Share

Sunday, March 5, 2023

شب برات کی فضیلت اور نوافل - Shab-e-Barat ki Fazilat aur Nawafil

 

بسم الله الرحمن الرحيم

نبیِّ پاک صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم، صحابۂ کرام علیہم الرضوان اور اولیائے عِظام رحمۃ اللہ تعالٰی علیہم شعبانُ الْمُعَظَّم  بالخصوص اس کی پندرھویں (15ویں) رات میں عبادات کا اہتمام فرمایا کرتے تھے۔ 

Nabi pak (Sallallahu alayhi wasallam), Sahaba-e-kiraam (Radiallahu anhum) aur Auliya Allah (Rahmatullah alaih) Shabaan aur bil-khusoos us ki pandharvin (15th) raat main ebadaat  ka ehtimaam farmaya karte thay.

 

سرکارِ مدینہ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے معمولات اُمّ المؤمنین حضرت سیّدتُنا عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالٰی عنہا فرماتی ہیں: میں نے حُضورِ اقدس صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو شعبانُ الْمعظّم سے زیادہ کسی مہینے میں روزہ رکھتے نہ دیکھا۔ (ترمذی،ج2،ص182، حدیث: 736) آپ رضی اللہ تعالٰی عنہا  مزید فرماتی ہیں: ایک رات میں نے حضور نبیِّ پاک صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو نہ پایا۔ میں آپ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی تلاش میں نکلی تو آپ مجھے جنّتُ البقیع میں مل گئے۔ نبیِّ اکرم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ شعبان کی پندرھویں(15ویں) رات آسمانِ دنیا پر تجلّی فرماتا ہے، پس قبیلۂ بنی کَلب کی بکریوں کے بالوں سے بھی زیادہ لوگوں کو بخش دیتا ہے۔ (ترمذی،ج2، ص183، حدیث: 739 ملتقطاً) معلوم ہوا کہ شبِ براءت میں عبادات کرنا، قبرستان جانا سنّت ہے۔ (مراٰۃ المناجیح،ج2،ص290)

بزرگانِ دین کے معمولات بزرگانِ دین رحمہم اللہ المبین بھی یہ رات عبادتِ الٰہی میں بسر کیا کرتے تھے حضرت سیّدُنا خالد بن مَعدان، حضرت سیّدُنا لقمان بن عامر اور دیگر بزرگانِ دین رحمہم اللہ المبین شعبانُ المُعَظَّم کی پندرھویں(15ویں) رات اچّھا لباس پہنتے، خوشبو، سُرمہ لگاتے اور رات مسجد میں (جمع ہو کر) عبادت کیا کرتے تھے۔ (ماذا فی شعبان، ص75) امیرُ الْمُؤمِنِین حضرتِ سیِّدُنا عمر بن عبدالعزیز علیہ رحمۃ اللہ العزیز بھی شبِ براءت میں عبادت میں مصروف رہا کرتے تھے۔(تفسیر روح البیان، پ25، الدخان،تحت الآیۃ:3،ج8،402)

تلاوتِ قراٰن ،  100 رکعت (نفل نماز) اس طرح ادا کرے کہ ہر  رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد دس مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھتے۔ دو رکعت نفل نماز اس طرح ادا کریں ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد ایک مرتبہ آیت الکرسی اور پندرہ مرتبہ سورہ اخلاص پڑھیں ۔ تین مرتبہ سورہ یس کی تلاوت کریں ۔ زم زم شریف پینے کا اہتمام کریں ، اس سے غسل کریں  اور اپنے مریضوں کو بھی پلائں اور اس  رات میں ان اعمال کے ذریعے خوب برکتیں حاصل کریں۔

درودِ پاک پڑھنے کا مہینا

درودِ پاک پڑھنا افضل ترین اعمال میں سے ہے اور ماہِ شعبان المعظم کو درودِ پاک پڑھنے کا مہینا کہا گیا ہے، چنانچہ امام قَسْطَلانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی نقل فرماتے ہیں: بیشک شعبان کا مہینا نبیِّ پاک صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر درود شریف پڑھنے کا مہینا ہے کہ آیت: (اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓىٕكَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّؕ) (پ22،  الاحزاب:  56)  اسی مہینے میں نازل ہوئی۔ (مواھبِ لدنیہ،ج2،ص506)

منجانب : https://taleemaat.blogspot.com

Shab-e-Meraj ke Nawafil - شب معراج کے نوافل   

 

Share, like twitter Pinterest

Follow this Blog

Fiqhi Masail-Namaz, Roza, Zakat & Digar ke liye yaha click karen

Contact karne ke liye yaha click karen

Allah walon se dosti karna chahate hain to yaha click karen

Dua & Wazaif ke liye yaha click karen

Naat sharee & Salaam ke liye yaha Click karen

 

 

 

Saturday, March 4, 2023

Achanak mauth - اچانک موت

Hadees achanak mauth 

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بسم الله الرحمن الرحيم

الحمد لله رب العالمين والصلاة والسلام على أشرف الأنبياء والمرسلين وعلى آله وصحبه اجمعين أما بعد

Marhoom kelie Dua e Maghfirat aur Esal e Sawab - مرحومین کے لئے دعائے مغفرت اور ایصال ثواب

سوال:-

السلام عليكم!

رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا کہ: موت کا ایک دم آنا افسوس کے لائق ہے کہ مرنے والا نہ کچھ کہہ سکے اور نہ کر سکے۔ آپ صلى الله عليه وسلم کے زمانے میں کوئی آدمی بیٹھا ہوا ایک دم مر گیا تو کسی نے کہا کیا اچھی موت مرا ہے نہ کوئی بیماری دیکھی اور نہ کچھ جان نکلنے کی تکلیف ہوئی۔ حضور صلى الله عليه وسلم کو جب اس کا یہ کہنا معلوم ہوا تو آپﷺ نے اس آدمی سے فرمایا کہ: تیرے پاس کیا ثبوت ہے کہ اچانک ایک دم مرنے سے اس کو تکلیف نہیں ہوئی۔ اگر اللہ تعالٰی اس کو اس حال میں موت دیتا کہ وہ بیماری کی تکلیف اٹھاتا تو اس کے سب گناہ معاف ہو جاتے۔

اس حدیث کو دیگر احادیث کی روشنی میں بیان کریں؟

Pukhta qabr banana aur marbal lagana - پختہ قبر بنانا اور ماربل لگانا

Sawal:

Assalamualaikum hafiz sahib

Rasool Allah صلى الله عليه وسلم ne farmaya ke: Mout ka achanak aana afsos ke Laaiq hai ke marnay wala nah kuch keh sakay aur nah kar sakay. Aap صلى الله عليه وسل ke zamane main koi aadmi baitha huwa ek-dam mar-gaya to kisi ne kaha “kya achi mout mara hai nah koi bemari dekhi aur nah kuch jaan nikalnay ki takleef hui. Huzoor صلى الله عليه وسلم ko jab is ka yeh kehna maloom HUwa to aap ﷺ ne us aadmi se farmaya ke: Teray paas kya saboot hai ke achanak ek-dam marnay se us ko takleef nahi hui. Agar Allah taala us ko is haal main mout deta ke woh bemari ki takleef uthata to us ke sab gunah maaf ho jatay.

Is Hadees ko digar ahadees ki roshni main bayan farmayen?

Naik amal ka sawab - نیک عمل کا ثواب

جواب:-✍

وعلیکم السلام!

Jawab: ✍

Walaikum Assalam

قرآن شريف:

فَلَمَّا قَضَیْنَا عَلَیْهِ الْمَوْتَ: پھر جب ہم نے سلیمان کی موت کا فیصلہ کر دیا۔ (سورة سبا)

حضرت سلیمان علیہ السلام کی وفات اچانک ہی ہوئی بحالت نماز جیسا کہ قرآن کریم سے ثابت ہے۔

Tarjumah:

Phir jab hum ne Hazrat Sulaiman ki mauth ka faisla kar diya. (Surah Saba)

Hazrat Sulaiman (Alaihi salam) ki wafaat achanak hi huwi ba-halat-e-namaz jaisa ke Quran kareem se saabit hai.

Khawab main peer O murshid ko dekhna - خواب میں پیر ومرشد كو ديكهنا

حديث شريف:

روایت ہے حضرت عبید ﷲ ابن خالد سے فرماتے ہیں فرمایا رسول ﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے ناگہانی موت غضب کی پکڑ ہے (ابو داؤد) اور بیہقی نے شعب الایمان میں اور رزین نے اپنی کتاب میں یہ بڑھایا کہ کافر کے لیئے غضب کی پکڑ ہے اور مؤمن کے لیئے رحمت۔

شرح

یعنی ہارٹ فیل کی موت غضب رب کی علامت ہے کیونکہ اس میں بندے کو توبہ، نیک عمل، اچھی وصیت کا موقعہ نہیں ملتا مگر یہ کافر کے لیے ہے، مؤمن کے لیے یہ بھی نعمت ہے جیسا کہ آئندہ آرہا ہے کیونکہ مؤمن کسی وقت رب سے غافل رہتا ہی نہیں، دیکھو حضرت سلیمان ویعقوب علیہما السلام کی وفات اچانک ہی ہوئی، حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ "اچانک موت" غافل کے لیے ﷲ کی پکڑ ہے کہ اسے توبہ کا وقت نہیں ملتا، عاقل و نیک کار کے لیے ﷲ کی رحمت کہ رب اسے بیماری کی تکالیف سے بچالیتا ہے.

(مرآة المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح)

Gyarvi ki fateha - گیارہویں کی فاتحہ 

Hadees Shareef:

Riwayat hai hazrat Ubaidullah Ibn Khalid se farmatay hain farmaya Rasool Allah ﷺ ne nagahani mauth gazab ki pakad hai (Abu-Dawood) aur Baihaqi ne sho’ab-Ul-Emaan main yeh badhaya keh kafir ke liye gazab ki pakad hai aur momin ke liye rehmat.

Explanation:

Yani heart fail ki mouth gazab-e-Rab ki alamat hai kyun-kay is main bande ko tauba, naik amal, achi wasiyat ka mauqa nahi milta magar yeh kafir ke liye hai, momin ke liye yeh bhi Nayamat hai jaisa ke aaindah araha hai kyun-kay momin kisi waqt Rab se ghaafil rehta hi nahi, dekho Hazrat Sulaiman wo Yaqoob (Alaihimus salam) ki wafaat achanak hi hui, Huzoor (ﷺ) farmatay hain ke "achanak mauth" ghaafil ke liye Allah ki pakad hai ke usay tauba ka waqt nahi milta, Aqil o naik insaan ke liye Allah ki rehmat keh Rab usay bemari ki takaleef se bchaleta hai.

(Mirā'at Al-Manajih Sharh Mishkut al-Masabih).

واللہ ورسولہ اعلم ، عزوجل وصلی اللہ تعالی علیہ وسلم

محمد عظمت الله نظامي عفی عنہ

 

 Share, like, twitter, Pinterest

Follow this Blog

Fiqhi Masail-Namaz, Roza, Zakat & Digar ke liye yaha click karen

Contact karne ke liye yaha click karen

Allah walon se dosti karna chahate hain to yaha click karen

Dua & Wazaif ke liye yaha click karen

Naat sharee & Salaam ke liye yaha Click karen



Wednesday, February 15, 2023

Shab-e-Meraj ke Nawafil - شب معراج کے نوافل

Shab-e-Meraj ke Nawafil
 رجب کا چاند دیکھ کر سورۃ اقرأ پڑھئے۔ 
 

۱۲ رکعت دو، دو کر کے: ترکیب: ہر رکعت میں الحمد (سورۃ فاتحہ ) کے بعد ۵ / بار قل ھو اللہ احد پڑھے ۔ ۱۲/ رکعت پڑھنے کے بعد (۱۰۰ بار کلمہ تمجید) (۱۰۰ بار استغفار) (۱۰۰ بار درود شریف)۔ فضیلت: جو دعا کرے ان شاء اللہ تعالیٰ قبول ہوگی۔ 

12 Rakat Do, Do kar ke: Tarkeeb: Har Rak-at main Alhamdu (Surah Fatiha) ke baad 5 baar Qul-ho-Allah-Ahad (قل ھو اللہ احد) pardhay. 12 Rak-at pardhnay ke baad (100 baar kalma Tamjeed) (100 baar Astaghfaar) (100 baar Duroood Shareef). Fazeelat : jo Dua kere In-Sha Allah qubool hogi.

٦ رکعت دو دو کر کے ۔ ترکیب: ہر رکعت میں الحمد سورۃ فاتحہ کے بعد ۷ / بار قل ہو اللہ احد پڑھے ۔ ٦/ رکعت پڑھنے کے بعد ۵۰ بار درودشریف پڑھے فضیلت: تمام دینی و دنیاوی حاجات پوری ہوں گی اور ۷۰ / ہزار گناہ معاف ہوتے ہیں۔

6 Rak-at Do Do kar ke. Tarkeeb: Har Rak-at main Alhamdu (surah Fatiha) ke baad 7 baar Qul ho Allah Ahad pardhay. 6/ Rak-at pardhnay ke baad 50 baar Duroood Shareef pardhay Fazeelat: Tamam deeni o dunyawi hajat poori hongi aur 70 Hazaar gunah maaf hotay hain.

 ۲ رکعت ترکیب: ہر رکعت میں الحمد (سورہ فاتحہ ) کے بعد ۲۷ / بار قل ہو اللہ احد پڑھے اور قعدہ میں التحیات کے بعد ۲۷/ بار درود ابراہیم پڑھے۔ سلام کے بعد اس کا هدیہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں گزارنے کی سعادت حاصل کرے۔

2 Rak-at, Tarkeeb: Har rak-at main Alhamdu (surah Fatiha) ke baad 27/ baar Qul Hu Allah Ahad pardhay aur qaida main Attahiyat ke baad 27/ baar Durood ibrahim pardhay. Salam ke baad is ka hadiya huzoor sale Allah alaihi wasallam ki bargaah main guzaarne ki Saadat haasil kere.

۲، رکعت ترکیب: پہلی رکعت میں الحمد کے بعد سورۃ الم نشرح دوسری رکعت میں الحمد کے بعد سورۃ لِاِيْلَافِ قُرَيْشٍ پڑھے۔ فضیلت : یہ نماز پڑھنے سے اولیا کے ساتھ نماز پڑھنے کا ثواب ملتا ہے۔

 2, Rakat Tarkeeb: Paheli Rak-at main Alhamdu (surah Fatiha) ke baad Surah Alam Nashrah Doosri rak-at main Alhamdu (surah Fatiha) ke baad surah Li-eelafi quraish pardhay. Fazeelat: Yeh namaz pardhnay se Aoulia ke sath namaz pardhnay ka sawab milta hai.

 ۱۰ رکعت ( دو دو کر کے ) ترکیب: ہر رکعت میں الحمد (سورۃ فاتحہ ) کے بعد ۳ / بار سورہ قُلْ يَآ اَيُّـهَا الْكَافِرُوْنَ ۳ / بار قل ھواللہ احد پڑھے۔ ۱۰ / رکعت کے بعد ایک بار کلمہ توحید پڑھے پھر یہ دعا پڑھے اللهُمَّ صَلِّ عَلَى سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَ عَلَى آلِهِ الظَّاهِرِينَ وَلَا حَوْلَ وَلا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ الْعَلِي الْعَظِيمِ - فضیلت : اللہ تعالیٰ ہر رکعت کے بدلے ۱۰۰۰ / رکعت کا ثواب عطا کرے گا۔

 10 Rak-at (Do Do kar ke) Tarkeeb: Har Rak-at main Alhamdu (Surah Fatiha) ke baad 3 / baar Surah Al-Kafiroon, 3 baar Qul hu wallahu ahad pardhay. 10/ Rak-at ke baad ek baar kalma tauheed pardhay phir yeh dua pardhay اللهُمَّ صَلِّ عَلَى سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَ عَلَى آلِهِ الظَّاهِرِينَ وَلَا حَوْلَ وَلا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ الْعَلِي الْعَظِيمِ  -

Fazeelat: Allah taala har rak-at ke badlay 1000/ Rak-at ka sawab ataa kere ga.

  غسل کے فضائل: حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو کوئی رجب کی پہلی، پندرہویں اور ۲۷ ويں کو غسل کرے گا تو وہ گناہوں سے ایسا پاک ہو جاتا ہے جیسے ابھی پیدا ہوا ہو ۔

 Ghusul ke fazail: Huzoor صلی اللہ علیہ وسلم ne irshad farmaya jo koi Rajab ki 1st pehli, 15th aur 27th ko ghusal karega to woh gunaaho se aisa pak ho jata hai jaisay abhi paida huwa ho.

  روزہ کی فضيلت: جو كوئی ۲۷ رجب کو روزه رکھے اس کو جنت کی ایک نہر سے پانی پلایا جائے گا جو شہد سے زیادہ میٹھا برف سے زیادہ ٹھنڈا اور دودھ سے زیاده سفیدہ ہوگا۔ اللہ تعالیٰ اس کو دوزخ کی آ گ سے بـچالے گا اور جنت سے سرفراز کرے گا۔

Roza ki fazeelat: Jo koi 27th Rajab ko roza rakkhay us ko jannat ki ek naher se pani pilaya jaye ga jo shahed se ziyada meetha barf se ziyada thanda aur doodh se ziyada safaidah hoga. Allah taala us ko dozakh ki aag se bachalega aur jannat se Sarfraz kerega.

Shab-e-Barat ki Fazilat aur Nawafil - شب برات کی فضیلت اور نوافل

 

Share, like twitter Pinterest

Follow this Blog

Fiqhi Masail-Namaz, Roza, Zakat & Digar ke liye yaha click karen

Contact karne ke liye yaha click karen

Allah walon se dosti karna chahate hain to yaha click karen

Dua & Wazaif ke liye yaha click karen

Naat sharee & Salaam ke liye yaha Click karen

 

 


Share

Popular posts