بسم الله الرحمن الرحيم
الحمد لله رب العالمين والصلاة والسلام على أشرف الأنبياء والمرسلين وعلى آله وصحبه اجمعين
خواتین کے لیے تکبیرِ تشریق پڑھنے کے کیا احکام ہیں، وضاحت فرمائیں؟
Sawal: -
Khawateen ke liye Takbeer-e-Tashreeq pardhnay ke kya Ahkaam hain, wazahat farmaen?
Maqrooz per qurbani ka hukum - مقروض پر قربانی کا حکم
جواب:- ✍
نویں (9) ذی الحجہ کی فجر سے تیرہویں (13) ذی الحجہ کی عصر تک ہر پنجگانہ فرض نماز کے بعد جو نماز جماعت مستحبہ کے ساتھ ادا کی گئی ایک بار تکبیر بلند آواز سے کہنا واجب ہے اور تین بار افضل ہے۔
تکبیر تشریق یہ ہے:
اللہُ اَکْبَرْ اللہُ اَکْبَرْ لَآ اِلٰـہَ اِلَّا اللہ وَاللہُ اَکْبَرْ اللہُ اَکْبَرْ وَللہِ الْحَمْدُ ط
تکبیر تشریق عورتوں پر واجب نہیں۔ جو خواتین اپنی قیام گاہ پر علیحدہ نماز پڑھی اس صورت میں ان پر تکبیر تشریق پڑھنا واجب نہیں لیکن اگر وہ پڑھنا چاہے تو آہستہ سے پڑھ سکتی ہیں۔
ہاں اگر مرد کے پیچھے عورت نے نماز پڑھی اور امام نے اس (عورت) کا امام ہونے کی نیت کی تو عورت پر بھی واجب ہے مگر آہستہ کہے۔
(بہار شریعت)
Jawab: - ✍
Takbeer-e-Tashreeq yeh hai:
اللہُ اَکْبَرْ اللہُ اَکْبَرْ لَآ اِلٰـہَ اِلَّا اللہ وَاللہُ اَکْبَرْ اللہُ اَکْبَرْ وَللہِ الْحَمْدُ ط
Takbeer-e-Tashreeq Aurton par wajib nahi. Jo khawateen apni qiyam gaah (Ghar)
par alahda namaz pardhi us soorat main un par Takbeer-e-Tashreeq pardhna wajib
nahi. Laikin agar who pardhna chahe to aahista se pardh sakti hain.
Haan agar mard ke peechay aurat ne namaz pardhi aur imam ne us (Aurat) ka imam
honay ki niyat ki to aurat par bhi wajib hai magar takbeer aahista kahe.
(Bahar-e-Shariat)
Hajj kya hai aur kise kahte hain? - حج کیا ہے اور کسے کہتے ہیں؟
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب
No comments:
Post a Comment