بسم الله الرحمن الرحيم
Hazrath Sheikh Abdul Qadir Gilani |
منقبت
پرتَو ئے نورِ نبی چہرا ہے غوثِ پاک کا از زمیں تا اسماں جلوا ہے غوثِ پاک کا
آپ سے ہیں اولیاء اللہ سارے فیض یاب مرحبا کیا رتبئہ اعلی ہے غوثِ پاک کا
جو ہے پروانہ چراغِ غوث کا صد مرحبہ ہے وہ مومن نام جو ہے لیتا غوثِ پاک کا
لفظ قُم پر جاگ اُٹھے شہرِ خموشاں کے مکیں جوش پر جس دم کرم آتا ہے غوثِ پاک کا
عرش پر اُنکی کی حکومت فرش پر اُنکا مقام دونوں عالم میں رواں سکّہ ہے غوثِ پاک کا
جو گدا آیا درِ والا پہ سلطان ہو گیا بخششوں کا گھر درِ والا ہے غوثِ پاک کا
گُلشنِ ہستی میں وہ سر سبز و شاداب ہے صدقِ دل سے نام جو لیتا ہے غوثِ پاک کا
مالکِ ملکِ ولایت اور طریقت کے امام سلطنت پر دین کی قبضہ ہے غوثِ پاک کا
ہے زباں پر روز وشب محبوبِ سبحانی کا نام اور میرے قلب پر نقشہ ہے غوثِ پاک کا
نام سنتے ہی تڑپ جاتا ہے دل قلب وجگر نام کیا صد مرحبا پیارا ہے غوثِ پاک کا
قبر میں منکیر نکیر آپس میں کہتے ہیں بہم اِسکو مت چھیڑو یہ پیارا ہے غوثِ پاک کا
مسجدِ معصوم پیراں پر ہے رحمت کا نزول معتقد قاسؔم یہاں ہے حلقہ غوثِ پاک کا
Surah Al-Tawbah shuru karne se pehle Bismillah
شاعر : حضرت قاسم نقشبدی رحمۃ اللہ علیہ قاسؔم
Follow this Blog
Fiqhi Masail-Namaz, Roza, Zakat & Digar ke liye yaha click karen
Contact karne ke liye yaha click karen
Allah walon se dosti karna chahate hain to yaha click karen
Dua & Wazaif ke liye yaha click karen
Naat sharee & Salaam ke liye yaha Click karenShare, like twitter Pinterest
سلطان الاولیاء، غوث الثقلین، محبوب سبحانی، قطب ربانی، پیران پیر دستگیر، حضرت سیدنا غوث الاعظم شیخ سید محی الدین ابو محمد عبد القادر جیلانی حسنی حسینی حنبلی رضی اللہ عنہ کی ولادت 470ھ بروز جمعہ جیلان، ایران میں ہوئی۔ آپ بانی سلسلۂ عالیہ قادریہ، جید عالم دین، مفتی اسلام، بہترین مدرس، پر اثر واعظ، مصنف کتب، فقہا و محدثین کے استاذ، شیخ المشائخ، صاحب کرامات کثیرہ، مستجاب الدعوات اور اسلام کی مؤثر ترین شخصیات میں سے ہیں۔ چالیس سال تک عشاء کے وضو سے نمازِ فجر ادا فرمائی، پندرہ سال تک روزانہ رات بھر میں ایک قرآنِ پاک مکمل تلاوت کرتے رہے، روز ایک ہزار رکعت نفل ادا فرماتے، بیک وقت تیرہ علوم میں تقریر فرمایا کرتے، آواز مبارک جیسی نزدیک والوں کو سنائی دیتی تھی ویسی ہی دور والوں کو سنائی دیتی، دوپہر سے پہلے اور بعد لوگوں کو تفسیر، حدیث، فقہ، کلام، اصول اور نحو پڑھاتے اور ظہر کے بعد مختلف قرأتوں کے ساتھ قرآن مجید پڑھاتے تھے۔ آپ کے فضائل ومناقب احاطۂ بیان و تحریر سے باہر ہیں۔ مشہور قول کے مطابق 11 ربیع الآخر 561ھ کو بغداد شریف، عراق میں وصال فرمایا جہاں آپ کا مزار مبارک دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے منبع انوار و تجلیات اور دعاؤں کی قبولیت کا مقام ہے۔ (بہجۃ الاسرار، طبقات امام شعرانی، تفریح الخاطر، ما ثبت بالسنہ)
kya crypto currency main invest karna jaiz hai
مقبول بارگاہ الٰہی، مورد انوار نامتناہی، شیر شبستاں، کمالِ مرد میداں، خورشید افلاک کرامت، گوہر دریائے ولایت، گل گلشن شریعت، بہار گلستان طریقت، محی السنۃ، قامع البدعۃ، حضور سلطان الاولیاء، باز الاشھب، غوث الاغواث، قطب الاقطاب، فرد الافراد، غوث الثقلین، نجیب الطرفین، پیرانِ پیر، روشن ضمیر، محبوبِ سُبحانی، قطب ربانی، قندیلِ نورانی، شہبازِ لامکانی غوث اعظم حضرت الشیخ سیدنا ابو محمد سید محی الدین عبدالقادر الجیلانی رضی الله تعالٰی عنه کی گیارہویں شریف مبارک ہو
رب ذوالجلال حضور غوث پاک کے فیوض وبرکات سے ہم سب کو متمتع فرمائے
اَللّٰهُمَّ يَا وَاسِعَ الْعَطَاءِ اَللّٰهُمََ يَا مُنْزِلَ الشِّفَاءِ اَللّٰهُمََ يَا دافِعَ الْبَلَاءِ اَللّٰهُمََ يَا مُجِيْبَ الدُّعَاءِ اَنْزِلْ رَحْمَتَكَ وَ شِفَائَكَ وَ عَافِيَتَكَ عَلَيْنَا وَ عَلٰى كُلِّ مَرِيْضٍ يَا رَبَّ الْعَالَمِيْنَ
آمِیْن یَارَبَّ الْعَالَمِیْنَ بِجَاہِ سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ عَلَیْہِ أَفْضَلُ الصَّلَاۃِ وَ السَّلَامِ وَ التَّحِیَّۃِ وَ الثَّنَاءِ وَ التَّسْلِیْمِ وَ عَلٰی آلِہٖ وَ صَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَ وَ بَارِکْ وَ سَلِّمْ تَسْلِیْمًا کَثِیْرًا
تمام احباب محبت سے درود پاک پڑھنے کو معمول بنا لیں کہ سعادت دارین کا باعث ہے
No comments:
Post a Comment