بسم الله الرحمن الرحيم
نبیِّ پاک صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم، صحابۂ کرام علیہم الرضوان اور اولیائے عِظام رحمۃ اللہ تعالٰی علیہم شعبانُ الْمُعَظَّم بالخصوص اس کی پندرھویں (15ویں) رات میں عبادات کا اہتمام فرمایا کرتے تھے۔
Nabi pak (Sallallahu alayhi wasallam), Sahaba-e-kiraam (Radiallahu anhum) aur Auliya Allah (Rahmatullah alaih) Shabaan aur bil-khusoos us ki pandharvin (15th) raat main ebadaat ka ehtimaam farmaya karte thay.
سرکارِ مدینہ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے معمولات اُمّ المؤمنین حضرت سیّدتُنا عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالٰی عنہا فرماتی ہیں: میں نے حُضورِ اقدس صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو شعبانُ الْمعظّم سے زیادہ کسی مہینے میں روزہ رکھتے نہ دیکھا۔ (ترمذی،ج2،ص182، حدیث: 736) آپ رضی اللہ تعالٰی عنہا مزید فرماتی ہیں: ایک رات میں نے حضور نبیِّ پاک صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو نہ پایا۔ میں آپ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی تلاش میں نکلی تو آپ مجھے جنّتُ البقیع میں مل گئے۔ نبیِّ اکرم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ شعبان کی پندرھویں(15ویں) رات آسمانِ دنیا پر تجلّی فرماتا ہے، پس قبیلۂ بنی کَلب کی بکریوں کے بالوں سے بھی زیادہ لوگوں کو بخش دیتا ہے۔ (ترمذی،ج2، ص183، حدیث: 739 ملتقطاً) معلوم ہوا کہ شبِ براءت میں عبادات کرنا، قبرستان جانا سنّت ہے۔ (مراٰۃ المناجیح،ج2،ص290)
بزرگانِ دین کے معمولات بزرگانِ دین رحمہم اللہ المبین بھی یہ رات عبادتِ الٰہی میں بسر کیا کرتے تھے حضرت سیّدُنا خالد بن مَعدان، حضرت سیّدُنا لقمان بن عامر اور دیگر بزرگانِ دین رحمہم اللہ المبین شعبانُ المُعَظَّم کی پندرھویں(15ویں) رات اچّھا لباس پہنتے، خوشبو، سُرمہ لگاتے اور رات مسجد میں (جمع ہو کر) عبادت کیا کرتے تھے۔ (ماذا فی شعبان، ص75) امیرُ الْمُؤمِنِین حضرتِ سیِّدُنا عمر بن عبدالعزیز علیہ رحمۃ اللہ العزیز بھی شبِ براءت میں عبادت میں مصروف رہا کرتے تھے۔(تفسیر روح البیان، پ25، الدخان،تحت الآیۃ:3،ج8،402)
تلاوتِ قراٰن ، 100 رکعت (نفل نماز) اس طرح ادا کرے کہ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد دس مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھتے۔ دو رکعت نفل نماز اس طرح ادا کریں ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد ایک مرتبہ آیت الکرسی اور پندرہ مرتبہ سورہ اخلاص پڑھیں ۔ تین مرتبہ سورہ یس کی تلاوت کریں ۔ زم زم شریف پینے کا اہتمام کریں ، اس سے غسل کریں اور اپنے مریضوں کو بھی پلائں اور اس رات میں ان اعمال کے ذریعے خوب برکتیں حاصل کریں۔
درودِ پاک پڑھنے کا مہینا
درودِ پاک پڑھنا افضل ترین اعمال میں سے ہے اور ماہِ شعبان المعظم کو درودِ پاک پڑھنے کا مہینا کہا گیا ہے، چنانچہ امام قَسْطَلانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی نقل فرماتے ہیں: بیشک شعبان کا مہینا نبیِّ پاک صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر درود شریف پڑھنے کا مہینا ہے کہ آیت: (اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓىٕكَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّؕ) (پ22، الاحزاب: 56) اسی مہینے میں نازل ہوئی۔ (مواھبِ لدنیہ،ج2،ص506)
منجانب : https://taleemaat.blogspot.com/
Shab-e-Meraj ke Nawafil - شب معراج کے نوافل
Follow this Blog
Fiqhi Masail-Namaz, Roza, Zakat & Digar ke liye yaha click karen
Contact karne ke liye yaha click karen
Allah walon se dosti karna chahate hain to yaha click karen
Dua & Wazaif ke liye yaha click karen
Naat sharee & Salaam ke liye yaha Click karen