Share

Friday, November 6, 2026

قیامت کے دن واقعات کی ترتیب کیا ہوگی؟ حساب و کتاب سے پلِ صراط تک مکمل تفصیل - Qiyamat Ke Din Waqiat Ki Tarteeb Kya Hogi? Hisab o Kitab Se Pul-e-Sirat Tak Mukammal Tafseel

قیامت کے دن واقعات کی ترتیب اور پلِ صراط سے گزرنے کا مرحلہ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ٱلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، وَالصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلَىٰ سَيِّدِ الْمُرْسَلِينَ ﷺ، أَمَّا بَعْدُ۝
سوال:-
آخرت میں پلِ صراط (جہنم کے اوپر بنا ہوا پل) سے گزرنے کا مرحلہ کب پیش آئے گا؟ کیا یہ حساب و کتاب سے پہلے ہوگا، حساب و کتاب کے بعد، یا جنت میں داخل ہونے سے قبل؟ نیز قیامت کے آغاز سے لے کر جنت میں داخل ہونے تک پیش آنے والے واقعات کی ترتیب کیا ہوگی؟
✍🏻 جواب:-
قیامت کے دن انسان کو کئی مراحل سے گزرنا ہوگا۔ ان میں موت کے بعد دوبارہ زندہ ہونا، میدانِ حشر میں جمع ہونا، حساب و کتاب، اعمال کا وزن، نامۂ اعمال ملنا، پلِ صراط سے گزرنا اور آخر میں جنت یا جہنم میں داخل ہونا شامل ہیں۔
پلِ صراط جہنم کے اوپر قائم کیا جائے گا اور تمام لوگوں کو اس سے گزرنا ہوگا۔ البتہ ہر شخص اپنے ایمان اور اعمال کے مطابق اس سے گزرے گا۔ کوئی بجلی کی طرح گزرے گا، کوئی ہوا کی طرح، کوئی تیز رفتار گھوڑے کی طرح، کوئی دوڑ کر، کوئی چل کر اور کوئی گھسٹ کر۔ بعض لوگ اس سے صحیح سلامت گزر جائیں گے اور بعض اپنے اعمال کے سبب اس پر سے پھسل کر جہنم میں گر جائیں گے۔
قیامت کے دن پیش آنے والے اہم واقعات کو ترتیب وار سمجھتے ہیں۔
1️⃣ دنیا کا خاتمہ اور صور پھونکا جانا
قیامت قائم ہونے سے پہلے اللہ تعالیٰ کی طرف سے مقرر کردہ نشانیاں ظاہر ہوں گی۔ جب قیامت قائم ہونے کا وقت آئے گا تو حضرت اسرافیل علیہ السلام (فرشتہ) صور پھونکیں گے۔
صور پھونکے جانے کے بعد اللہ تعالیٰ کے حکم سے دنیا کا موجودہ نظام ختم ہو جائے گا اور تمام زندہ مخلوقات فنا ہو جائیں گی، سوائے ان کے جنہیں اللہ تعالیٰ چاہے گا۔
اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:
«وَنُفِخَ فِي الصُّورِ فَصَعِقَ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَمَنْ فِي الْأَرْضِ إِلَّا مَنْ شَاءَ اللّٰهُ ثُمَّ نُفِخَ فِيهِ أُخْرَىٰ فَإِذَا هُمْ قِيَامٌ يَنظُرُونَ»
ترجمہ:
اور صور پھونکا جائے گا تو آسمانوں اور زمین میں جو ہیں سب بے ہوش ہو جائیں گے، مگر جسے اللہ چاہے، پھر دوسری بار صور پھونکا جائے گا تو وہ فوراً کھڑے دیکھ رہے ہوں گے۔
(سورۃ الزمر: 68)
یہاں قرآنِ کریم میں دو مرتبہ صور پھونکے جانے کا ذکر ہے: پہلی بار موت اور دوسری بار دوبارہ زندہ ہونے کے لیے۔
2️⃣ بعث بعد الموت (دوبارہ زندہ ہونا)
جب اللہ تعالیٰ دوبارہ صور پھونکنے کا حکم دے گا تو تمام مردے زندہ کر دیے جائیں گے اور اپنی قبروں سے نکل کھڑے ہوں گے۔ اس دن انسانوں کو دوبارہ زندہ کیا جائے گا، ان کے جسم دوبارہ بنائے جائیں گے اور سب اللہ تعالیٰ کے سامنے حاضر ہونے کے لیے اٹھ کھڑے ہوں گے۔ اس واقعے کو بعث کہتے ہیں، یعنی مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہونا۔
3️⃣ میدانِ حشر میں جمع ہونا
دوبارہ زندہ ہونے کے بعد تمام انسانوں کو ایک میدان میں جمع کیا جائے گا، جسے میدانِ حشر کہتے ہیں۔ اس میدان میں حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر قیامت تک آنے والے آخری انسان تک سب جمع ہوں گے۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
«يُحْشَرُ النَّاسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حُفَاةً عُرَاةً غُرْلًا»
ترجمہ:
قیامت کے دن لوگوں کو ننگے پاؤں، بے لباس اور بغیر ختنہ کے جمع کیا جائے گا۔
(صحیح بخاری؛ صحیح مسلم)
اس دن کسی کو اپنے مال، عہدے، دولت یا دنیاوی طاقت کا فائدہ نہیں ہوگا۔ ہر شخص اپنی فکر میں ہوگا۔
4️⃣ میدانِ حشر کی سختی اور انتظار
میدانِ حشر میں لوگوں کو بہت طویل انتظار اور سخت پریشانی کا سامنا ہوگا۔ سورج قریب ہوگا، گرمی اور پیاس کی شدت ہوگی اور ہر شخص اپنے انجام کے بارے میں فکر مند ہوگا۔ لوگوں کی حالت ان کے اعمال کے مطابق مختلف ہوگی۔ بعض خوش نصیبوں کو اللہ تعالیٰ اپنے عرش کے سائے میں جگہ عطا فرمائے گا۔ اسی طویل انتظار اور پریشانی کے دوران لوگ کسی ایسے شخص کی تلاش کریں گے جو اللہ تعالیٰ کے حضور سفارش کرے تاکہ حساب و کتاب شروع ہو۔ (وسیلہ تلاش کریں گے)
5️⃣ شفاعتِ کبریٰ (حساب شروع ہونے کے لیے سفارش)
جب میدانِ حشر کی پریشانی بہت بڑھ جائے گی تو لوگ حضرت آدم علیہ السلام کے پاس جائیں گے اور ان سے سفارش کی درخواست کریں گے۔ وہ معذرت فرمائیں گے اور لوگوں کو دوسرے انبیائے کرام علیہم السلام کے پاس جانے کا کہیں گے۔ اسی طرح لوگ حضرت نوح، حضرت ابراہیم، حضرت موسیٰ اور حضرت عیسیٰ علیہم السلام کے پاس جائیں گے۔ بالآخر تمام لوگ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی بارگاہ میں حاضر ہوں گے۔ آپ ﷺ اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ فرمائیں گے اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے اجازت ملنے پر شفاعت فرمائیں گے۔
اس شفاعت کو شفاعتِ کبریٰ کہا جاتا ہے۔ اس کے نتیجے میں حساب و کتاب شروع ہونے کا فیصلہ ہوگا۔
(صحیح بخاری؛ صحیح مسلم)
6️⃣ اللہ تعالیٰ کے حضور پیشی اور حساب و کتاب
اس کے بعد لوگوں کو اللہ تعالیٰ کے حضور پیش کیا جائے گا اور ان کے اعمال کا حساب ہوگا۔ ہر انسان سے اس کے ایمان، اعمال، عبادات، حقوق العباد اور زندگی کے بارے میں سوال کیا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ کسی پر ذرہ برابر ظلم نہیں فرمائے گا۔
اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:
«وَنَضَعُ الْمَوَازِينَ الْقِسْطَ لِيَوْمِ الْقِيَامَةِ فَلَا تُظْلَمُ نَفْسٌ شَيْئًا»
ترجمہ:
اور ہم قیامت کے دن عدل کے ترازو رکھیں گے تو کسی جان پر کچھ ظلم نہ ہوگا۔
(سورۃ الانبیاء: 47)
اس دن انسان کو اپنے ہر اچھے اور برے عمل کا جواب دینا ہوگا۔
البتہ بعض خوش نصیب ایسے بھی ہوں گے جو اللہ تعالیٰ کے فضل سے بغیر حساب و کتاب کے جنت میں داخل ہوں گے۔
7️⃣ نامۂ اعمال دیا جانا
حساب و کتاب کے مراحل میں انسانوں کو ان کے اعمال نامے دیے جائیں گے۔ کسی کو اس کا نامۂ اعمال دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا اور کسی کو بائیں ہاتھ میں یا پیٹھ کے پیچھے سے دیا جائے گا۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
«فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِيَمِينِهِ ۝ فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا»
ترجمہ:
تو جسے اس کا نامۂ اعمال اس کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا، اس سے آسان حساب لیا جائے گا۔
(سورۃ الانشقاق: 7-8)
نیک لوگوں کو دائیں ہاتھ میں نامۂ اعمال ملنے پر خوشی ہوگی، جبکہ بدکار اور مجرم لوگ اپنے اعمال نامے کو دیکھ کر پریشان ہوں گے۔
8️⃣ میزانِ اعمال (اعمال کا وزن ہونا)
اس کے بعد اعمال کا وزن کیا جائے گا۔ اس کے لیے میزان قائم کیا جائے گا، جس میں نیکیوں اور برائیوں کا وزن ہوگا۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
«فَمَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِينُهُ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ ۝ وَمَنْ خَفَّتْ مَوَازِينُهُ فَأُولَٰئِكَ الَّذِينَ خَسِرُوا أَنْفُسَهُمْ»
ترجمہ:
تو جن کے پلڑے بھاری ہوں گے وہی کامیاب ہیں، اور جن کے پلڑے ہلکے ہوں گے تو وہی ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کو نقصان میں ڈالا۔
(سورۃ المؤمنون: 102-103)
اس مرحلے میں ہر شخص کے اعمال کے مطابق فیصلہ ہوگا اور اللہ تعالیٰ کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں فرمائے گا۔
9️⃣ حوضِ کوثر سے پانی پینا
قیامت کے دن ہمارے پیارے نبی ﷺ کو حوضِ کوثر عطا فرمایا جائے گا۔ آپ ﷺ کی امت کے خوش نصیب لوگ اس حوض سے پانی پئیں گے۔ جو شخص اس حوض سے پانی پی لے گا اسے دوبارہ پیاس نہیں لگے گی۔
رسول اللہ ﷺ نے حوض کے بارے میں فرمایا کہ اس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھا ہوگا۔
(صحیح بخاری؛ صحیح مسلم)
🔟 پلِ صراط کا قائم ہونا (اس سوال کا بنیادی مرحلہ)
جب حساب و کتاب اور دیگر متعلقہ مراحل مکمل ہو جائیں گے تو جہنم کے اوپر پلِ صراط قائم کیا جائے گا۔ یہ ایک ایسا پل ہوگا جس سے لوگوں کو گزرنا ہوگا۔ اس کے بارے میں احادیثِ مبارکہ میں بتایا گیا ہے:
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
«ثُمَّ يُضْرَبُ الْجِسْرُ عَلَى جَهَنَّمَ»
ترجمہ:
پھر جہنم پر پل قائم کیا جائے گا۔
(صحیح بخاری؛ صحیح مسلم)
اس پل سے گزرنے والوں کی رفتار ان کے اعمال کے مطابق مختلف ہوگی:
1. بعض لوگ بجلی کی طرح تیزی سے گزر جائیں گے۔
2. بعض ہوا کی طرح گزریں گے۔
3. بعض تیز رفتار گھوڑوں کی طرح گزریں گے۔
4. بعض دوڑتے ہوئے گزریں گے۔
5. بعض چل کر گزریں گے۔
6. بعض گھسٹتے ہوئے گزریں گے۔
7. بعض لوگوں کو کانٹے اور آنکڑے پکڑ کر جہنم میں گرا دیں گے۔
اس موقع پر انبیائے کرام علیہم السلام کی دعا ہوگی:
«اللَّهُمَّ سَلِّمْ سَلِّمْ»
ترجمہ:
اے اللہ! سلامتی عطا فرما، سلامتی عطا فرما!
(صحیح بخاری؛ صحیح مسلم)
اس سے معلوم ہوا کہ پلِ صراط سے گزرنا انتہائی اہم اور سخت مرحلہ ہوگا۔ انسان کو اپنے اعمال کے مطابق اس سے گزرنے میں آسانی یا دشواری پیش آئے گی۔
1️⃣1️⃣ پلِ صراط سے گزرنے کے بعد قنطرہ پر روکنا
یہ ایک اہم مرحلہ ہے؛ اس کا ذکر حدیث میں آیا ہے۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جب مؤمنین جہنم سے نجات پا کر گزر جائیں گے تو انہیں جنت اور جہنم کے درمیان ایک پل پر روک دیا جائے گا۔ اس جگہ دنیا میں ایک دوسرے کے ساتھ کیے گئے مظالم کا بدلہ دلوایا جائے گا، یعنی اگر کسی نے کسی دوسرے مسلمان کا حق مارا ہوگا یا اس پر ظلم کیا ہوگا تو وہاں اس کا بدلہ لیا جائے گا۔
جب وہ ایک دوسرے کے حقوق سے پاک صاف کر دیے جائیں گے تو انہیں جنت میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔
(صحیح بخاری)
اس سے معلوم ہوا کہ پلِ صراط سے گزرنے کے بعد بھی جنت میں داخل ہونے سے پہلے حقوق العباد کی ادائیگی اور صفائی کا ایک مرحلہ ہوگا۔
1️⃣2️⃣ جنت میں داخلہ
جب اہلِ ایمان پلِ صراط سے گزر جائیں گے اور قنطرہ پر ایک دوسرے کے حقوق سے پاک صاف کر دیے جائیں گے تو اللہ تعالیٰ کے حکم سے انہیں جنت میں داخل ہونے کی اجازت ملے گی۔
سب سے پہلے ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ جنت کا دروازہ کھلوائیں گے۔ حدیثِ پاک میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
«أَنَا أَوَّلُ مَنْ يَقْرَعُ بَابَ الْجَنَّةِ»
ترجمہ:
میں سب سے پہلے جنت کا دروازہ کھٹکھٹانے والا ہوں۔
(صحیح مسلم)
جنت میں داخل ہونے کے بعد اہلِ ایمان کو ہمیشہ کی نعمتیں عطا ہوں گی۔ وہاں نہ موت ہوگی، نہ بیماری، نہ غم اور نہ ہی کوئی تکلیف۔
1️⃣3️⃣ جہنم میں داخلہ اور گناہ گار مسلمانوں کا معاملہ
جن لوگوں کے بارے میں اللہ تعالیٰ کا فیصلہ جہنم کا ہوگا، وہ اپنے انجام کو پہنچیں گے۔ کفار اور مشرکین ہمیشہ جہنم میں رہیں گے، جبکہ گناہ گار مسلمانوں میں سے بعض کو ان کے گناہوں کی وجہ سے سزا مل سکتی ہے۔
لیکن جس مسلمان کے دل میں ایمان ہوگا، وہ ہمیشہ جہنم میں نہیں رہے گا۔ اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم اور اپنے نبی ﷺ کی شفاعت سے بہت سے گناہ گار مسلمانوں کو جہنم سے نجات عطا فرمائے گا۔ صحیح احادیث میں شفاعت کے ذریعے گناہ گار اہلِ ایمان کو جہنم سے نکالے جانے کا ذکر موجود ہے۔
(صحیح بخاری؛ صحیح مسلم)
📌 وضاحت:
حوضِ کوثر کا قیامت کے دن ہونا احادیث سے ثابت ہے، لیکن حساب، میزان اور حوض کے تمام مراحل کی باہمی ترتیب ایک کے بعد دیگرے کے بارے میں روایات میں قطعی اور متفق علیہ ترتیب موجود نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
محمد عظمت الله نظامي عفی عنہ
Sawal:-
Aakhirat mein Pul-e-Sirat (Jahannam ke upar bana hua pul) se guzarne ka marhala kab pesh aayega? Kya yeh hisaab-o-kitab se pehle hoga, hisaab-o-kitab ke baad, ya Jannat mein dakhil hone se qabl? Neez Qayamat ke aaghaz se lekar Jannat mein dakhil hone tak pesh aane wale waqiat ki tarteeb kya hogi?
✍🏻 Jawab:-
Qayamat ke din insaan ko kai marahil se guzarna hoga. In mein maut ke baad dobara zinda hona, Maidan-e-Hashr mein jama hona, hisaab-o-kitab, aamaal ka wazan, Nama-e-Aamaal milna, Pul-e-Sirat se guzarna aur aakhir mein Jannat ya Jahannam mein dakhil hona shamil hain.
Pul-e-Sirat Jahannam ke upar qaim kiya jayega aur tamam logon ko is se guzarna hoga. Albatta har shakhs apne imaan aur aamaal ke mutabiq is se guzrega. Koi bijli ki tarah guzrega, koi hawa ki tarah, koi tez raftaar ghode ki tarah, koi daud kar, koi chal kar aur koi ghisat kar. Baaz log is se sahi salamat guzar jayenge aur baaz apne aamaal ke sabab is par se phisal kar Jahannam mein gir jayenge.
Qayamat ke din pesh aane wale aham waqiat ko tarteeb-war samajhte hain.
1️⃣ Duniya Ka Khatma Aur Soor Phoonka Jana
Qayamat qaim hone se pehle Allah Ta'ala ki taraf se muqarrar karda nishaniyan zahir hongi. Jab Qayamat qaim hone ka waqt aayega to Hazrat Israfeel Alaihis Salam (Farishte) Soor phoonkenge.
Soor phoonke jaane ke baad Allah Ta'ala ke hukm se duniya ka maujooda nizam khatam ho jayega aur tamam zinda makhlooqat fana ho jayengi, siwaye unke jinhein Allah Ta'ala chahega.
Allah Ta'ala irshad farmata hai:
«وَنُفِخَ فِي الصُّورِ فَصَعِقَ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَمَنْ فِي الْأَرْضِ إِلَّا مَنْ شَاءَ اللّٰهُ ثُمَّ نُفِخَ فِيهِ أُخْرَىٰ فَإِذَا هُمْ قِيَامٌ يَنظُرُونَ»
Tarjuma:
Aur Soor phoonka jayega to aasmanon aur zameen mein jo hain sab behosh ho jayenge, magar jise Allah chahe, phir doosri baar Soor phoonka jayega to woh foran khade dekh rahe honge.
(Surah Az-Zumar: 68)
Yahan Qur'an-e-Kareem mein do martaba Soor phoonke jaane ka zikr hai: pehli baar maut aur doosri baar dobara zinda hone ke liye.
2️⃣ Ba's Ba'dal Maut (Dobara Zinda Hona)
Jab Allah Ta'ala dobara Soor phoonkne ka hukm dega to tamam murde zinda kar diye jayenge aur apni qabron se nikal khade honge. Us din insaanon ko dobara zinda kiya jayega, unke jism dobara banaye jayenge aur sab Allah Ta'ala ke saamne hazir hone ke liye uth khade honge. Is waqiye ko Ba's kehte hain, yani marne ke baad dobara zinda hona.
3️⃣ Maidan-e-Hashr Mein Jama Hona
Dobara zinda hone ke baad tamam insaanon ko ek maidan mein jama kiya jayega, jise Maidan-e-Hashr kehte hain. Is maidan mein Hazrat Adam Alaihis Salam se lekar Qayamat tak aane wale aakhri insaan tak sab jama honge.
Hazrat Ayesha Raziyallahu Anha se riwayat hai ke Rasool Allah ﷺ ne farmaya:
«يُحْشَرُ النَّاسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حُفَاةً عُرَاةً غُرْلًا»
Tarjuma:
Qayamat ke din logon ko nange paon, be-libas aur baghair khatna ke jama kiya jayega.
(Sahih Bukhari; Sahih Muslim)
Us din kisi ko apne maal, ohde, daulat ya duniyawi taqat ka faida nahi hoga. Har shakhs apni fikr mein hoga.
4️⃣ Maidan-e-Hashr Ki Sakhti Aur Intezaar
Maidan-e-Hashr mein logon ko bahut taweel intezaar aur sakht pareshani ka saamna hoga. Sooraj qareeb hoga, garmi aur pyaas ki shiddat hogi aur har shakhs apne anjaam ke baare mein fikrmand hoga. Logon ki haalat unke aamaal ke mutabiq mukhtalif hogi. Baaz khush-naseebon ko Allah Ta'ala apne Arsh ke saaye mein jagah ata farmayega. Isi taweel intezaar aur pareshani ke dauran log kisi aise shakhs ki talaash karenge jo Allah Ta'ala ke huzoor sifarish kare taake hisaab-o-kitab shuru ho. (Waseela talash karenge)
5️⃣ Shafa'at-e-Kubra (Hisaab Shuru Hone Ke Liye Sifarish)
Jab Maidan-e-Hashr ki pareshani bahut badh jayegi to log Hazrat Adam Alaihis Salam ke paas jayenge aur unse sifarish ki darkhwast karenge. Woh maazrat farmayenge aur logon ko doosre Ambiya-e-Kiram Alaihimus Salam ke paas jaane ka kahenge. Isi tarah log Hazrat Nooh, Hazrat Ibrahim, Hazrat Moosa aur Hazrat Eesa Alaihimus Salam ke paas jayenge. Bil-aakhir tamam log hamare pyare Nabi Hazrat Muhammad Mustafa ﷺ ki bargah mein hazir honge. Aap ﷺ Allah Ta'ala ke huzoor sajda farmayenge aur Allah Ta'ala ki taraf se ijazat milne par shafa'at farmayenge.
Is shafa'at ko Shafa'at-e-Kubra kaha jata hai. Iske natije mein hisaab-o-kitab shuru hone ka faisla hoga.
(Sahih Bukhari; Sahih Muslim)
6️⃣ Allah Ta'ala Ke Huzoor Peshi Aur Hisaab-o-Kitab
Iske baad logon ko Allah Ta'ala ke huzoor pesh kiya jayega aur unke aamaal ka hisaab hoga. Har insaan se uske imaan, aamaal, ibadaat, Huqooq-ul-Ibad aur zindagi ke baare mein sawal kiya jayega. Allah Ta'ala kisi par zarra barabar zulm nahi farmayega.
Allah Ta'ala irshad farmata hai:
«وَنَضَعُ الْمَوَازِينَ الْقِسْطَ لِيَوْمِ الْقِيَامَةِ فَلَا تُظْلَمُ نَفْسٌ شَيْئًا»
Tarjuma:
Aur hum Qayamat ke din adl ke taraazu rakhenge to kisi jaan par kuch zulm na hoga.
(Surah Al-Anbiya: 47)
Us din insaan ko apne har achhe aur bure amal ka jawab dena hoga.
Albatta baaz khush-naseeb aise bhi honge jo Allah Ta'ala ke fazl se baghair hisaab-o-kitab ke Jannat mein dakhil honge.
7️⃣ Nama-e-Aamaal Diya Jana
Hisaab-o-kitab ke marahil mein insaanon ko unke aamaal-naame diye jayenge. Kisi ko uska Nama-e-Aamaal daayein haath mein diya jayega aur kisi ko baayein haath mein ya peeth ke peeche se diya jayega.
Allah Ta'ala farmata hai:
«فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِيَمِينِهِ ۝ فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا»
Tarjuma:
To jise uska Nama-e-Aamaal uske daayein haath mein diya jayega, usse aasaan hisaab liya jayega.
(Surah Al-Inshiqaq: 7-8)
Nek logon ko daayein haath mein Nama-e-Aamaal milne par khushi hogi, jabke badkaar aur mujrim log apne aamaal-naame ko dekh kar pareshan honge.
8️⃣ Meezan-e-Aamaal (Aamaal Ka Wazan Hona)
Iske baad aamaal ka wazan kiya jayega. Iske liye Meezan qaim kiya jayega, jismein nekiyon aur buraiyon ka wazan hoga.
Allah Ta'ala farmata hai:
«فَمَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِينُهُ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ ۝ وَمَنْ خَفَّتْ مَوَازِينُهُ فَأُولَٰئِكَ الَّذِينَ خَسِرُوا أَنْفُسَهُمْ»
Tarjuma:
To jin ke palde bhaari honge wahi kaamyab hain, aur jin ke palde halke honge to wahi hain jinhone apni jaanon ko nuqsan mein dala.
(Surah Al-Mu'minoon: 102-103)
Is marhale mein har shakhs ke aamaal ke mutabiq faisla hoga aur Allah Ta'ala kisi ke saath na-insafi nahi farmayega.
9️⃣ Hauz-e-Kausar Se Paani Peena
Qayamat ke din hamare pyare Nabi ﷺ ko Hauz-e-Kausar ata farmaya jayega. Aap ﷺ ki ummat ke khush-naseeb log is Hauz se paani piyenge. Jo shakhs is Hauz se paani pee lega use dobara pyaas nahi lagegi.
Rasool Allah ﷺ ne Hauz ke baare mein farmaya ke uska paani doodh se zyada safed aur shehad se zyada meetha hoga.
(Sahih Bukhari; Sahih Muslim)
🔟 Pul-e-Sirat Ka Qaim Hona (Is Sawal Ka Bunyadi Marhala)
Jab hisaab-o-kitab aur deegar mutalliqah marahil mukammal ho jayenge to Jahannam ke upar Pul-e-Sirat qaim kiya jayega. Yeh ek aisa pul hoga jisse logon ko guzarna hoga. Iske baare mein Ahadees-e-Mubarakah mein bataya gaya hai:
Hazrat Abu Saeed Khudri Raziyallahu Anhu se riwayat hai ke Rasool Allah ﷺ ne farmaya:
«ثُمَّ يُضْرَبُ الْجِسْرُ عَلَى جَهَنَّمَ»
Tarjuma:
Phir Jahannam par pul qaim kiya jayega.
(Sahih Bukhari; Sahih Muslim)
Is pul se guzarne walon ki raftaar unke aamaal ke mutabiq mukhtalif hogi:
1. Baaz log bijli ki tarah tezi se guzar jayenge.
2. Baaz hawa ki tarah guzrenge.
3. Baaz tez raftaar ghodon ki tarah guzrenge.
4. Baaz daudte hue guzrenge.
5. Baaz chal kar guzrenge.
6. Baaz ghasit-te hue guzrenge.
7. Baaz logon ko kaante aur ankde pakad kar Jahannam mein gira denge.
Is mauqe par Ambiya-e-Kiram Alaihimus Salam ki dua hogi:
«اللَّهُمَّ سَلِّمْ سَلِّمْ»
Tarjuma:
Aye Allah! Salamati ata farma, salamati ata farma!
(Sahih Bukhari; Sahih Muslim)
Isse maloom hua ke Pul-e-Sirat se guzarna intehai aham aur sakht marhala hoga. Insaan ko apne aamaal ke mutabiq isse guzarne mein aasani ya dushwari pesh aayegi.
1️⃣1️⃣ Pul-e-Sirat Se Guzarne Ke Baad Qantarah Par Rokna
Yeh ek aham marhala hai; iska zikr Hadees mein aaya hai.
Rasool Allah ﷺ ne farmaya ke jab momineen Jahannam se nijaat pa kar guzar jayenge to unhein Jannat aur Jahannam ke darmiyan ek pul par rok diya jayega. Is jagah duniya mein ek doosre ke saath kiye gaye mazalim ka badla dilwaya jayega, yani agar kisi ne kisi doosre Musalman ka haq maara hoga ya us par zulm kiya hoga to wahan uska badla liya jayega.
Jab woh ek doosre ke huqooq se paak saaf kar diye jayenge to unhein Jannat mein dakhil hone ki ijazat di jayegi.
(Sahih Bukhari)
Isse maloom hua ke Pul-e-Sirat se guzarne ke baad bhi Jannat mein dakhil hone se pehle Huqooq-ul-Ibad ki adaigi aur safai ka ek marhala hoga.
1️⃣2️⃣ Jannat Mein Dakhla
Jab Ahl-e-Imaan Pul-e-Sirat se guzar jayenge aur Qantarah par ek doosre ke huqooq se paak saaf kar diye jayenge to Allah Ta'ala ke hukm se unhein Jannat mein dakhil hone ki ijazat milegi.
Sabse pehle hamare pyare Nabi Hazrat Muhammad Mustafa ﷺ Jannat ka darwaza khulwayenge. Hadees-e-Pak mein hai ke Rasool Allah ﷺ ne farmaya:
«أَنَا أَوَّلُ مَنْ يَقْرَعُ بَابَ الْجَنَّةِ»
Tarjuma:
Main sabse pehle Jannat ka darwaza khatkhataane wala hoon.
(Sahih Muslim)
Jannat mein dakhil hone ke baad Ahl-e-Imaan ko hamesha ki nematein ata hongi. Wahan na maut hogi, na beemari, na gham aur na hi koi takleef.
1️⃣3️⃣ Jahannam Mein Dakhla Aur Gunahgaar Musalmanon Ka Muamla
Jin logon ke baare mein Allah Ta'ala ka faisla Jahannam ka hoga, woh apne anjaam ko pahunchenge. Kuffar aur mushrikeen hamesha Jahannam mein rahenge, jabke gunahgaar Musalmanon mein se baaz ko unke gunahon ki wajah se saza mil sakti hai.
Lekin jis Musalman ke dil mein imaan hoga, woh hamesha Jahannam mein nahi rahega. Allah Ta'ala apne fazl-o-karam aur apne Nabi ﷺ ki shafa'at se bahut se gunahgaar Musalmanon ko Jahannam se nijaat ata farmayega. Sahih Ahadees mein shafa'at ke zariye gunahgaar Ahl-e-Imaan ko Jahannam se nikale jaane ka zikr maujood hai.
(Sahih Bukhari; Sahih Muslim)
📌 Wazahat:
Hauz-e-Kausar ka Qayamat ke din hona Ahadees se sabit hai, lekin hisaab, Meezan aur Hauz ke tamam marahil ki bahami tarteeb ek ke baad digar ke baare mein riwayaat mein qat'i aur muttafiq alaih tarteeb maujood nahi.
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
محمد عظمت الله نظامي عفی عنہ
Question:
When will the stage of crossing Pul-e-Sirat (the bridge over Hell) take place in the Hereafter? Will it be before the reckoning, after the reckoning, or before entering Paradise? Also, what is the order of events from the beginning of the Day of Resurrection until entering Paradise?
✍🏻 Answer:
On the Day of Resurrection, a person will pass through many stages. These include being brought back to life after death, gathering in the Plain of Assembly (Maidan-e-Hashr), the reckoning, the weighing of deeds, receiving the record of deeds, crossing the Bridge (Pul-e-Sirat), and finally entering Paradise or Hell.
The Bridge (Pul-e-Sirat) will be set over Hell, and everyone will have to cross it. Each person will cross according to his faith and deeds: some like lightning, some like the wind, some like a swift horse, some running, some walking, and some crawling. Some will cross safely, while others, because of their deeds, will slip off it and fall into Hell.
Let us understand the major events of the Day of Resurrection in order.
1️⃣ The End of the World and the Blowing of the Horn
Before the Day of Resurrection is established, the signs appointed by Allah the Almighty will appear. When the time comes, the angel Hazrat Israfil (peace be upon him) will blow the Horn.
After the Horn is blown, by the command of Allah the Almighty the present order of the world will come to an end and all living creatures will perish, except those whom Allah wills.
Allah the Almighty says:
«وَنُفِخَ فِي الصُّورِ فَصَعِقَ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَمَنْ فِي الْأَرْضِ إِلَّا مَنْ شَاءَ اللّٰهُ ثُمَّ نُفِخَ فِيهِ أُخْرَىٰ فَإِذَا هُمْ قِيَامٌ يَنظُرُونَ»
Translation:
And the Horn will be blown, and all who are in the heavens and all who are on the earth will fall unconscious, except whom Allah wills. Then it will be blown a second time, and at once they will be standing, looking on.
(Surah Az-Zumar: 68)
Here the Holy Qur'an mentions the Horn being blown twice: the first time for death, and the second time for being brought back to life.
2️⃣ Resurrection after Death (Ba'th)
When Allah the Almighty commands the Horn to be blown again, all the dead will be brought back to life and will rise from their graves. People will be resurrected, their bodies will be recreated, and all will stand up to appear before Allah the Almighty. This event is called Ba'th, meaning coming back to life after death.
3️⃣ Gathering in the Plain of Assembly (Maidan-e-Hashr)
After being resurrected, all human beings will be gathered in one plain, called the Maidan-e-Hashr. Everyone from Hazrat Adam (peace be upon him) to the last human being to come before the Day of Resurrection will be gathered there.
It is narrated from Hazrat Aisha (may Allah be pleased with her) that the Messenger of Allah ﷺ said:
«يُحْشَرُ النَّاسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حُفَاةً عُرَاةً غُرْلًا»
Translation:
On the Day of Resurrection, people will be gathered barefoot, unclothed, and uncircumcised.
(Sahih Bukhari; Sahih Muslim)
On that day, no one will benefit from his wealth, rank, riches, or worldly power. Everyone will be concerned about himself.
4️⃣ The Hardship and Waiting in the Plain of Assembly
In the Plain of Assembly, people will face a very long wait and severe distress. The sun will be near, the heat and thirst will be intense, and everyone will be anxious about his fate. People's conditions will differ according to their deeds. Some fortunate ones will be given a place in the shade of Allah's Throne. During this long wait and distress, people will look for someone who can intercede with Allah the Almighty so that the reckoning may begin. (They will seek a means of intercession.)
5️⃣ The Great Intercession (Shafa'at-e-Kubra): Intercession for the Reckoning to Begin
When the distress of the Plain of Assembly grows severe, people will go to Hazrat Adam (peace be upon him) and request his intercession. He will excuse himself and send them to other prophets. Likewise, people will go to Hazrat Nuh, Hazrat Ibrahim, Hazrat Musa and Hazrat Isa (peace be upon them). Finally, all will come to our beloved Prophet Hazrat Muhammad Mustafa ﷺ. He ﷺ will prostrate before Allah the Almighty and, upon receiving permission from Allah, will intercede.
This intercession is called the Great Intercession (Shafa'at-e-Kubra). As a result, the decision for the reckoning to begin will be made.
(Sahih Bukhari; Sahih Muslim)
6️⃣ Appearance before Allah and the Reckoning
After that, people will be presented before Allah the Almighty and their deeds will be reckoned. Every person will be asked about his faith, deeds, acts of worship, the rights of others (Huquq-ul-Ibad), and his life. Allah the Almighty will not wrong anyone even by the weight of an atom.
Allah the Almighty says:
«وَنَضَعُ الْمَوَازِينَ الْقِسْطَ لِيَوْمِ الْقِيَامَةِ فَلَا تُظْلَمُ نَفْسٌ شَيْئًا»
Translation:
And We shall set up the scales of justice on the Day of Resurrection, so no soul will be wronged in the least.
(Surah Al-Anbiya: 47)
On that day, a person will have to answer for every good and bad deed.
However, some fortunate people will, by the grace of Allah the Almighty, enter Paradise without any reckoning.
7️⃣ Receiving the Record of Deeds
During the stages of reckoning, people will be given their records of deeds. Some will be given their record in the right hand, and some in the left hand or from behind their backs.
Allah says:
«فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِيَمِينِهِ ۝ فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا»
Translation:
As for the one given his record in his right hand, he will be given an easy reckoning.
(Surah Al-Inshiqaq: 7-8)
The righteous will rejoice on receiving their record in the right hand, while the wrongdoers and criminals will be distressed on seeing their records.
8️⃣ The Scale of Deeds (Weighing of Deeds)
After this, deeds will be weighed. A scale (Meezan) will be set up in which good and bad deeds will be weighed.
Allah says:
«فَمَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِينُهُ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ ۝ وَمَنْ خَفَّتْ مَوَازِينُهُ فَأُولَٰئِكَ الَّذِينَ خَسِرُوا أَنْفُسَهُمْ»
Translation:
Then those whose scales are heavy, they are the successful. And those whose scales are light, they are the ones who have lost their own souls.
(Surah Al-Mu'minun: 102-103)
At this stage, the decision for each person will be according to his deeds, and Allah the Almighty will not be unjust to anyone.
9️⃣ Drinking from the Pond of Kawthar (Hawd-e-Kawthar)
On the Day of Resurrection, our beloved Prophet ﷺ will be given the Pond of Kawthar. The fortunate people of his Ummah will drink from this pond. Whoever drinks from it will never feel thirsty again.
The Messenger of Allah ﷺ said about the pond that its water will be whiter than milk and sweeter than honey.
(Sahih Bukhari; Sahih Muslim)
🔟 The Setting Up of Pul-e-Sirat (The Main Stage Asked About)
When the reckoning and the other related stages are complete, Pul-e-Sirat will be set up over Hell. It will be a bridge that people must cross. It is mentioned in the blessed hadiths:
It is narrated from Hazrat Abu Saeed al-Khudri (may Allah be pleased with him) that the Messenger of Allah ﷺ said:
«ثُمَّ يُضْرَبُ الْجِسْرُ عَلَى جَهَنَّمَ»
Translation:
Then the bridge will be set over Hell.
(Sahih Bukhari; Sahih Muslim)
The speed of those crossing this bridge will differ according to their deeds:
1. Some will pass swiftly like lightning.
2. Some will pass like the wind.
3. Some will pass like swift horses.
4. Some will pass running.
5. Some will pass walking.
6. Some will pass crawling.
7. Some will be seized by thorns and hooks and thrown into Hell.
On that occasion, the prayer of the prophets (peace be upon them) will be:
«اللَّهُمَّ سَلِّمْ سَلِّمْ»
Translation:
O Allah! Grant safety, grant safety!
(Sahih Bukhari; Sahih Muslim)
This shows that crossing Pul-e-Sirat will be an extremely important and difficult stage. A person will find it easy or difficult to cross according to his deeds.
1️⃣1️⃣ Being Held at the Qantarah after Crossing Pul-e-Sirat
This is an important stage; it is mentioned in the hadith.
The Messenger of Allah ﷺ said that when the believers have been saved from Hell and have crossed, they will be held on a bridge between Paradise and Hell. There, retribution will be settled for the wrongs done to one another in the world; that is, if someone had usurped the right of another Muslim or wronged him, it will be settled there.
When they have been cleansed of one another's rights, they will be permitted to enter Paradise.
(Sahih Bukhari)
This shows that even after crossing Pul-e-Sirat, before entering Paradise there will be a stage of settling and clearing the rights of others (Huquq-ul-Ibad).
1️⃣2️⃣ Entering Paradise
When the people of faith have crossed Pul-e-Sirat and been cleansed of one another's rights at the Qantarah, they will be permitted by Allah's command to enter Paradise.
First of all, our beloved Prophet Hazrat Muhammad Mustafa ﷺ will have the gate of Paradise opened. It is in the blessed hadith that the Messenger of Allah ﷺ said:
«أَنَا أَوَّلُ مَنْ يَقْرَعُ بَابَ الْجَنَّةِ»
Translation:
I am the first to knock on the gate of Paradise.
(Sahih Muslim)
After entering Paradise, the people of faith will be granted eternal blessings. There will be no death, no illness, no grief, and no hardship there.
1️⃣3️⃣ Entering Hell and the Matter of Sinful Muslims
Those about whom Allah's decision is Hell will meet their fate. Disbelievers and polytheists will remain in Hell forever, while some sinful Muslims may receive punishment because of their sins.
But a Muslim who has faith in his heart will not remain in Hell forever. By His grace and generosity, and through the intercession of His Prophet ﷺ, Allah the Almighty will grant many sinful Muslims salvation from Hell. Authentic hadiths mention that sinful believers will be taken out of Hell through intercession.
(Sahih Bukhari; Sahih Muslim)
📌 Clarification:
The presence of the Pond of Kawthar on the Day of Resurrection is established by the hadiths, but there is no definitive and agreed-upon sequence in the narrations regarding the mutual order of the reckoning, the Scale, and the Pond.
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
محمد عظمت الله نظامي عفی عنہ
📚 نئی اسلامی پوسٹس حاصل کرنے کے لیے Subscribe کریں
قرآن و سنت کی روشنی میں فقہی مسائل و اسلامی معلومات حاصل کریں
🌿 Roman Urdu • Urdu • English Islamic Knowledge
───────── ❖ مزید معلومات ❖ ─────────
👉 Like & Share on WhatsApp, Facebook, Twitter & Pinterest
👉 Follow This Blog
───────── ❖ Taleemaat ❖ ─────────
قرآن و سنت کی روشنی میں اسلامی معلومات
Islamic Knowledge in Urdu, Roman Urdu & English

No comments:

Post a Comment

Share

Popular posts