Monday, January 8, 2024

قربانی کا طریقہ اور دعا - Dua to Recite Before/After Qurbani and Method

 Islami taleemaat

قربانی کا طریقہ اور دعا

Dua to Recite Before/After Qurbani and Method

قربانی کے جانور کو قبلہ رخ لٹا کر پہلے یہ دعا پڑھیں:
Qurbani Ke Janwar Ko Qibla Rukh Layta Kar Pahlay Yeh Dua pardheen:
إِنِّي وَجَّهْتُ وَجْهِيَ لِلَّذِي فَطَرَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ حِنِيفًا وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِينِ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ لَا شَرِيكَ لَهُ وَ بِذَالِكَ أُمِرْتُ وَأَنَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ
(ترجمہ: میں نے اپنا منہ اس کی طرف کیا جس نے آسمان و زمین بنائے ایک اسی کا ہو کر اور میں مشرکوں میں نہیں بے شک میری نماز میری قربانیاں اور میرا جینا اور میرا مرنا سب اللہ کے لیے جو سارے جہاں کا رب ہے اس کا کوئی شریک نہیں مجھے یہی حکم ہے اور میں مسلمانوں میں ہوں)
پھر "اللَّهُمَّ لَكَ وَمِنْكَ بِسْمِ اللہِ اَللہُ اَکْبَرْ" کہتے ہوئے تیز چھری جانور کے گلے پر پھیر دیجئے اور ذبح کرنے کے بعد یہ دعا پڑھئے
(ترجمہ: اے اللہ تیرے ہی لیے اور تیری دی ہوئی توفیق سے "اللہ کے نام سے شروع اللہ سب سے بڑا ہے")
Phir "اللَّهُمَّ لَكَ وَمِنْكَ بِسْمِ اللہِ اَللہُ اَکْبَرْ" kehte hue taiz churee janwar ke galaay par phair dijiye aur zibah karne ke baad yeh dua pardhiye.
اللَّهُمَّ تَقَبَّلُهُ مِنِّي كَمَا تَقَبَّلْتَ مِنْ خَلِيلِكَ إِبْرَاهِيمَ وَ حَبِيبِكَ مُحَمَّدٍ عَلَيْهِمَا الصَّلَوةُ وَالسَّلَامُ
(ترجمہ: اے اللہ تو مجھ سے اس قربانی کو قبول فرما جیسے تو نے اپنے خلیل ابراہیم علیہ السلام اور اپنے حبیب محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے قبول فرمائی)
(Translation: O Allah, accept from me this sacrifice (Qurbani) which You accepted from Your Khaleel Ibrahim peace be upon him and your beloved Muhammad peace be upon him.) ۔
اگر جانور میں کئی حصہ دار ہوں تو "مِنِّي" کی جگہ "مِنْ" کہنے کے بعد حصہ داروں کے نام لیجئے.
Agar janwar main kayi (more than one) hissay daar hon to"مِنِّي" ki jagah"مِنْ" kehnay ke baad hissa daaron ke naam lijiye.

------------------------------------------------------------------------
قربانی، جسے اضحیہ بھی کہا جاتا ہے، ایک اہم اسلامی شعار ہے جس میں سالانہ عید الاضحی (قربانی کی عید) کے دوران جانوروں (اونٹ، گائے، بھیڑ  یا بکری) کی قربانی شامل ہوتی ہے۔ یہ عمل حضرت ابراہیم عليه السلام کی اپنے بیٹے حضرت اسمعيل عليه السلام کو الله کی فرمانبرداری اور رضامندی کے طور پر قربان کرنے کے واقعہ کو یاد دلاتا ہے۔ تاہم، الله تعالى نے قربانی کے لیے جنّت سے ایک مینڈھا فراہم کیا تھا۔
اسلام میں قربانی کے متعلق چند اہم نکات یہ ہیں:
     1. وقت: قربانی اسلامی مہینے ذوالحجہ کے میں ہوتی ہے، خاص طور پر قربانی کا وقت ذوالحجہ کی 10ویں تاریخ بعد نماز عید الاضحی سے (جو کہ عید کی صبح کو منعقد ہونے والی ایک خصوصی اجتماعی نماز ہے) ، 11ویں اور 12ویں تاریخ کی نماز عصر تک ادا کی جاتی ہے۔
     2. قربانی واجب ہونے کے شرائط: ہر بالِغ ،مُقیم، مسلمان مرد و عورت ، مالکِ نصاب پر قربانی واجِب ہے۔ مالکِ نصاب ہونے سے مُراد یہ ہے کہ اُس شخص کے پاس ساڑھے باوَن تولے چاندی یا اُتنی مالیَّت کی رقم یا اتنی مالیَّت کا تجارت کا مال یا اتنی مالیَّت کہ حاجتِ اَصلِیَّہ کے علاوہ سامان ہو اور اُس پر اللہ عَزَّ وَجَلَّ یا بندوں کا اِتنا قَرضہ نہ ہو جسے ادا کر کے ذِکر کردہ نصاب باقی نہ رہے۔
    3. جانور: قربانی میں عام طور پر جو جانور قربان کیے جاتے ہیں وہ مویشی جیسے "اونٹ" اس میں سات قربانیاں ہوسکتی ہیں جسکی عمر پانچ سال ہو، گائے یا بیل اس میں بھی سات قربانیاں ہوسکتی ہیں جسکی عمر دو سال ہو، بھیڑیں اور بکرے اس میں ایک قربانی ہوتی ہے جسکی عمر ایک سال ہو، قربانی کا جانور بے عَیب ہونا ضَروری ہے۔ عید کی نماز سے پہلے جانوروں کی قربانی درست نہیں۔
    4. گوشت کی تقسیم: قربانی کے بعد گوشت کو تین حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ ایک تہائی ضرورت مندوں ، مھجتوں اور غربا کیلئے، ایک تہائی دوستوں اور رشتیداروں کیلئے اور باقی ایک تہائی ذاتی استعمال کے لیے رکھا جاتا ہے۔ یہ تقسیم اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ سماج کے کم خوش نصیب افراد بھی اس موقع سے مستفید ہوں۔   
    5. صدقہ اور ہمدردی: قربانی میں صدقہ، ہمدردی اور ضرورت مندوں کے ساتھ اشتراک اور حسن سلوک کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔
 
Here are some important points about sacrifice (Qurbani) in Islam:
 "Qurbani", is an important Islamic practice of sacrificing, involves the sacrifice of an animal (camel, cow, sheep or goat) during the annual Eid al-Adha (Eid of Sacrifice). This act is reminiscent of the incident of Hazrat Ibrahim (peace be upon him) sacrificing his son Hazrat Ismail (peace be upon him) as an act of obedience and consent to Allah. However, Allah Ta'ala provided a Ram (sheep) from Paradise for the sacrifice.
 
    1. Timing: The Qurbani takes place during the Islamic month of Dhu al-Hijjah. This ritual especially is performed after the Eid al-Adha prayer on the 10th of Dhu al-Hijjah till the Asar salah of 12th of this month, which is a special congregational prayer held on the morning of Eid.
    2. Qurbani Compulsory applies to whom?
Qurbani is highly recommended by most Muslims and according to the Hanafi school it is obligatory upon every sane adult Muslim man/woman who has wealth beyond his needs.
In general, if you are able to pay zakat, you are also required to make a sacrifice in the Hanafi religion.
    3. Animals: The animals usually sacrificed in Qurbani are cattle like "camel" must be of five years old or above, "cow or bull" must be of two years old or above. Sheep and Goats must be of one year old or above. The sacrificing animals is necessary to be healthy, safe and sound bodies and any of its limbs are not defective or crippled. Sacrifice of animals before the Eid prayer is not correct. 
    4. Distribution of meat: After the sacrifice (Qurbani), the meat is divided into three parts. One-third to the needy and poor people, one-third for friends and relatives, and one-third for personal use.
This distribution ensures that the less fortunate members of the society also benefit from this opportunity.
    5. Charity and Compassion: Qurbani emphasizes the importance of charity, compassion, sharing and benevolence with the needy.

 

No comments:

Post a Comment

Popular posts