Share

Thursday, February 15, 2024

گائے یا اونٹ جیسے بڑے جانور سے عقیقہ کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟ - Gaaye ya Oont (Cow or Camel) jaisay baday janwar se aqeeqah kiya ja-sakta hai ya nahi?

Cow or Camel jaisay baday janwar se aqeeqah

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بسم الله الرحمن الرحيم

الحمد لله رب العالمين والصلاة والسلام على أشرف الأنبياء والمرسلين وعلى آله وصحبه اجمعين

سوال:-

گائے یا اونٹ جیسے بڑے جانور سے عقیقہ کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟

Sawal:-

Gaaye ya Oont (Cow or Camel) jaisay baday janwar se aqeeqah kiya ja-sakta hai ya nahi?

Bacche ki paidaish ke kitne din bad Aqeeqah karna chahiye? - بچے کی پیدائش کے کتنے دن بعد عقیقہ کرنا چاہیے؟

جواب: - 

گائے، اونٹ وغیرہ جو قربانی کے قابل جانور ہیں عقیقہ میں ذبح کیے جا سکتے ہیں اور اس میں قربانی کی طرح عقیقہ کے سات حصے ہو سکتے ہیں، یہ حدیث شریف اور صحابہ کرام کے عمل سے ثابت ہے۔

بڑے جانور سے عقیقہ کرنے کی حدیث: "عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَمَ: «مَنْ وُلِدَ لَهُ غُلَامٌ فَلْيَعِقَّ عَنْهُ مِنَ الْإِبِلِ أوِ الْبَقَرِ أَوِ الْغَنَمِ» ترجمہ: حضرت انس رضی اللہ عنہ سے سند حسن کے ساتھ روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس کے ہاں بچہ پیدا ہو، اسے چاہیے کہ اس کا عقیقہ اونٹ یا گائے یا بکری سے کرے۔ (المعجم الکبیر للطبرانی)

اس حدیث کو بڑے بڑے ائمہ (جیسے ابوبکر احمد بن عبدالرحمٰن شیرازی، ابو نعیم احمد بن عبداللہ بن احمد اصفہانی اور ابو نصر احمد بن علی جصاص) کے استاد ، ابو محمد عبداللہ بن محمد بن جعفر بن حیان اصفہانی المعروف ابو الشیخ اصفہانی جو 369ھ میں فوت ہوئے۔ اپنی کتاب "کتاب الضحايا والعقیقہ" میں سندِ حسن کے ساتھ روایت کیا ہے۔

)دارالافتاء اہلسنت - دعوت اسلامي(

امام نور الدین ابوالحسن علی بن ابوبکر ہیثمی کی وفات 807ھ میں ہوئی۔ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے اس مبارک عمل کا ذکر کرنے کے بعد فرماتے ہیں: ’’رواه الطبراني في الكبير، ورجاله رجال الصحيح‘‘۔ یعنی اسے امام طبرانی نے معجم کبیر میں روایت کیا ہے اور اس کے راوی صحیح کے راوی ہیں۔ (دارالافتاء اہلسنت - دعوت اسلامي)

Oonth (Camel) main qurbani ke hisse kitne hain? - ایک اونٹ میں قربانی کے کتنے حصے ہوتے ہیں؟

Jawab:- ✍

Gaaye, oont (Cow or Camel) waghaira jo qurbani ke qabil janwar hain aqeeqah main zibah kiye ja satke hain aur is main qurbani ki terhan aqeeqah ke saat hissay ho satke hain, yeh Hadees shareef aur sahaba e karaam ke amal se saabit hai.

Barday janwar se aqeeqah karne ki hadees: Tarjumah: Hazrat Ans (رضی اللہ عنہ) se sanad hasan ke sath riwayat hai ke Rasool Allahصلی اللہ علیہ وسلم  ne farmaya: Jis ke haan baccha paida ho, usay chahiye ke us ka aqeeqah oont ya gaaye ya bakri se kere. (Al-Mu'jam al-Kabeer by Al-Tabarani)

Iss hadees ko barday barday Ulama (Jaisay Abubakar Ahmed bin Abdul Rahman Shirazi, Abu Naeem Ahmed bin Abdullah bin Ahmed asfahani aur Abu Nasar Ahmed bin Ali Jasaas) ke ustaad, Abu Mohammad Abdullah bin Mohammad bin Jaffer bin haiyyan Asfahani Almarof Abu-ul-shaikh Asfhani jo 369 hijri main faut hue. Apni kitaab "Kitab al-Zahaya wal-Aqeeqah" main sanad-e-hasan ke sath riwayat kya hai. (Dar al-Ifta Ahl al-Sunnah - Dawat-e-Islami)

Imam Nooruddin Abu Alhasan Ali bin Abubakar haisami ki wafaat 807 hijri main huvi. Hazrat Ans bin Maalik (Razi Allah anho) ke iss mubarak amal ka zikar karne ke baad farmatay hain: Imam Tibrani ne Al-Mu'jam al-Kabeer main riwayat kya hai aur iss ke Ravi saheeh ke Ravi hain. (Dar al-Ifta Ahl al-Sunnah - Dawat-e-Islami)

Qurbani se pahle sar ka mundwana - قربانی سے پہلے سر کا منڈوانا 

 

Like & Share on Whatsapp, Facebook, twitter, Pinterest

Follow this, Blog.

 Fiqhi Masail-Namaz, Roza, Zakat & Digar ke liye yaha click karen

Contact karne ke liye yaha click karen

Allah walon se dosti karna chahate hain to yaha click karen

Dua & Wazaif ke liye yaha click karen

Naat sharee & Salaam ke liye yaha Click karen



Wednesday, February 14, 2024

نماز میں موت کو یاد کرو - Namaz main maout ko yaad karo

 السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بسم الله الرحمن الرحيم

الحمد لله رب العالمين والصلاة والسلام على أشرف الأنبياء والمرسلين وعلى آله وصحبه اجمعين

سوال:-

درج ذیل حدیث پر روشنی ڈالیں، کیا یہ صحیح ہے؟

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اپنی نماز میں موت کو یاد رکھا کرو! کیونکہ جب کوئی اپنی نماز میں موت کو یاد رکھے گا تو وہ نماز کو عمدہ اور بہتر بنانے کی کوشش کرے گا۔ اور اس شخص جیسی نماز پڑھو جس کا یہ گمان ہو کہ اس نماز کے بعد اب كوئي اور نماز نہیں پڑھنی (یعنی ہر نماز کو اپنی آخری نماز سمجھ کر پڑھو)۔

"اور ہر وہ کام کرنے سے بچو جس کے بعد معافی مانگنا پڑے۔"

Sawal:-

Iss Hadees par roshni dalain, kya yeh sahih hai?

Rasool Allahصلی اللہ علیہ وسلم  ne irshad farmaya: Apni Namaz main maout ko yaad rakha karo! kyunkay jab koi apni namaz main maout ko yaad rakhay-ga to woh namaz ko umdah aur behtar bananay ki koshish kere ga. Aur uss shakhs jaisi namaz parho jis ka yeh gumaan ho ke iss namaz ke baad ab koi aur namaz nahi padni (yani har namaz ko apni aakhri namaz samajh kar parho).

“Aur har woh kaam karne se bacho jis ke bad maafi mangni pade.”

Achanak mauth - اچانک موت 

جواب: - 

مذکورہ حدیث میں موت کو ہمیشہ یاد کرنے کی نصیحت کی گئی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ کیا معلوم کہ بندے کو دوسری نماز پڑھنے کا موقع ملے یا نہ ملے لہٰذا جب بندہ نماز میں موت کو یاد کرتا ہے تو بندہ کے لیے ممکن ہے کہ وہ اپنی نماز کو احسن طریقے سے ادا کرے۔

حجۃ الاسلام  حضرت سیدنا امام محمد غزالی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:

’’ہر حال میں موت کو یاد کرنے میں ثواب اور فضیلت ہے اور یہ ثواب و فضیلت دنیا میں مگن انسان بھی موت کو یاد کر کے حاصل کر سکتا ہے۔ اس طرح کہ وہ دنیا سے لاتعلق رہے تاکہ دنیاوی لذتوں میں دلچسپی نہ رہے کیونکہ ہر وہ لذت اور خواہش جو انسان کے لیے بدمزہ ہو وہ نجات کا ذریعہ ہے۔ (احیاء العلوم)

تذکرۂ موت کی تعریف:

الله سے ڈرنا، سچی توبہ کرنا، رب العزت سے ملاقات کرنا، قرب الٰہی کا درجہ حاصل کرنا، اپنے پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت حاصل کرنا ، دنیا کی لالچ سے بچنے کے لیے موت کو یاد کرنے کو تذکرۂ موت کہتے ہیں۔

 قرآن شريف:

كُلُّ نَفْسٍ ذَآىٕقَةُ الْمَوْتِ ترجمہ: ’’ہر نفس کو موت کا مزہ چکھنا ہے‘‘۔ (سوره الانبیاء-۳۵: کنز الایمان)

 حدیث مبارکہ:

حضرت سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لذتوں کو ختم کر دینے والی موت کو یاد کرو" (ابن ماجہ)

یعنی موت کو یاد کر کے لذتوں کو ختم کردو تاکہ تمہاری طبیعت ان لذّتوں کی طرف مائل نہ ہو اور تم یکسوئی کے ساتھ اللہ کی طرف متوجہ ہو جاؤ۔ (احیاء العلوم)

Marhoom kelie Dua e Maghfirat aur Esal e Sawab - مرحومین کے لئے دعائے مغفرت اور ایصال ثواب 

Jawab:-

Mazkoorah hadees main maout ko hamesha yaad karne ki naseehat ki gayi hai uss ki wajah yeh hai ke kya maloom ke bande ko doosri namaz padhnay ka mauqa miley ya nah miley lehaza jab bandah namaz main maout ko yaad karta hai to, bandah ke liye mumkin hai ke woh apni namaz ko acche tareeqay se adaa kere.

Hazrat Imam Mohammad Ghazali (رحمۃ اللہ علیہ) farmatay hain:

''Har haal main maout ko yaad karne main sawab aur fazeelat hai aur yeh sawab aur fazeelat duniya main magan insaan bhi maout ko yaad kar ke haasil kar sakta hai. Iss tarha ke woh duniya se alag rahay taakay dunyawi lazzaton main dil-chaspi nah rahay kyunkay har woh lazzat aur khwahish jo insaan ke liye bad mazah ho woh najaat ka zariya hai.

Mout ki Tareef:

Allah se darna, sachhi tauba karna, Allah Rab-bul-izzat se mulaqaat karna, duniya ki lalach se bachna, Qurb-e-illahi ka darja haasil karna, apne pyare aaqa صلی اللہ علیہ وسلم ki ziyarat haasil karne ke liye maout ko yaad karne ko tazkira-e-maout kehte hain.

Quran shareef:

Tarjumah: “Har jaan ko maout ka maza chakhna hai’. (Surah al-Anbiya-35: Kanzul-imaan)

Hadees:

Hazrat Abu-hurairah (رضی اللہ عنہ) se riwayat hai ke Rasool Allah صلی اللہ علیہ وسلم ne farmaya: “Lazzaton ko khatam kar dainay wali maout ko yaad karo" yani maout ko yaad kar ke Lazzaton ko khatam kar-do taakay tumhari tabiyat un Lazzaton ki taraf maa-il naa ho aur tum yaksoi ke sath Allah ki taraf mutwajjah ho jao.

والله ورسوله اعلم بالصواب
محمد عظمت الله نظامي عفی عنہ

 

 

نفل روزوں کی فضیلت - Nafil rozon ki fazeelat

Islami taleemaat

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
بسم الله الرحمن الرحيم
الحمد لله رب العالمين والصلاة والسلام على أشرف الأنبياء والمرسلين وعلى آله وصحبه اجمعين
سوال:-

رجب، شعبان اور ہر قمری مہینے کی 13، 14 اور 15 تاریخ کے روزوں کی فضیلت احادیث کی روشنی میں بیان کریں؟

Sawal:-

Rajab, Shabaan aur har qamri mahinay ki 13, 14 aur 15 tareekh ke rozon ki fazeelat ahadees ki roshni main bayan karen?

Kya sirf ashura ka ek roza rakh sakte hain? - کیا صرف عاشورہ کا ایک روزہ رکھ سکتے ہیں؟

جواب: - 

احادیث میں نفل روزوں کی فضیلت بہت زیادہ بیان ہوئی ہے جس کے بے شمار دینی اور دنیاوی فائدے ہیں۔ دینی فوائد میں ایمان کی سلامتی، جہنم سے نجات اور جنت کا حصول شامل ہے، دنیاوی فائدے یہ ہیں کہ معدہ اور ہاضمہ کو بہتر کرنے اور کئی بیماریوں سے حفاظت۔ اور سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ روزہ دار سے راضی ہوتا ہے۔

قران شريف:

الصَّآىٕمِیْنَ وَ الصّٰٓىٕمٰتِ وَ الْحٰفِظِیْنَ فُرُوْجَهُمْ وَ الْحٰفِظٰتِ وَ الذّٰكِرِیْنَ اللّٰهَ كَثِیْرًا وَّ الذّٰكِرٰتِۙ اَعَدَّ اللّٰهُ لَهُمْ مَّغْفِرَةً وَّ اَجْرًا عَظِیْمًا (سورة الأحزاب ۳۵)

کنز الایمان کا ترجمہ: اور روزے والے اور روزے والیاں اور اپنی پارسائی نگاہ رکھنے والے اور نگاہ رکھنے والیاں اور اللہ کو بہت یاد کرنے والے اور یاد کرنے والیاں ان سب کے لئے اللہ نے بخشش اور بڑا ثواب تیار کر رکھا ہے۔

وَ الصَّآىٕمِیْنَ وَ الصّٰٓىٕمٰتِ: اور روزہ دار (مرد) اور روزہ دار (عورت) کی تفسیر میں حضرت علامہ ابوالبرکات عبداللہ بن احمد نسفی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں: اس میں فرض اور نفل دونوں قسم کے روزے شامل ہیں۔

حديث شريف:

1- أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا حَدَّثَتْهُ ، قَالَتْ : لَمْ يَكُنِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ شَهْرًا أَكْثَرَ مِنْ شَعْبَانَ ، فَإِنَّهُ كَانَ يَصُومُ شَعْبَانَ كُلَّهُ (وَفِي رِوَایَةٍ): کَانَ یَصُومُ شَعْبَانَ إِلَّا قَلِیْلاً. مُتَّفَقٌ عَلَیْهِ.

ترجمہ: حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم شعبان سے زیادہ کسی مہینے میں روزے نہیں رکھتے تھے۔ آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم شعبان کے پورے مہینے میں روزے رکھتے تھے۔ اور ایک حدیث میں ہے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چند دنوں کے علاوہ شعبان کے پورے مہینے کے روزے رکھتے تھے۔

2- حضرت قتادہ بن ملحان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں ایام بیض (ہر مہینے کی) تیرہویں (13)، چودہویں (14) اور پندرہویں (15) تاریخ کو روزہ رکھنے کا حکم دیتے تھے۔ اور فرماتے تھے کہ یہ عمر بھر کے روزے رکھنے کے برابر ہے۔ اس حدیث کو امام ابوداؤد اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔

3- حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سوموار اور جمعرات کے دن (بارگاہِ الٰہی میں) پیش کئے جاتے ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ میرا عمل روزے کی حالت میں ہو۔ اس حدیث کو امام ترمذی نے روایت کیا ہے اور وہ کہتے ہیں کہ یہ حدیث حسن ہے۔

واضح رہے کہ ایامِ بیض کے روزے ، پیر اور جمعرات کا روزہ اور شعبان کے روزے سنت سے ثابت ہیں اسی طرح  دیگر مہنوں میں نفل روزہ رکھنا بھی مستحب ہے. لہٰذا رجب کی ٢٧ تاریخ یا کسی بھی تاریخ کو روزہ رکھنا درست ہے.

رجب کی 26 و 27 کو روزے رکھتے ہیں، پہلے کو ہزاری اور دوسرے کو لکھی کہتے ہیں یعنی پہلے میں ہزار روزے کا ثواب اور دوسرے میں ایک لاکھ کا ثواب بتاتے ہیں۔ ان روزوں کے رکھنے میں مضایقہ نہیں، مگر یہ جو ثواب کے متعلق مشہور ہے اس کا ثبوت نہیں۔ (بہارِ شریعت)

اللہ تعالیٰ ہمیں نفلی روزے رکھنے اور اس کی برکات حاصل کرنے کا موقع اور سعادت عطا فرمائے۔

 Aashura ke Rozon ki fazilat - یومِ عاشوراء کے روزے کی فضیلت 

Jawab:-

Ahadees main Nafil rozon ki fazeelat bohat ziyada bayan hui hai jis ke be-shumaar deeni aur dunyawi faiday hain. Deeni fawaid main imaan ki salamti, jahannum se nijaat aur jannat ka husool shaamil hai. Dunyawi faiday yeh hain ke maida (stomach) aur haazma ko behtar karne aur kayi bimarion se hifazat. Aur sab se bada faida yeh hai ke Allah taala roza daar se raazi hota hai.

Qur’aan Shareef:

Tarjumah: Aur rozay walay aur rozay waliyan aur apni paarsai nigah rakhnay walay aur nigah rakhnay waliyan aur Allah ko bohat yaad karne walay aur yaad karne waliyan un sab ke liye Allah ne bakhshish aur barda sawab tayyar kar rakha hai.

Aur roza daar (mard) aur roza daar (aurat) is aayat ki Tafseer main Hazrat Allama Abul barkat Abdullah bin Ahmed nasafi (R.A) likhte hain: is main farz aur Nafil dono qisam ke rozay shaamil hain.

Hadees shareef:

1- Tarjumah: Hazrat Ayisha Saddiqa (R.A) farmaati hain ke Rasool Allah صلی اللہ علیہ وسلم shabaan se ziyada kisi mahinay main rozay nahi rakhtay thay. Aap Rasool Allah صلی اللہ علیہ وسلم shabaan ke pooray mahinay main rozay rakhtay thay. Aur ek hadees main hai:Rasool Allah (صلی اللہ علیہ وسلم)  chand dino ke ilawa shabaan ke pooray mahinay ke rozay rakhtay thay.

 2- Hazrat Qatadah bin milhaan (R.A) se riwayat hai ke Huzoor Nabi-e-Akram (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ne hamay ayyaam baiz (har mahinay ki) terhavi 13, chodhween 14 aur pandarvin 15 tareekh ko roza rakhnay ka hukum dete thay. Aur farmatay thay ke yeh Umar bhar ke rozay rakhnay ke barabar hai. Iss hadees ko imam abbu-dawood aur Ibn maja ne riwayat kya hai.

 3-   Hazrat Abu-huraira (R.A) se riwayat hai ke Rasool Allah (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ne farmaya: somwaar (Monday) aur jumaraat ke din (Bargaah Ellahi main) paish kiye jatay hain, main chahta hon ke mera amal rozay ki haalat main ho. Iss hadees ko imam tirmizi ne riwayat kya hai aur woh kehte hain ke yeh hadees hasan hai.

Wazeh rahay ke Ayyaam baiz ke rozay, somwar (Monday) aur jumaraat ka roza aur shabaan ke rozay sunnat se saabit hain isi tarha digar mahino main Nafil roza rakhna bhi mustahib hai. Lehaza Rajab ki 27 tareekh ya kisi bhi tareekh ko roza rakhna durust hai.

Rajab ki 26 aur 27 ko rozay rakhtay hain, pehlay ko hazari aur dosray ko lakhi kehte hain yani pehlay main hazaar rozay ka sawab aur dosray main ek laakh ka sawab batatay hain. Un roze rakhsakte hain, magar yeh jo sawab ke mutaliq mashhoor hai iss ka saboot nahi. (Bahar-e-Shariat)

Allah taala hamain Nafil rozay rakhnay aur uss ki Barkaat haasil karne ka mauqa aur Saadat ataa farmaiye.

Arafah ke din ka Roza - عرفہ کے دن کا روزہ


والله ورسوله اعلم بالصواب
محمد عظمت الله نظامي عفی عنہ
 

 

Share

Popular posts