السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ٱلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ ٱلْعَالَمِينَ وَٱلصَّلَاةُ وَٱلسَّلَامُ عَلَىٰ أَشْرَفِ ٱلْأَنْبِيَاءِ وَٱلْمُرْسَلِينَ وَعَلَىٰ آلِهِ وَصَحْبِهِ أَجْمَعِينَط اَمَّا بَعْدُ
سوال:-
کیا چَھیلی (یعنی وہ مادہ بکری جو ابھی ماں نہ بنی ہو) کی قربانی دینا جائز ہے؟
Sawal:
Kya chheili (yaani woh maada bakri jo abhi maa nahin bani ho) ki qurbani dena jaiz hai?
جواب:✍
قربانی کے جانور کے لیے شریعتِ مطہرہ نے عمر اور صحت کی شرائط رکھی ہیں۔ لہٰذا:
🔹 اگر چَھیلی (مادہ بکری) کی عمر کم از کم ایک سال ہو،وہ صحتمند ہو، کوئی واضح عیب نہ ہو (جیسے لنگڑا، کانا، بیمار وغیرہ) اور قربانی کے ایّام میں ذبح کی جائے تو اس کی قربانی بالکل جائز اور درست ہے، چاہے وہ چَھیلی ہو یا ماں بن چکی ہو۔
"لیکن اگر بکری پورے سال کی نہ ہو تو اس کی قربانی جائز نہیں ہے"۔
حديث شريف:
صحیح مسلم میں حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
ترجمہ : تم صرف مسنہ (یعنی ایک سال کی بکری، دو سال کی گائے اور پانچ سالہ اونٹ) کی قربانی کرو، ہاں اگر تم کو دشوار ہو، تو دنبے یا بھیڑ کا چھ ماہہ بچہ ذبح کردو۔
Maqrooz per qurbani ka hukum - مقروض پر قربانی کا حکم
Jawab:✍
Qurbani ke janwar ke liye Shari'at-e-Mutahhara ne Umar aur Sehat ki sharaa'it rakhi hain. Lihaza:
🔹 Agar chheili (bakri) ki Umar kam-az-kam ek saal ho, woh sehatmand ho, koi wazeh aib na ho (jaise langda, kana, beemaar waghera) aur Qurbani ke ayyām mein zabah ki jaye to us ki qurbani bilkul jaiz aur durust hai, chahe woh chheili ho ya maa ban chuki ho.
"Lekin agar bakri poore saal ki na ho to us ki qurbani jaiz nahi hai."
Hadees Shareef:
Sahih Muslim mein Hazrat Jabir (R.A.) se marwi hai, Nabi-E-Kareem (Sallallahu Alaihi Wasallam) ne irshaad farmaya:
Qurbani ke badle paisay kisi ghareeb ko sadqa karsakte hain? - قربانی کے بدلے پیسے کسی غریب کو صدقہ کرسکتے ہیں؟
والله ورسوله اعلم بالصواب
محمد عظمت الله نظامي عفی عنہ
No comments:
Post a Comment