Duaon ka Khazanaدعاؤں کا خزانہ
اور تمہارے رب نے فرمایا: تم مجھ سے دعا کیا کرو، میں تمہاری دعا ضرور قبول کروں گا۔
And your Lord has said: "Always pray to Me; I shall certainly grant your prayer."
سورۃ غافر – آیت 60✨ تمام احباب محبت سے درود پاک پڑھنے کو معمول بنا لیں
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
اے اللہ! رحمت نازل فرما ہمارے آقا محمد ﷺ اور آل محمد ﷺ پر، جس طرح تو نے ابراہیم علیہ السلام اور آل ابراہیم پر رحمت نازل فرمائی، بے شک تو قابلِ تعریف اور بزرگی والا ہے۔ اے اللہ! برکت نازل فرما ہمارے آقا محمد ﷺ اور آل محمد ﷺ پر، جس طرح تو نے ابراہیم علیہ السلام اور آل ابراہیم پر برکت نازل فرمائی، بے شک تو قابلِ تعریف اور بزرگی والا ہے۔
Deen ki Samajh ki Duaدین کی سمجھ کی دعا
اَللَّهُمَّ فَقِّهْنِيْ فِي الدِّينِ
اے اللہ مجھے دین کی سمجھ عطا فرما
O Allah, grant me understanding of religion.
Dunya o Aakhirat ki Bhalaiدنیا و آخرت کی بھلائی کی دعا
اللَّهُمَّ إِنَّا نَسْأَلُكَ خَيْرَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ، وَنَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ
اے اللہ! ہم تجھ سے دنیا و آخرت کی بھلائی مانگتے ہیں، اور دنیا و آخرت کی برائی سے تیری پناہ چاہتے ہیں۔
O Allah, we ask You for the good of this world and the Hereafter, and we seek Your protection from the evil of this world and the Hereafter.
Bachon ko Nazar-e-Bad aur Balaon se Mahfooz Rakhne ki Duaبچوں کو نظرِ بد اور بلاؤں سے محفوظ رکھنے کی دعا
أُعِيذُكَ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ، وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لَامَّةٍ
میں تمہارے لیے پناہ مانگتا ہوں اللہ کے پورے کلمات کے ذریعے، ہر شیطان سے، ہر زہریلے کیڑے سے اور ہر نظرِ بد والی آنکھ سے۔
I seek refuge for you in the perfect words of Allah from every devil and every poisonous thing, and from every evil eye.
Jisam ke Har Dard ke liye Duaجسم کے ہر درد کیلئے دعا
بِسْمِ اللَّهِ، بِسْمِ اللَّهِ، بِسْمِ اللَّهِ (سات مرتبہ)
أَعُوْذُ بِعِزَّةِ اللَّهِ وَقُدْرَتِهِ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ وَأُحَاذِرُ (سات مرتبہ)
اللہ کے نام سے، میں اللہ تعالیٰ کی عزت اور اس کی قدرت کی پناہ مانگتا ہوں اس تکلیف کے شر سے جو میں محسوس کرتا ہوں اور جس سے ڈرتا ہوں۔
I seek refuge with Allah's might and power from the evil that I feel and that I fear. (Recite each part seven times)
Qarz ki Adaigi ke liye Duaقرض کی ادائیگی کیلئے دعا
Yeh dua padhne se pahaad jitna qarz bhi adaa ho jayega.
اللَّهُمَّ اكْفِنِي بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَأَغْنِنِي بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ
اے اللہ! مجھے اپنی حلال چیزوں کے ذریعے حرام سے بچا، اور اپنے فضل سے نواز کر اپنے سوا کسی اور سے مانگنے سے بے نیاز کر دے۔
O Allah, make sufficient for me what is lawful, keeping me away from what is unlawful, and enrich me by Your favour so I am not dependent on anyone but You.
Gham, Sustee aur Qarz ke Bojh se Panah ki Duaغم، سستی اور قرض کے بوجھ سے پناہ کی دعا
اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْهَمِّ وَالْحَزَنِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْعَجْزِ وَالْكَسَلِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْجُبْنِ وَالْبُخْلِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ غَلَبَةِ الدَّيْنِ وَقَهْرِ الرِّجَالِ
اے اللہ! میں غم اور پریشانی سے تیری پناہ مانگتا ہوں، عاجزی اور سستی سے تیری پناہ مانگتا ہوں، بزدلی اور کنجوسی سے تیری پناہ چاہتا ہوں، اور قرض کے بوجھ اور لوگوں کے غلبہ سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔
O Allah, I seek refuge in You from anxiety and sorrow, from weakness and laziness, from cowardice and miserliness, and from the burden of debt and the overpowering of people.
سنن ابی داؤد
Ya Malik-ul-Mulk — Teen Barkaton wali Duaیا مالکَ الملک — تین برکتوں والی دعا
يَا مَالِكَ الْمُلْكِ يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ
اے دونوں جہاں کے مالک، اے عظمت اور بزرگی والے
Ya Malik-ul-Mulk Ya Dhal-Jalali wal-Ikram
O Owner of All Sovereignty, O Possessor of Majesty and Honour.
Namaz-e-Fajr ke baad 111 martaba, awwal o aakhir 3-3 martaba Durood Shareef ke sath padhne ki 3 barkaten:
1. تونگری ملتی ہے، نحوست دور ہوتی ہے۔ 2. اللہ بے عزت نہیں ہونے دیتا۔ 3. رکے ہوئے کام میں غیب سے مدد ملتی ہے۔
Tamam Fikron se Azadi ki Duaتمام فکروں سے آزادی کی دعا
حَسْبِيَ اللَّهُ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ، عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ
مجھے اللہ کافی ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں، میں نے اسی پر بھروسہ کیا اور وہ عرشِ عظیم کا مالک ہے۔
Mujhe Allah kafi hai, uske siwa koi mabood nahi, maine usi par bharosa kiya aur woh Arsh-e-Azeem ka malik hai.
سورۃ التوبہ – آیت 129
Jannat ka Sawal aur Jahannam se Najatاللہ سے جنت کا سوال اور جہنم سے نجات
اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْجَنَّةَ وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ النَّارِ
اے اللہ! میں تجھ سے جنت کا سوال کرتا ہوں اور جہنم سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔
O Allah, I ask You for Paradise, and I seek refuge with You from the Fire.
رَبِّ ابْنِ لِي عِنْدَكَ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ
اے میرے اللہ! میرے لیے اپنے پاس جنت میں گھر بنا دے۔
رَبِّ هَبْ لِي حُكْمًا وَأَلْحِقْنِي بِالصَّالِحِينَ
اے میرے رب! مجھے حکمت عطا فرما اور مجھے نیک لوگوں میں شامل فرما۔
وَاجْعَل لِّي لِسَانَ صِدْقٍ فِي الْآخِرِينَ
اور میرے لیے بعد میں آنے والوں میں (بھی) ذکرِ خیر اور قبولیت جاری فرما۔
وَاجْعَلْنِي مِن وَرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِيمِ
اور مجھے نعمتوں والی جنت کے وارثوں میں سے بنا دے۔
رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَهَنَّمَ إِنَّ عَذَابَهَا كَانَ غَرَامًا
اے ہمارے رب! جہنم کے عذاب کو ہم سے پھیر دے، یقیناً اس کا عذاب ایک پھندا ہے۔
اللَّهُمَّ رَبَّ جِبْرَائِيلَ وَمِيكَائِيلَ، وَرَبَّ إِسْرَافِيلَ، أَعُوذُ بِكَ مِنْ حَرِّ النَّارِ، وَمِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ
اے اللہ! جبرائیل، میکائیل اور اسرافیل کے رب! میں نارِ جہنم کی گرمی اور قبر کے عذاب سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔
Allah Ta'ala se Maghfirat aur Rahmat ka Sawalاللہ تعالیٰ سے مغفرت اور رحمت کا سوال
رَبَّنَا إِنَّنَا آمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ
اے ہمارے رب! ہم ایمان لائے، پس تو ہمارے گناہوں کو بخش دے اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا لے۔
رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَإِسْرَافَنَا فِي أَمْرِنَا
اے ہمارے رب! ہمارے گناہوں کو بخش دے اور ہمارے معاملات میں ہماری زیادتیوں کو معاف فرما۔
رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنفُسَنَا وَإِن لَّمْ تَغْفِرْ لَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخَاسِرِينَ
اے ہمارے رب! ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا، اگر تو نے ہمیں معاف نہ کیا اور ہم پر رحم نہ کیا تو ہم نقصان اٹھانے والوں میں سے ہو جائیں گے۔
رَبَّنَا آمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا وَأَنتَ خَيْرُ الرَّاحِمِينَ
اے ہمارے رب! ہم ایمان لے آئے ہیں، تو ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم فرما، تو سب سے بہتر رحم کرنے والا ہے۔
رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا وَلِإِخْوَانِنَا الَّذِينَ سَبَقُونَا بِالْإِيمَانِ وَلَا تَجْعَلْ فِي قُلُوبِنَا غِلًّا لِّلَّذِينَ آمَنُوا رَبَّنَا إِنَّكَ رَءُوفٌ رَّحِيمٌ
اے ہمارے رب! ہمیں اور ہمارے ان بھائیوں کو بخش دے جو ہم سے پہلے ایمان لائے، اور ہمارے دلوں میں مومنوں کے خلاف کوئی بغض نہ رکھ، بے شک تو بڑا مہربان، نہایت رحم کرنے والا ہے۔

No comments:
Post a Comment