Sunday, January 21, 2024

فضائل نماز - Fazail-e-Namaz

Islami taleemaat
بسم اللہ الرحمن الرحیم 
الحمد لله رب العالمين والصلاة والسلام على سيد المرسلين وعلى آله وصحبه أجمعين.
 
    اللہ قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے۔ آقِیمُوا الصَّلوةَ وَاتُوا الزَّكَوةَ وارْكَعُوا مَعَ الرَكِعينَ(۝) ترجمہ: نماز قائم کرو، زکوٰۃ دو اور رکوع کرنے والے کے ساتھ رکوع کرو، (یعنی باجماعت نماز پڑھو)۔
اسلام میں نماز کے بہت سے فضائل وارد ہوۓ ہیں ، جن میں سے چند ایک درج ذیل بیان کیے جاتے ہیں:
     قرب الٰہی: نماز بندے کو الله تعالیٰ کے قریب کرنے کا ذریعہ ہے، جیسا کہ بندہ الله کی تعریف اور اطاعت کے اظہار کے لیے نماز پڑھتا ہے۔
     روح اور دل کی تطہیر: نماز روح اور دل کو گناہوں اور خطاؤں سے پاک کرنے کا ذریعہ ہے، اور یہ زندگی کو ترتیب دینے اور طرز عمل کو بہتر بنانے میں معاون ہے۔
     وقت اور روزمرہ کی زندگی کو منظم کرنا: پانچوں نمازیں پورے دن میں تقسیم کی جاتی ہیں، جو وقت کو منظم کرنے اور روزمرہ کی سرگرمیوں کو ترتیب دینے میں معاون ہوتی ہیں۔
     الله کے ساتھ تعلق کو مضبوط کرنا: نماز کے ذریعے مومن الله پاک کے ساتھ ایک مضبوط رشتہ استوار کرتا ہے اور اس کی عظمت اور قدرت کی پہچان کا اظہار کرتا ہے۔
     جسمانی اور نفسیاتی صحت کو فروغ دینا: نماز میں مخصوص حرکات اور انداز شامل ہیں، جو خون کی گردش کو تیز کرنے اور جسمانی تندرستی کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہیں۔ یہ روح کو پرسکون کرنے اور قوت ارادی کو مضبوط کرنے میں بھی معاون ہے۔
     شخصیت کو مضبوط بنانا اور خود پر قابو رکھنا: نماز کے اوقات مقرر کرنے اور ان پر عمل کرنے سے مومن اپنے آپ پر قابو پانا سیکھتا ہے اور ضبط نفس کو فروغ دیتا ہے۔
     شیطان اور برائی سے لڑنا: نماز کو ڈھال سمجھا جاتا ہے جو مومن کو برائی اور گناہ کے رجحان سے بچاتا ہے، کیونکہ نماز پڑھنے سے ایمان مضبوط ہوتا ہے اور عزم مضبوط ہوتا ہے۔
ملت اسلامیہ ! نماز بہترین عبادت ہے۔ نماز کے ذریعے مسلمان خدا کا قرب حاصل کرتا ہے۔ نماز مومن کی نشانی ہے، نماز کا انکار کرنے والا کافر ہے، وقت پر نماز نہ پڑھنے والا گنہگار ہے۔ آج مسلمان نماز سے بے نیاز ہو چکے ہیں، آج مسلمانوں کے پاس نماز پڑھنے کا وقت نہیں ہے، لوگ نماز نہ پڑھنے کے لیے طرح طرح کے بہانے بناتے ہیں۔
لیکن مسلمانو! خدا کے حضور تمہارا کوئی بھی عذر کارگر نہ ہو گا اور قیامت کے دن پہلا سوال نماز کا ہو گا کہ اُس دن تم کیا جواب دو گے؟
مسلمانو! اللہ کی بارگاہ میں دنیا کا مال کام نہ آئے گا، دوست اور رشتہ دار کام نہ آئیں گے، اگر کچھ کام آنے والا ہے تو وہ عشق رسول ہے۔
"نماز آنکھوں کی ٹھنڈک ہے"۔
    حدیث شریف میں ہے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے پانچ وقت کی نماز فرض کی ہے۔ جس نے وقت پر اچھی طرح وضو کیا خضوع و خشوع کے ساتھ نماز پڑھی تو اللہ تبارک و تعالیٰ نے اپنے ذمہ کرم سے عہد کر لیا ہے کہ اسے بخش دے۔ دوسری جگہ اللہ کے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ نماز جنّت کی کنجی ہے۔ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم ایک اور جگہ ارشاد فرماتے ہیں۔ 
"نماز میرے آنکھوں کی ٹھنڈک ہے" 
حديث شريف:
    حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ و سلم اشاد فرماتے ہیں جس نے چالیس دن نماز فجر اور عشاء با جماعت پڑھی اس کو اللہ تبارک و تعالی دو براتیں عطا فرمائے گا ایک نار سے دوسری نفاق سے۔
ایک دوسری جگہ حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں جو مسجد میں با جماعت چالیس راتیں نماز عشاء پڑھے کہ رکعت اولی فوت نہ ہو تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے دوزخ سے آزادی لکھ دے گا۔
Transliteration:
Allah Quran-e-pak main irshad farmata hai.
    Tarjuma: Namaz qaim karo, zakat do aur ruku karne walay ke sath ruku karo, (Yani bajmaat namaz parho). 
    Islam main namaz ke bohat se fazail warid huwe hain, jin main se chand ek darj-e-zail bayan kiye jatay hain:
    Qurb-E-Ellahi: Namaz bande ko Allah ta'ala ke qareeb karne ka zariya hai, jaisa ke bandah Allah ki tareef aur itaa'at ke izhaar ke liye namaz pardhta hai. 
    Rooh aur dil ki tatheer: Namaz rooh aur dil ko gunaaho aur khataon se pak karne ka zariya hai, aur yeh zindagi ko tarteeb daynay aur tarz-e-amal ko behtar bananay main madadgar sabit hoti hai.
    Waqt aur roz marrah ki zindagi ko munazzam karna: Paanchon namazain pooray din main taqseem ki jati hain, jo waqt ko munazzam karne aur roz marrah ki sar garmiyon ko tarteeb daynay main Mua'win hoti hain. 
    Allah ke sath talluq ko mazboot karna: Namaz ke zariye momin Allah paak ke sath ek mazboot rishta ustuwar karta hai aur is ki Azmat aur Qudrat ki pehchan ka izhaar karta hai.
    Jismani aur nafsiyati sehat ko farogh dena: Namaz main makhsoos harkaat aur andaaz shamil hain, jo khoon ki gardish ko teez karne aur jismani tandrusti ko behtar bananay main madad karti hain. yeh rooh ko pursukoon karne aur qowat-e-iraadi ko mazboot karne main bhi Mua'win hai.
    Shakhsiyat ko Mazboot Banana aur Khud Par Qaboo Rakhna: Namaz ke auqaat muqarrar karne aur un par amal karne se momin apne aap par qaboo paana seekhta hai aur zabt-e-nafs ko farogh deta hai.
    Shetan aur Buraiee Se Lardna: Namaz ko dhaal samjha jata hai jo momin ko buraiee aur gunah ke rujhan se bachata hai, kyunkay namaz pardhnay se imaan mazboot hota hai aur azm aur iradah mazboot hota hai. 
    Millat-e-Islamia! Namaz behtareen ibadat hai. namaz ke zariye musalman Allah ka qurb haasil karta hai. Namaz momin ki nishani hai, Namaz ka inkaar karne wala kafir hai, Waqt par namaz nah parhnay wala gunehgaar hai. Aaj musalman namaz se be niaz ho chuke hain, Aaj musalmanoon ke paas namaz pardhnay ka waqt nahi hai, Log namaz nah pardhnay ke liye tarha tarha ke bahanay banatay hain.
    Lekin musalmano! Allah ke huzoor tumhara koi bhi bahana nah chalega aur qayamat ke din pehla sawal namaz ka ho ga ke uss din tum kya jawab do ge?
    Musalmano! Allah ki bargaah main duniya ka maal kaam nah aaye ga, dost aur rishta daar kaam nah ayen ge, agar kuch kaam anay wala hai to woh Ishq-e-Rasool hai.
"Namaz aankhon ki thandak hai".
    Hadees shareef main hai Allah ke Rasool (صلى الله عليه وسلم) irshad farmatay hain ke Allah Tabarak O ta'ala ne paanch waqt ki namaz farz ki hai. Jis ne waqt par achi terha wazu kiya aur dilchaspi ke sath namaz padha to Allah Tabarak O ta'ala ne apne zimma karam se wada kar liya hai ke usay bakhash dayga. Doosri jagah Allah ke pyare habib (صلى الله عليه وسلم) irshad farmatay hain ke namaz jannat ki kunji hai. Sarkar do aalam (صلى الله عليه وسلم) ek aur jagah irshad farmatay hain.
"Namaz mere aankhon ki thandak hai"
  Hadees shreef:
    Hazrat Anas R.A se marwi hai ke sarkar do-aalam ﷺ irshad farmatay hain jis ne chalees 40 din namaz Fajar aur Isha ba-jamaat padhe uss ko Allah Tabarak o ta'ala do Baraten ataa farmaiye ga ek naar-e- jahannum se azadi doosri nifaq se.
    Ek doosri jagah Hazrat Ibn Umar R.A se riwayat hai ke sarkar do-aalam ﷺ irshad farmatay hain jo masjid mein ba jamaat chalees 40 raatain namaz isha padhay keh pahli rakat faut nah ho to Allah ta'ala uss ke liye dozakh se azadi likh day ga.
 
English:
It is narrated from Anas (RA) that Hazrat Muhammad (PBUH) praises Whoever prays Fajr and Isha in congregation for forty days, Allah Almighty will give him two excuses, one from fire and the other from hypocrisy. 
In another place, it is narrated from Hazrat Ibn Umar (RA) that Hazrat Muhammad (PBUH) said: Whoever prays Isha prayer in the mosque with a congregation for forty nights without missing the first rakat, then Allah Almighty will write for him freedom from Hellfire.
 
 Like & Share on,  Whatsapp Facebook, twitter, Pinterest

Friday, January 12, 2024

عید الاضحی، عيد الفطر کے دن عیدگاہ جاتے ہوئے یہ دعا پڑھیں - Recite this dua while going to Eidgah on Eid-ul-Adha and Eid-ul-Fitr

Takbeer in urdu and english

بسم الله الرحمن الرحيم

عید الاضحی، عيد الفطر کے دن عیدگاہ جاتے ہوئے یہ دعا پڑھیں
 Recite this dua while going to Eidgah on Eid-ul-Adha and Eid-ul-Fitr
اَللہُ اَکْبَرْ، اَللہُ اَکْبَرْ، لَا اِلَہَ اِلَّا اللہُ وَاللہُ اَکْبَرْ، اَللہُ اَکْبَرْ، وَلِلّهِ الْحَمْد۔
 
اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں اوراللہ سب سے بڑا ہے، اور الله بہت بڑا ہے، اور تمام تعریفیں الله تبارک وتعالٰی کے لیے ہیں۔

Transliteration:
Allahu Akbar, Allahu Akbar, Laa ilaaha illallahu Wallahu Akbar, Allahu Akbar, Wa lillahil Hamd.
 
Translation:
Allah is the greatest, Allah is the greatest, there is no deity except Allah, and Allah is the greatest, and praise be to God. 
 
 

Monday, January 8, 2024

قربانی کا طریقہ اور دعا - Dua to Recite Before/After Qurbani and Method

 Islami taleemaat

قربانی کا طریقہ اور دعا

Dua to Recite Before/After Qurbani and Method

قربانی کے جانور کو قبلہ رخ لٹا کر پہلے یہ دعا پڑھیں:
Qurbani Ke Janwar Ko Qibla Rukh Layta Kar Pahlay Yeh Dua pardheen:
إِنِّي وَجَّهْتُ وَجْهِيَ لِلَّذِي فَطَرَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ حِنِيفًا وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِينِ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ لَا شَرِيكَ لَهُ وَ بِذَالِكَ أُمِرْتُ وَأَنَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ
(ترجمہ: میں نے اپنا منہ اس کی طرف کیا جس نے آسمان و زمین بنائے ایک اسی کا ہو کر اور میں مشرکوں میں نہیں بے شک میری نماز میری قربانیاں اور میرا جینا اور میرا مرنا سب اللہ کے لیے جو سارے جہاں کا رب ہے اس کا کوئی شریک نہیں مجھے یہی حکم ہے اور میں مسلمانوں میں ہوں)
پھر "اللَّهُمَّ لَكَ وَمِنْكَ بِسْمِ اللہِ اَللہُ اَکْبَرْ" کہتے ہوئے تیز چھری جانور کے گلے پر پھیر دیجئے اور ذبح کرنے کے بعد یہ دعا پڑھئے
(ترجمہ: اے اللہ تیرے ہی لیے اور تیری دی ہوئی توفیق سے "اللہ کے نام سے شروع اللہ سب سے بڑا ہے")
Phir "اللَّهُمَّ لَكَ وَمِنْكَ بِسْمِ اللہِ اَللہُ اَکْبَرْ" kehte hue taiz churee janwar ke galaay par phair dijiye aur zibah karne ke baad yeh dua pardhiye.
اللَّهُمَّ تَقَبَّلُهُ مِنِّي كَمَا تَقَبَّلْتَ مِنْ خَلِيلِكَ إِبْرَاهِيمَ وَ حَبِيبِكَ مُحَمَّدٍ عَلَيْهِمَا الصَّلَوةُ وَالسَّلَامُ
(ترجمہ: اے اللہ تو مجھ سے اس قربانی کو قبول فرما جیسے تو نے اپنے خلیل ابراہیم علیہ السلام اور اپنے حبیب محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے قبول فرمائی)
(Translation: O Allah, accept from me this sacrifice (Qurbani) which You accepted from Your Khaleel Ibrahim peace be upon him and your beloved Muhammad peace be upon him.) ۔
اگر جانور میں کئی حصہ دار ہوں تو "مِنِّي" کی جگہ "مِنْ" کہنے کے بعد حصہ داروں کے نام لیجئے.
Agar janwar main kayi (more than one) hissay daar hon to"مِنِّي" ki jagah"مِنْ" kehnay ke baad hissa daaron ke naam lijiye.

------------------------------------------------------------------------
قربانی، جسے اضحیہ بھی کہا جاتا ہے، ایک اہم اسلامی شعار ہے جس میں سالانہ عید الاضحی (قربانی کی عید) کے دوران جانوروں (اونٹ، گائے، بھیڑ  یا بکری) کی قربانی شامل ہوتی ہے۔ یہ عمل حضرت ابراہیم عليه السلام کی اپنے بیٹے حضرت اسمعيل عليه السلام کو الله کی فرمانبرداری اور رضامندی کے طور پر قربان کرنے کے واقعہ کو یاد دلاتا ہے۔ تاہم، الله تعالى نے قربانی کے لیے جنّت سے ایک مینڈھا فراہم کیا تھا۔
اسلام میں قربانی کے متعلق چند اہم نکات یہ ہیں:
     1. وقت: قربانی اسلامی مہینے ذوالحجہ کے میں ہوتی ہے، خاص طور پر قربانی کا وقت ذوالحجہ کی 10ویں تاریخ بعد نماز عید الاضحی سے (جو کہ عید کی صبح کو منعقد ہونے والی ایک خصوصی اجتماعی نماز ہے) ، 11ویں اور 12ویں تاریخ کی نماز عصر تک ادا کی جاتی ہے۔
     2. قربانی واجب ہونے کے شرائط: ہر بالِغ ،مُقیم، مسلمان مرد و عورت ، مالکِ نصاب پر قربانی واجِب ہے۔ مالکِ نصاب ہونے سے مُراد یہ ہے کہ اُس شخص کے پاس ساڑھے باوَن تولے چاندی یا اُتنی مالیَّت کی رقم یا اتنی مالیَّت کا تجارت کا مال یا اتنی مالیَّت کہ حاجتِ اَصلِیَّہ کے علاوہ سامان ہو اور اُس پر اللہ عَزَّ وَجَلَّ یا بندوں کا اِتنا قَرضہ نہ ہو جسے ادا کر کے ذِکر کردہ نصاب باقی نہ رہے۔
    3. جانور: قربانی میں عام طور پر جو جانور قربان کیے جاتے ہیں وہ مویشی جیسے "اونٹ" اس میں سات قربانیاں ہوسکتی ہیں جسکی عمر پانچ سال ہو، گائے یا بیل اس میں بھی سات قربانیاں ہوسکتی ہیں جسکی عمر دو سال ہو، بھیڑیں اور بکرے اس میں ایک قربانی ہوتی ہے جسکی عمر ایک سال ہو، قربانی کا جانور بے عَیب ہونا ضَروری ہے۔ عید کی نماز سے پہلے جانوروں کی قربانی درست نہیں۔
    4. گوشت کی تقسیم: قربانی کے بعد گوشت کو تین حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ ایک تہائی ضرورت مندوں ، مھجتوں اور غربا کیلئے، ایک تہائی دوستوں اور رشتیداروں کیلئے اور باقی ایک تہائی ذاتی استعمال کے لیے رکھا جاتا ہے۔ یہ تقسیم اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ سماج کے کم خوش نصیب افراد بھی اس موقع سے مستفید ہوں۔   
    5. صدقہ اور ہمدردی: قربانی میں صدقہ، ہمدردی اور ضرورت مندوں کے ساتھ اشتراک اور حسن سلوک کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔
 
Here are some important points about sacrifice (Qurbani) in Islam:
 "Qurbani", is an important Islamic practice of sacrificing, involves the sacrifice of an animal (camel, cow, sheep or goat) during the annual Eid al-Adha (Eid of Sacrifice). This act is reminiscent of the incident of Hazrat Ibrahim (peace be upon him) sacrificing his son Hazrat Ismail (peace be upon him) as an act of obedience and consent to Allah. However, Allah Ta'ala provided a Ram (sheep) from Paradise for the sacrifice.
 
    1. Timing: The Qurbani takes place during the Islamic month of Dhu al-Hijjah. This ritual especially is performed after the Eid al-Adha prayer on the 10th of Dhu al-Hijjah till the Asar salah of 12th of this month, which is a special congregational prayer held on the morning of Eid.
    2. Qurbani Compulsory applies to whom?
Qurbani is highly recommended by most Muslims and according to the Hanafi school it is obligatory upon every sane adult Muslim man/woman who has wealth beyond his needs.
In general, if you are able to pay zakat, you are also required to make a sacrifice in the Hanafi religion.
    3. Animals: The animals usually sacrificed in Qurbani are cattle like "camel" must be of five years old or above, "cow or bull" must be of two years old or above. Sheep and Goats must be of one year old or above. The sacrificing animals is necessary to be healthy, safe and sound bodies and any of its limbs are not defective or crippled. Sacrifice of animals before the Eid prayer is not correct. 
    4. Distribution of meat: After the sacrifice (Qurbani), the meat is divided into three parts. One-third to the needy and poor people, one-third for friends and relatives, and one-third for personal use.
This distribution ensures that the less fortunate members of the society also benefit from this opportunity.
    5. Charity and Compassion: Qurbani emphasizes the importance of charity, compassion, sharing and benevolence with the needy.

 

Friday, January 5, 2024

اضطراب اور بے سکونی سے بچنے کیلئے صبر و شکر کے فضائل - Iztiraab aur be-sukooni se bachney ke liye Sabr o Shukar ke fazail

بسم الله الرحمن الرحيم

 ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے روایت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
اُنْظُرُوا اِلىٰ مَنْ اَسْفَلَ مِنْكُمْ ، وَلَا تَنْظُرُوا اِلٰى مَنْ هُوَ فَوْقَكُمْ ، فَهُوَ اَجْدَرُ اَنْ لَا تَزْدَرُوْا نِعْمَةَ اللهِ (مسلم شريف)
ترجمہ: (دنیاوی معاملے میں) "اس کو دیکھو جو تم سے کمتر ہے، اس کو مت دیکھو جو تم سے برتر ہے، یہ زیادہ مناسب ہے کہ تم اللہ پاک کی نعمت کو حقیر نہ جانو۔

حديث كا مفهوم: ہمیشہ دین کے معاملے میں ان لوگوں کو دیکھو جو تم سے بہتر ہیں اور دنیا کے معاملے میں ان لوگوں کو دیکھو جو تم سے کمتر ہیں تو تم ہمیشہ صبر اور شکر گزار (صابر اور شاکر) رہو گے۔

Hamesha Deen ke muamlay main unn logon ko dekho jo tum se behtar hain aur duniya ke muamlay main unn logon ko dekho jo tum se kamtar hain to tum hamesha sabr aur shukar guzaar (Sabir aur Shakir) raho-ge.

Always look at those people who are better than you in matters of religion and look at those people who are inferior to you in matters of the world, then you will always have patience and grateful (Sabir and Shakir).

 حديث شريف:

روایت ہے حضرت عمرو ابن شعیب سے وہ اپنے والد سے وہ اپنے دادا سے راوی وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے راوی فرمایا جس میں دو عادتیں ہوں اسے اللہ شاکر صابر لکھتا ہے، جو اپنے دین میں اپنے سے اوپر والے کو دیکھے تو اس کی پیروی کرے اور اپنی دنیا میں اپنے سے نیچے والے کو دیکھے تو اللہ کا شکر کرے اس پر کہ اللہ نے اسے اس شخص پر بزرگی دی، تو اللہ اسے شاکر صابر لکھے گا اور جو اپنے دین میں اپنے سے کم کو دیکھے اور اپنی دنیا میں اپنے سے اوپر کو دیکھے تو فوت شدہ دنیا پر غم کرے اللہ تعالٰی اسے نہ شاکر لکھے نہ صابر  (ترمذی) ابوسعید خدری کی حدیث کہ اے فقراء مہاجرین خوش ہوجاؤ اس باب میں ذکر ہوچکی جو فضائل قرآن کے بعد ہے۔

Rasool Allah ﷺ ne farmaya jis main do adaten hon usay Allah Shakir aur sabir likhta hai, Jo apne deen mein apne se uopar walay ko dekhe to uss ki pairwi kere aur apni duniya main apne se neechay walay ko dekhe to Allah ka shukar kere iss par ke Allah ne usay uss shakhs par buzurgi di, to Allah usay Shakir aur Sabir likhay ga aur jo apne deen main  apne se kam ko dekhe aur apni duniya main apne se uopar ko dekhe to faut shuda duniya par gham kere, Allah taala usay nah Shakir likhay nahi Sabir (Tirmizi) (miraat-ul-manajeeh sharah mishkaat-ul-masabeeh jild No 7 )

شـرح: یعنی شکر اور صبر دونوں کا ایک شخص میں بیک وقت جمع ہونا مشکل معلوم ہوتا ہے کہ شکر تو نعمت ملنے پر ہوتا ہے اور صبر نعمت نہ ملنے یا چھن جانے پر ملتا ہے مگر جو ان دو چیزوں پر عمل کرے گا وہ بیک و قت صابر بھی ہوگا اور شاکر بھی،یہ ہے گویا اجتماع ضدین۔ یعنی اگر تم اچھے کام کرتے ہو تو ان پر فخر نہ کرو بلکہ ان حضرات کو دیکھو جو تم سے زیادہ نیکیاں کرتے ہیں خواہ وہ زندہ ہوں یا وفات یافتہ۔ لہذا ہر مسلمان حضرات صحابہ و اہلِ بیت کے اعمال میں غور کرےکہ انہوں نے کیسی نیکیاں کیں تاکہ اس میں غرور نہ پیدا ہو اور زیادہ نیکیوں کی کوشش کرے،اس کی وجہ سے رب تعالٰی اسے صابر لکھے گا کہ جب یہ شخص ان بزرگوں کے سے کام نہ کرسکے گا تو افسوس کرے گا یہ اس کا صبر ہوگا۔ہم حضرات صحابہ کو دیکھ کر افسوس کریں کہ اس وقت ہم نہ ہوئے،ہم بھی حضور کے جمال سے آنکھیں ٹھنڈی کرتے،انکے قدموں پر جان فدا کرتے یہ ہے صبر۔شعر جوہم بھی واں ہوتےخاک گلشن لپٹ کےقدموں سے لیتے اترن مگر کریں کیا نصیب میں تو نامرادی کے دن لکھے تھے اس چیز کے سوچنے سے اس پر بڑی سے بڑی مصیبت آسان ہوجاوے گی اور وہ رب تعالٰی کا شکر ہی کرے گا۔ہم نے آزمایا ہے کہ کسی کا جوان بیٹا فوت ہوجائے اسے صبر نہ آوے وہ حضرت علی اکبر کی شہادت میں غور کرے ان شاءاللہ فورًا صبر نصیب ہوگا بلکہ اپنے آرام پر شکر کرے گا۔ بلکہ ایسے شخص کی زندگی حسدجلن،بے صبری اور دل کی کوفت میں گزرے گی،امیروں کو دیکھ کر جلتا بھنتا رہے گا کہ ہائے میرے پاس مال کم ہے اوراپنی عبادت پر فخر کرے گا کہ فلاں بے نماز ہے اور میں نمازی ہوں میں اس سے کہیں اچھا ہوں،یہ ہے اس کا تکبر،رب تعالٰی فرماتاہے:"لِّکَیۡلَا تَاۡسَوْا عَلٰی مَا فَاتَکُمْ وَ لَا تَفْرَحُوۡا بِمَاۤ اٰتٰىکُمْ"۔فرمایا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جو شخص دنیا کی کمی پر رنج کرے وہ ایک ہزار سال کی راہ دوزخ سے قریب ہوجاوے گا اور جو شخص دینی کوتاہی پر رنج کرے گا وہ جنت سے ایک ہزار سال کی راہ قریب ہوجاوے گا۔(مرقات یہ ہی مقام)خیال رہے کہ دین میں ترقی کرنے کی کوشش کرنا منع نہیں بلکہ مالداروں کی مالداری پر رشک کرنا ممنوع ہے۔ یعنی وہ حدیث مصابیح میں یہاں مذکور تھی ہم نے وہاں بیان کر دی کہ وہ وہاں کے زیادہ مناسب تھی۔ (مرآۃ المناجیح شرح مشکوۃ المصابیح)

 صبر اور شکر دونوں اہم اخلاقی وروحانی اقدار ہیں جو زندگی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
    صبر (Patience):
    صبر زندگی میں مشکلات اور مسائل کا سامنا کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔
        یہ ہر شخص کو آسانی سے حکمت اور تواضع حاصل ہونے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
        زندگی کی ہر مرحلے میں مؤخر کرنے کی صلاحیت بڑھاتا ہے۔
        صبر کرنا شخصی ترقی، رشتے مضبوطی، اور زندگی کی مختلف معاملات میں کامیابی کا راز ہو سکتا ہے۔
        یہ ہر شخص کو آسانی سے حکمت اور عاجزی حاصل کرنے میں مدد کرتا ہے اور زندگی کے ہر مرحلے میں سوجھ بوجھ کو بڑھاتا ہے۔
          "صبر" ذاتی ترقی، مضبوط تعلقات، اور زندگی کے بہت سے شعبوں میں کامیابی کا راز ہو سکتا ہے۔
          "صبر" آپسی رشتوں میں مضبوطی ، باہمی اختلاف کو ختم کرنے میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے.
    شکر گزاری (Gratitude):
        شکر گزار ہونا زندگی میں خوشی ، امن و سکون کا باعث بنتا ہے۔
        یہ انسان کو موجودہ چیزوں اور مواقع کی قدر کرنے کی اہمیت سکھاتا ہے۔
        شکر گزاری مؤثر طریقہ ہے تنازعات اور ناخوشیوں کو دور کرنے کا۔
          یہ افراد کو اچھی صحت، رشتہ داروں کے ساتھ اچھے تعلقات اور زندگی میں مواقع پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد کرتا ہے۔

صبر اور شکر گزاری دونوں اچھی روحانی خوبیاں ہیں جو ایک مثبت اور موثر زندگی گزارنے میں مدد کرتی ہیں۔ یہ انسان کو متاثرہ ہونے والی صور تحالات کا مواجہ کرنے اور مثبت ردعمل دینے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔

 Patience and gratitude are both important moral and spiritual values that play an important role in life.

     Patience:
         Patience is an important way to face difficulties and problems in life.
        
It helps a person to gain wisdom and humility easily.
          
Increases procrastination in every phase of life.
       
Patience can be the secret to personal growth, stronger relationships, and success in many areas of life.
     Gratitude:
        
Being grateful brings a sense of joy and peace in life.
        
It teaches the person the importance of appreciating the present things and opportunities.
        
Gratitude is an effective way to resolve conflicts and unhappiness.
        
It helps individuals to focus on good health, good relationship with relatives and opportunities in life.

Patience and gratitude are both good spiritual qualities that help lead a positive and effective life. They help a person to face and respond positively to stressful situations.

 

 

Thursday, January 4, 2024

کس کو امام نہیں بنانا چاہیے؟ - Kisko Imam nahi banana chahiye?

بسم الله الرحمن الرحيم
دار الافتاء جامعه نظامیه

سوال:-  

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید امام ہے لیکن کسی دینی درسگاہ کا فارغ نہیں بلکہ صحیح تلفظ کے ساتھ قران مجید نہیں پڑھ سکتا ایسے شخص کو امام بنانا کیسا ہے؟ مسلمانوں میں جو مختلف فرقے اور جماعتیں ہیں مثلا تبلیغی جماعت ، جماعت اسلامی وغیرہ کیا امامت کے لیے کسی جماعت سے تعلق رکھنا ضروری ہے، کونسی جماعت و فرقہ حق پر ہے؟

Sawal:-

Kya farmatay hain Ulamaye deen iss mas'ala main ke zaid (one person) imam hai lekin kisi deeni darsgah ka farigh nahi balkay sahih talafuz ke sath Qur'an Majeed nahi pardh sakta aisay shakhs ko imam banana kaisa hai? Musalmano main jo mukhtalif firqay aur jamaten hain maslan tableeghi jamaat, jamaat e islami waghairah, kya imamat ke liye kisi jamaat se talluq rakhna zaroori hai, konsi jamaat o firqah haq par hai? 

مسجد میں عورتوں کے لیے نمازِ تراویح کا انتظام - Masjid main auraton ke liye Namaz -E- Taraweeh ka intezam

  جواب:-

 صورت مسئولہ میں زید جب مسائلِ نماز اور قرأة و تجوید سے واقف نہیں ہے تو اس کو امام نہ بنایا جائے. اس کی وجہ سے مقتدیوں کی نماز فاسد ہوگی. فرقہ ہائے اسلام میں "اہلِ سنت و جماعت" حق پر ہے ، جماعتِ تبلیغي و جماعتِ اسلامی بھی گمراہی کا شکار ہیں. فقط والله اعلم بالصواب.

 Jawab:-

Soorat-e-Mas'olah main Zaid (one person) jab masail e namaz aur Qirat o Tajveed se waaqif nahi hai to uss ko imam nah banaya jaye. Uss ki wajah se muqtadiyon ki namaz fasid hogi. Firqa haa'ye Islam main "Ahl-e-sunnat o Jamaat" haq par hai, Jmaat tableeghi O Jmaat Islami bhi gumraahi ka shikaar hain. 

 

Tuesday, January 2, 2024

آشوب چشم کی وجہ سے آنکھ سے نکلنے والے پانی کا کیا حکم ہے؟ - Aashob-e-chashm ki wajah se aankh se nikalnay walay pani ka kya hukum hai ?

Islami taleemaat

  بسم الله الرحمن الرحيم

دار الافتاء جامعه نظامیه

سوال:- 

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ آشوب چشم کی وجہ سے آنکھ سے نکلنے والے پانی کا کیا حکم ہے؟ کیا اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟ یہ بیماری ان دنوں بہت سے لوگوں کو متاثر کر رہی ہے جس میں آنکھیں سرخ ہوتی ہیں اور آنکھوں میں ورم پیدا ہوتا ہے، آنکھوں میں تکلیف کے ساتھ مسلسل پانی نکلتا رہتا ہے اگر درد نہ ہو صرف پانی نکلے تو کیا حکم ہے؟ ۔ شرعی رہنمائی فرمائیں۔ بينوا تؤجروا.

Sawal:-

Kya farmatay hain ulama-e-deen o muftiyan shara Mateen iss mas'ala main ke h aashob e chashm (Conjunctivitis) ki wajah se aankh se nikalny walay pani ka kya hukum hai? Kya iss se wazu toot jata hai ya nahi? Yeh bemari in-dino bohat se logon ko mutasir kar-rahi hai jis main ankhen surkh hoti hain aur aankhon main waram paida hota hai, aankhon main takleef ke sath musalsal pani nikalta rehta hai agar dard nah ho sirf pani niklay to kya hukum hai?. Sharai rahnumai farmayen.

مسجد میں عورتوں کے لیے نمازِ تراویح کا انتظام - Masjid main auraton ke liye Namaz -E- Taraweeh ka intezam

 جواب:-

آنکھ سے نکلنے والے پانی کے سلسلہ میں احکام کی تفصیل ہے۔
(الف) آنکھ سے نکلنے والا پانی اگر بیماری کی وجہ سے یا درد کے ساتھ نکلتا ہو تو اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔ 
(ب) اگر کسی شخص کو آشوب چشم لاحق ہو اور آنکھ سے پانی نكلتا ہو، درد و تکلیف نہ ہوتی ہو تو ایسی صورت میں وضو ٹوٹ جاتا ہے۔
(ج) اسی طرح اگر درد کے ساتھ پانی نكلتا ہو لیکن بیماری نہ ہو تو تب بھی وضو ٹوٹ جاتا ہے۔ 
(ه) ہاں اگر بیماری نہ ہو اور درد بھی نہ ہو تو ایسی صورت میں آنکھ سے نکلنے والا پانی ناقض وضو نہیں۔
اگر کسی شخص کو آشوب چشم کی وجہ آنکھوں سے مسلسل پانی اس طرح بہہ رہا ہو کہ کسی نماز کے کامل وقت میں فرض نماز ادا کرنے کا موقع نہ ملے ، اتنے وقت میں بھی آنکھوں سے پانی نکلنے کا سلسلہ جاری ہو تو ایسے شخص کا حکم معذور کا ہے کہ وہ ہر نماز کے وقت وضو کرے اور اسی وضو سے وقتی فریضہ نماز اور سنن و نوافل وغیرہ پڑھ سکتا ہے اس نماز کا وقت ختم ہوتے ہی وضو ٹوٹ جائے گا۔
Jawab:-
Aankh se nikalnay walay pani ke silsilay main ahkaam ki tafseel hai.
(A) Aankh se nikalnay wala pani agar bemari ki wajah se ya dard ke sath nikalta ho to iss se wazu toot jata hai.
(B) Agar kisi shakhs ko aashob e chasham la-haq ho aur aankh se pani nikalta ho, dard o takleef nah hoti ho to aisi soorat main wazu toot jata hai.
(C) Isi tarha agar dard ke sath pani nikalta ho lekin bemari nah ho to tab bhi wazu toot jata hai. 
(D) Haan agar bemari nah ho aur dard bhi nah ho to aisi soorat main aankh se nikalnay wale pani se wudu nahi jata.
Agar kisi shakhs ko aashob e chasham ki wajah aankhon se musalsal pani iss tarha beh raha ho ke kisi namaz ke kaamil waqt main farz namaz ada karne ka mauqa nah miley, itnay waqt main bhi aankhon se pani nikalnay ka silsila jari ho to aisay shakhs ka hukum mazoor ka hai ke woh har namaz ke waqt wazu kare aur isi wazu se waqti fareezah namaz aur sunan o nawafil waghairah pardh sakta hai iss namaz ka waqt khatam hotay hi wazu toot jaye ga.
 

Popular posts