Share

Sunday, May 14, 2023

غیر مسلم کو اسلام کی دعوت دینا - Non Muslim ko Islam ki Dawat Dena

 Non Muslim ko Islam ki Dawat Dena

 

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
بسم الله الرحمن الرحيم
الحمد لله رب العالمين والصلاة والسلام على أشرف الأنبياء والمرسلين وعلى آله وصحبه اجمعين أما بعد

سوال:-

السلام علیکم

کیا غیر مسلم کو اسلام کی دعوت دینا ضروری ہے؟ ہماری آفس میں کثیر تعداد میں غیر مسلم کام کرتے ہیں۔ اگر ہم دعوت دئے بغیر فوت جائیں تو کیا اللہ آخرت میں ہمیں معاف کر دے گا؟

Kya ek Muslim ghair Muslim ko khoon donate karsakta hai? - کیا ایک مسلم غیر مسلم کو خون عطيہ کر سکتا ہے؟

Sawal:-

Assallamualaikum
Kya Non Muslim ko Islam ki dawat dena zarori hai? Hamari office main kaseer tadaad main Gair Muslim kaam karte hain. Agar hum dawat diye bagair mar jaye toh kya akhirat me Allah hame maaf karde-ga?

Mard ke liye sona pehnana haraam hai - اسلام میں مرد کیلئے سونا پہننا حرام ہے

جواب:  -✍

وعلیکم السلام

قرآن شريف:

كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِٱلْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ ٱلْمُنكَرِ وَتُؤْمِنُونَ بِٱللَّهِ (آل عمران ۱۱۰) 

ترجـمـہ:

تم بہترین اُمّت ہو جو سب لوگوں (کی رہنمائی) کے لئے ظاہر کی گئی ہے، تم بھلائی کا حکم دیتے ہو اور برائی سے منع کرتے ہو اور اللہ پر ایمان رکھتے ہو۔

امتِ پر لوگوں کو نیکی کی دعوت دینا اور برائی سے روکنا فرض قرار دیا ہے جس میں مسلم اور غیر مسلم دونوں شامل ہیں۔

قرآن کریم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تبلیغ کے عملی مراحل اور اصول سکھاتے ہوئے فرمایا:

قرآن شريف:

ٱدْعُ إِلَىٰ سَبِيلِ رَبِّكَ بِٱلْحِكْمَةِ وَٱلْمَوْعِظَةِ ٱلْحَسَنَةِ ۖ وَجَٰدِلْهُم بِٱلَّتِى هِىَ أَحْسَنُ ۚ (سورة النحل)

ترجـمـہ:

(اے اللہ کے رسول) اپنے رب کے راستے کی طرف حکمت اور اچھی نصیحت کے ساتھ بلاؤ اور ان سے اس انداز میں بحث کرو جو بہت خوبصورت ہو (جو نہایت حسین ہو)۔

لیکن ہر شخص کو اپنی استطاعت کے مطابق یہ فرض ادا کرنا چاہیے۔ جیسا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے واضح طور پر ہر ایک کے لیے ارشاد فرمایا ہے، جسے ''امر بالمعروف اور نہی عن المنکر'' کہا جاتا ہے۔

حديث شريف:

«مَنْ رَأَى مِنْكُمْ مُنْكَرًا فَلْيُغَيِّرْهُ بِيَدِهِ، فَإِنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَبِلِسَانِهِ، فَإِنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَبِقَلْبِهِ، وَذَلِكَ أَضْعَفُ الْإِيمَانِ». (صحيح مسلم)

ترجـمـہ:

میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ، آپ فرما رہے تھے :’’ تم میں سے جو شخص منکر ( ناقابل قبول کام ) دیکھے اس پر لازم ہے کہ اسے اپنے ہاتھ سے روکے اور اگر اس کی طاقت نہ رکھتا ہو تو اپنی زبان سے اس کو روکے اور اگر اس کی بھی طاقت نہ رکھتا ہو تو اپنے دل سے (اسے برا سمجھے اور اس کے روکنے کی مثبت تدبیر سوچے) اور یہ سب سے کمزور ایمان ہے۔‘‘

امر بالمعروف اور نہی عن المنکر سے مراد برائیوں سے روکنے اور بھلائی (نیکی) کا حکم دینے کے لئے حدود اللہ کی پابندی کرتے ہوئے ہر ممکن کوشش کرنا فرض ہے، لیکن جس میں جیسی اہلیت (استطاعت) ہو اس کے حق میں اسی قدر ذمہ داری ہوگی، ہر مومن اپنی حیثیت کے مطابق پابند ہے کہ وہ حضرت رسول مكرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایات کے مطابق خدا کے نازل کردہ دین کو پہنچاتا رہے۔

اس زمانے میں روئے زمین پر کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں کوئی اسلام سے آشنا نہ ہو اور جہاں اسلام نہ پہنچا ہو۔ جہاں اسلام نہیں پہنچا وہاں ایک فرد بھی اسلام کا پیغام پہنچاتا ہے تو یہ فرض تمام مسلمانوں کی طرف سے ادا ہو گیا۔

کیونکہ اس دور میں اسلام کی شہرت بذات خود ایک دعوت کے طور پر پوری دنیا میں پھیل چکی ہے، اس لیے اب یہ ذمہ داری خود ان لوگوں پر عائد ہوتی ہے کہ وہ مختلف مذاہب کی تحقیق کر کے صحیح اور غلط مذہب کو پہچانیں اور کونسا مذہب حق ہے اس پر عمل کریں۔

لہٰذا ہندوستانی غیر مسلم جو اسلام سے واقف ہے، اسکو اسلام کی دعوت نہ دینے پر اميد ہے کہ ایک مسلمان سے آخرت میں سوال نہیں ہوگا۔

لیکن اگر ان سے بے تکلفی ہے یا یہ امید ہے کہ اگر انہیں اسلام کی دعوت دی جائے تو وہ قبول کر لیں گے، پھر انہیں اسلام کی دعوت دی جا سکتی ہے۔

لیکن اچھے طریقے اور حکمت عملی سے کام لینا بہت ضروری ہے تاکہ غیر مسلم کے دل میں اسلام کی سچائی پیدا ہو نہ کہ وہ اسلام سے نفرت کرے۔

Gair Muslim ki Dawat qubool karna? Aur Daftar (Office) main zohrana (Lunch) milkar karna kya jaiz hai? - غیر مسلم کی دعوت قبول کرنا ؟ اور دفتر (آفس) میں ظہرانہ ملکر کرنا کیا جائز ہے؟

Jawab: ✍

Walaikum Assalam

Qur’aan Shareef:

كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِٱلْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ ٱلْمُنكَرِ وَتُؤْمِنُونَ بِٱللَّهِ (آل عمران ۱۱۰) 

Tarjumah:

Tum behtareen Ummat ho jo sab logon (ki rahnumai) ke liye zahir ki gayi hai, tum bhalai ka hukum dete ho aur buraiee se mana karte ho aur Allah par imaan rakhtay ho.

Ummate par logon ko neki ki dawat dena aur buraiee se rokna farz qarar diya hai jis main muslim aur ghair muslim dono shaamil hain.

Quran kareem ne Rasool Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) ko tableegh ke amali marahil (Practical Steps) aur usool sikhate hue farmaya:

Qur’an Shareef:

ٱدْعُ إِلَىٰ سَبِيلِ رَبِّكَ بِٱلْحِكْمَةِ وَٱلْمَوْعِظَةِ ٱلْحَسَنَةِ ۖ وَجَٰدِلْهُم بِٱلَّتِى هِىَ أَحْسَنُ ۚ (سورة النحل)

Tarjumah:

(Aye Allah ke Rasool) apne rab ke rastay ki taraf hikmat aur achi naseehat ke sath bulaao aur un se is andaaz main behas karo jo bohat khubsorat ho (Jo nihayat haseen ho).

Lekin har shakhs ko apni isteta’at (Affordability) ke mutabiq yeh farz ada karna chahiye. Jaisa ke Huzoor Nabi-e-Akram (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ne wazeh tor par har ek ke liye irshad farmaya hai, jisay “امر بالمعروف اور نہی عن المنکر” kaha jata hai.

Hadees Shareef:

«مَنْ رَأَى مِنْكُمْ مُنْكَرًا فَلْيُغَيِّرْهُ بِيَدِهِ، فَإِنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَبِلِسَانِهِ، فَإِنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَبِقَلْبِهِ، وَذَلِكَ أَضْعَفُ الْإِيمَانِ».

Tarjumah:

Tum main se jo shakhs munkir (Na qabil qubool kaam) dekhe us par lazim hai ke usay apne haath se rokay aur agar us ki taaqat nah rakhta ho to apni zabaan se us ko rokay aur agar us ki bhi taaqat  nah rakhta ho to apne dil se (usay bura samjhay aur us ke roknay ki tadbeer soochey) aur yeh sab se kamzor imaan hai.

“Amar bil-marof aur naahi an al-munkar” se morad buraiyon se roknay aur bhalai (Neki) ka hukum daynay ke liye Allah ke hudood ki pabandi karte hue har mumkin koshish karna farz hai, lekin jis main jaisi ahliat (Affordability) ho us ke haq main usi qader zimma daari hogi, har momin apni hesiyat ke mutabiq paband hai ke woh Hazrat Rasool Allah (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ki Hadayat ke mutabiq Allah ke nazil kardah deen ko pohanchata rahay.

Is zamane main zameen par koi aisi jagah nahi jahan koi Islam se aashna (familiar) nah ho aur jahan islam nah pouncha ho. jahan islam nahi pouncha wahan ek fard bhi islam ka pegham pohanchata hai to yeh farz tamam musalmanoon ki taraf se ada ho gaya.

Kyun-kay is daur main Islam ki shohrat bazat-e-khud ek dawat ke tor par poori duniya main phail chuki hai, is liye ab yeh zimma daari khud unhi logon par hai ke woh mukhtalif mazahab ki tehqeeq kar ke sahih aur ghalat mazhab ko pehchane aur konsa mazhab haq hai us par amal karen .

Lehaza Hindustani ghair Muslim jo Islam se waaqif hai, usko islam ki dawat nah daynay par umeed hai ke ek musalman se akhirat main sawal nahi hoga.

Lekin agar un se be takalufi (Frankness) hai ya yeh umeed hai ke agar unhen Islam ki dawat di jaye to woh qubool kar len-ge, phir Unhen Islam ki dawat di ja sakti hai.

Lekin achay tareeqay aur hikmat-e-amli se kaam lena bohat zaroori hai taakay ghair muslim ke dil main Islam ki sachchaai paida ho, nah ke woh Islam se nafrat kere.

واللہ ورسولہ اعلم ، عزوجل وصلی اللہ تعالی علیہ وسلم

محمد عظمت الله نظامي عفی عنہ

 

Sunday, April 2, 2023

Qarza Zakaat ki niyyat se maaf karna - قرضہ زکوٰۃ کی نیت سے معاف کرنا

 

Zakaat Aur Qarz

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بسم الله الرحمن الرحيم

الحمد لله رب العالمين والصلاة والسلام على أشرف الأنبياء والمرسلين وعلى آله وصحبه اجمعين أما بعد

سوال:-

السلام علیکم

قرض کے طور پر دی گئی رقم زکاۃ کی نیّت سے معاف کرسکتے ہیں؟

Sawal:-

Assallamualaikum

Kya kisi ko Diya huwa qarza zakaat mein keh kar maaf kar sakte hain?

Biwi ki zakat shoher adaa karsakta hai ya nahi - بیوی کی زکاة شوہر ادا کرسکتا ہے یا نہیں

 جواب:  -✍

وعلیکم السلام

زکوٰۃ کی ادائیگی کے وقت یا زکوٰۃ میں دینے والے مال کو الگ کرتے وقت زکوٰۃ کی نیت کرنا ضروری ہے، چونکہ قرض دیتے وقت زکوٰۃ کی نیّت نہیں تھی لہٰذا قرض دینے کے بعد زکوٰۃ کی نیت کا اعتبار نہیں۔

البتہ آپ مقروض کو زکوۃ دینا چاہتے ہیں اور وہ زکوۃ کا مستحق بھی ہے تو درست طریقہ یہ ہے کہ اپنے پاس سے زکوۃ ادا کرنے کی نیت سے اسے زکوۃ کی رقم کا مالک بنائیں پھر اس سے اپنا قرضہ واپس لے لیں۔ یوں زکاۃ بھی ادا ہو جائے گی اور مقروض (قرض لینے والا) قرض سے بھی بری ہو جائے گا۔

 Girvi rakhe huwe Sona (Gold) ki Zakat nikaal nay ke bare main batayen? - گروی رکھے ہو ئے سونا (گولڈ) کی زکوٰۃ نکالنے کے بارے میں شرعي حكم بتائیں؟

Jawab: ✍

Walaikum Assalam

Zakat ki adaigi ke waqt ya Zakat main daynay walay maal ko alag karte waqt Zakat ki niyat karna zaroori hai, chunkay Qarz dete waqt Zakat ki niyyat nahi thi lehaza Qarz daynay ke baad Zakat ki niyyat ka aitebaar nahi.

Albatta aap maqrooz (borrower) ko Zakat dena chahtay hain aur woh Zakat ka mustahiq bhi hai to durust tareeqa yeh hai keh apne paas se Zakat ada karne ki niyyat se usay Zakat ki raqam ka maalik banayen phir us se apna Qarza wapas lay-len. Is tarha Zakat bhi adaa ho jaye gi aur maqrooz (Qarz laynay wala) Qarz se bhi bari ho jaye ga.

Provident fund par Qurbani aur zakat wajib hai? - پراویڈنٹ فنڈ پر قربانی اور زکوٰۃ واجب ہے؟ 

 واللہ ورسولہ اعلم ، عزوجل وصلی اللہ تعالی علیہ وسلم

محمد عظمت الله نظامي عفی عنہ
 

Sunday, March 5, 2023

شب برات کی فضیلت اور نوافل - Shab-e-Barat ki Fazilat aur Nawafil

 

بسم الله الرحمن الرحيم

نبیِّ پاک صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم، صحابۂ کرام علیہم الرضوان اور اولیائے عِظام رحمۃ اللہ تعالٰی علیہم شعبانُ الْمُعَظَّم  بالخصوص اس کی پندرھویں (15ویں) رات میں عبادات کا اہتمام فرمایا کرتے تھے۔ 

Nabi pak (Sallallahu alayhi wasallam), Sahaba-e-kiraam (Radiallahu anhum) aur Auliya Allah (Rahmatullah alaih) Shabaan aur bil-khusoos us ki pandharvin (15th) raat main ebadaat  ka ehtimaam farmaya karte thay.

 

سرکارِ مدینہ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے معمولات اُمّ المؤمنین حضرت سیّدتُنا عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالٰی عنہا فرماتی ہیں: میں نے حُضورِ اقدس صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو شعبانُ الْمعظّم سے زیادہ کسی مہینے میں روزہ رکھتے نہ دیکھا۔ (ترمذی،ج2،ص182، حدیث: 736) آپ رضی اللہ تعالٰی عنہا  مزید فرماتی ہیں: ایک رات میں نے حضور نبیِّ پاک صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو نہ پایا۔ میں آپ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی تلاش میں نکلی تو آپ مجھے جنّتُ البقیع میں مل گئے۔ نبیِّ اکرم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ شعبان کی پندرھویں(15ویں) رات آسمانِ دنیا پر تجلّی فرماتا ہے، پس قبیلۂ بنی کَلب کی بکریوں کے بالوں سے بھی زیادہ لوگوں کو بخش دیتا ہے۔ (ترمذی،ج2، ص183، حدیث: 739 ملتقطاً) معلوم ہوا کہ شبِ براءت میں عبادات کرنا، قبرستان جانا سنّت ہے۔ (مراٰۃ المناجیح،ج2،ص290)

بزرگانِ دین کے معمولات بزرگانِ دین رحمہم اللہ المبین بھی یہ رات عبادتِ الٰہی میں بسر کیا کرتے تھے حضرت سیّدُنا خالد بن مَعدان، حضرت سیّدُنا لقمان بن عامر اور دیگر بزرگانِ دین رحمہم اللہ المبین شعبانُ المُعَظَّم کی پندرھویں(15ویں) رات اچّھا لباس پہنتے، خوشبو، سُرمہ لگاتے اور رات مسجد میں (جمع ہو کر) عبادت کیا کرتے تھے۔ (ماذا فی شعبان، ص75) امیرُ الْمُؤمِنِین حضرتِ سیِّدُنا عمر بن عبدالعزیز علیہ رحمۃ اللہ العزیز بھی شبِ براءت میں عبادت میں مصروف رہا کرتے تھے۔(تفسیر روح البیان، پ25، الدخان،تحت الآیۃ:3،ج8،402)

تلاوتِ قراٰن ،  100 رکعت (نفل نماز) اس طرح ادا کرے کہ ہر  رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد دس مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھتے۔ دو رکعت نفل نماز اس طرح ادا کریں ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد ایک مرتبہ آیت الکرسی اور پندرہ مرتبہ سورہ اخلاص پڑھیں ۔ تین مرتبہ سورہ یس کی تلاوت کریں ۔ زم زم شریف پینے کا اہتمام کریں ، اس سے غسل کریں  اور اپنے مریضوں کو بھی پلائں اور اس  رات میں ان اعمال کے ذریعے خوب برکتیں حاصل کریں۔

درودِ پاک پڑھنے کا مہینا

درودِ پاک پڑھنا افضل ترین اعمال میں سے ہے اور ماہِ شعبان المعظم کو درودِ پاک پڑھنے کا مہینا کہا گیا ہے، چنانچہ امام قَسْطَلانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی نقل فرماتے ہیں: بیشک شعبان کا مہینا نبیِّ پاک صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر درود شریف پڑھنے کا مہینا ہے کہ آیت: (اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓىٕكَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّؕ) (پ22،  الاحزاب:  56)  اسی مہینے میں نازل ہوئی۔ (مواھبِ لدنیہ،ج2،ص506)

منجانب : https://taleemaat.blogspot.com

Shab-e-Meraj ke Nawafil - شب معراج کے نوافل   

 

Share, like twitter Pinterest

Follow this Blog

Fiqhi Masail-Namaz, Roza, Zakat & Digar ke liye yaha click karen

Contact karne ke liye yaha click karen

Allah walon se dosti karna chahate hain to yaha click karen

Dua & Wazaif ke liye yaha click karen

Naat sharee & Salaam ke liye yaha Click karen

 

 

 

Share

Popular posts