیا اور پوچھا، تو پھر قصائی بولا وہ میری مسجد کے امام صاحب ہیں جو میری آخرت بنانے کی فکر میں رہتے ہیں اور میرے بچوں کو قرآن اور حدیث کا درس دیتے ہیں "وہ دنیا میں اچھے سلوک کے مستحق تو ہے نا" میں نے کہا اچھا مگر تم نے ان سے پیسے کیوں نہیں لئے، قصائی مسکرایا اور بولا کیا تمہیں نہیں پتہ؟ مسجدوں کے اماموں کو کیا دیا جاتا ہے؟ اتنے تو صاحب آپ کے بچے مہینے میں پوکٹ منی لے لیتے ہونگے میں سوچنے لگا، واقعی آپ کی بات تو ٹھیک ہے! قصائی پھر بولا صاحب یہ ہماری قوم کا سرمایہ ہے ان کو بچانا ہماری ذمہ داری ہے، بازار کی تمام دوکان والوں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ مولانا صاحب سے کوئی پیسے نہیں لینگے، صرف میں ہی نہیں یہ نائی، یہ جنرل سٹور ولا ، ڈاکٹر صاحب ، وہ کرانے والا، دودھ والا اور سبزی والا کوئی انسے پیسے نہیں لیتا. اتنا تو ہم کرہی سکتے ہیں، اور مسکرا کر کہا! صاحب آدھا کلو گوشت کے بدلے جنّت زیادہ منافع کا سودا ہے، یہ لیجئے آپ کا گوشت، میں نے پیسے قصائی کی طرف بڑھائے اور کہا! اور بھائی میں تو نوکری کرتا ہوں کاش میں بھی آپ لوگوں کی طرح مولوی صاحب کی کوئی مدد کر سکتا؟ قصائی نے کہا بہت آسان ہے سامنے گلی میں مولانا نے سائیکل بننے کے لیے دی ہے آپ دوکان والے کو چپکے سے پیسے ادا کردینا اور اسے کہہ دیجئے کہ مولانا سے پیسے نہ لے میں مسکرایا اور دوکان سے نکل آیا، اس قصائی سے آج مدد کا ایک نیا سبق سیکھا تھا. ١٤٠٠ سال پہلے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ امانت اس امّت کے علماء کو دی تھی. بنی اسرائیل کے علماء کی طرح انہوں نے دین کا سودا نہیں کیا آئے ہم بھی دین کے ان خادموں کی اسی طرح مدد کریں جیسے قصائی نے سکھایا، اپنے ارد گرد ایسے سفید پوش لوگوں کا خیال رکھیں جو کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتے. امید کرتے ہیں کہ آپکو یہ مضمون ضرور پسند آیا ہوگا.
|
Aaj Ek qasayi ki dukaan par baitha tha ke ek sahib safaid posh, chehray par daarhi, sar par topi, aankhon per chashma, lagaye dokaan main daakhil hue aur dukaan par kaafi bheerd thi logon ki aawaz se dukaan goonj rahi thi," bhai" ek kilo gosht dena, “bhai” do kilo gosht kaatna, jaisay hi woh sahib daakhil hue qasayi saaray gahakon ko chord kar un se mukhatib huwa" Jee Maulana" aadha kilo gosht maolvi sahib ne kaha! Qasayi foran behtareen gosht ka tukda
kaata aur booti bana kar daydi, maolvi sahib ne paisay dainay ke liye haath
badhaya to Qasayi ne lenay se inkaar kar diya, unhon ne kaha! Log giley shikway karne lagey ke hum kab
se khade hain aur Qasayi ko charbi chadhi hai. Gahak ki qader hi nahi. Main taajjub main pad gaya aur poocha, to
phir Qasayi bola woh meri masjid ke imam sahib hain jo meri akhirat
bananay ki fikar main rehtay hain aur mere bachon ko quran aur hadees ka dars
dete hain "woh duniya main achay sulooq ke mustahiq to hai na"
Main sochnay laga, waqai aap ki baat to
theek hai! Qasayi phir bola sahib yeh hamari qoum ka sarmaya hai un ko
bachana hamari zimma daari hai, bazaar ki tamam dokaan walon ne yeh faisla
kya hai ke maulana sahib se koi paisay nahi laingay, sirf main hi nahi yeh
naayi, yeh general store wala, Dr. sahib, woh kiranay wala, doodh wala aur
sabzi wala koi unse paisay nahi leta.
Aur bhai main to nokari karta hon kash main bhi aap logon ki terhan maolvi sahib ki koi madad kar sakta ?
Qasayi ne kaha bohat aasaan hai samnay gali main molana ne cycle ban'nay ke liye di hai aap dokaan walay ko chupkay se paisay ada kar dena aur ussay keh dijiye ke molana se paisay nahi le main muskuraya aur dokaan se nikal aaya,
1400 saal pehlay hamaray nabi صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ne yeh amanat is ummat ke ulama ko di thi. Bani Israel ke ulama ki terhan unhon ne
deen ka soda nahi kya, aaye hum bhi deen
ke un khadimon ki isi terha madad karen jaisay Qasayi ne sikhaya, –apne ird
gird aisay safaid posh logon ka khayaal rakhen jo kisi ke samnay haath nahi
pheilatay. Umeeed karte hain ke aapko yeh mazmoon zaroor pasand aaya hoga, is ummeed per keh amal bhi karenge. |
No comments:
Post a Comment