Tuesday, January 3, 2023

Reformation of the society - اصلاح معاشرہ

 

Translated by: D/o Late Alhaj Anwar Pasha Abkari.

 

Islami taleemaat

 

 

Reformation of the society

 الحمد لله الذي فضل سيدنا ومولانا محمدا صلى الله تعالى عليه وسلم على العالمين جميعا

Honorable chief guest, teachers, dear friends and all participants

Assalamu Alaikum Wa Rahmatullahi Wa Barakatuh

 

All praises be to Allah, who is the lord of the worlds; and the master of the Day of Judgment, the creator of this universe.

Peace and salutation be upon our Prophet Mohammed (SAW) who has brought us from the darkness into the brightness and guided us into the right way of life.

I request all my brothers and sisters to recite Durood O Salam on the Prophet Muhammad Sallallahu Alaihi Wasallam

 اللهم صل على سيدنا ومولانا محمد وعلى آل محمد وبارك وسلم

 On this wonderful occasion I got the opportunity to give a speech on the “Reformation of the society” in the light of Quran and Hadeeth.

 Allah Subhanahu ta’aala says in surah Luqman - verse number 6.

 وَمِنَ النَّاسِ مَن يَشْتَرِي لَهْوَ الْحَدِيثِ لِيُضِلَّ عَن سَبِيلِ اللَّهِ بِغَيْرِ عِلْمٍ وَيَتَّخِذَهَا هُزُوًا ۚ أُولَٰئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ مُّهِينٌ

And the translation is….

And some people buy words of play, in order to mislead from Allah’s path, without knowledge; and to make it an article of mockery; for them is a disgraceful punishment.

 O Brothers of Islam! The Qur'an has clearly said that there are some people who buy words of play that divert them from the path of Allah.

 If we look at our society today and the environment of our surroundings, we will understand that we are getting stuck in the mire of sins.

 Nowadays most of us are wasting our precious time by watching television in the name of news and sports and spending a lot of money on fun, music and movies.

 We don't have time to pray Salah, but we have time to watch TV. We don't have time to go to mosque but we have time to watch TV. We don't have time to go to religious meeting but we have time to watch TV and VCR. Today we don't have much time for doing good deeds but we are dedicated to playing cricket matches, and we are busy watching the cricket matches and in mobiles to talk for hours and hours, but we don't have time to recite Quran and Hadith, today we don't have time for religious preaching but we have time for fun and games.

Lose a day in fun and gaming

Sleep at night till morning

Suchcha Aashiq e Ahl e Bayt - سچا عاشق اہل بیت

 

 Modern Education

In this generation, Western culture and civilization is freely accepted throughout the world, and also influence of English culture is spreading its foothold, English education has become common, and Muslims are moving away from religious education. They take pride in giving modern education to their children, consider it their dignity to teach through English medium and do not feel necessary to educate Islamic teachings. Even they don’t try to give their children Islamic teachings. But they make extreme and extreme efforts to give English education. In the name of donation they spend lakhs of rupees.

 Mothers stand for hours in front of English medium School with their children to teach them modern education. Every day she brings her children to school well dressed and reaches school to pick up their children.

 O Islamic Brothers and sisters! For Islamic teaching there is no respect, no honor and glory, no worries and not even they try for religious education. Somehow, they consider their children to read the Holy Qur'an as the highest religious education by seeing.

 When our environment and character will be like this and away from religious education so how can evil thinking and badness be removed from our society? How can our society be reformed if we are not given religious education? So how can we distinguish between Halal and Haram? This is the reason why our society is sinking into the mire of sins day by day.

 

Role of Youth

 The Youth of This Era are far away from the Islamic environment and have no connection with knowledge of Quran and Hadeeth and avoid in adopting Islamic environment, they run away from adopting the Islamic way of life and civilization and don't like living in an Islamic environment.

 Our youth wear clothes that are not Islamic, adopting clothes that look like other nations, become habitat to clothes that are common among men and women and our young people feel proud and success to wear such clothes which is called the dress of Jews and Christians.

 Our youth are moving towards nudity and vulgarity, having contact with non-mahram women is not considered as indecent.

 Our youngsters consider it insulting to adopt Islamic Signs, they wake up every morning and clean their beards in opposition to the Prophet's Sunnah, Along with the beard they also removes their mustaches then the face becomes such that it will be difficult to recognize whether he is a man or a woman and face of Muslim or non-Muslim.

 Our Muslim generation do not even realize that they are committing haram act by shaving their beards every day, shaving the beard is forbidden in all Mazahib, shaving the beard is a grave sin and offends Allah and His Messenger Mohammed (SAW), refusing oneself of the Prophet's Sunnah, shaving the beard is against the Islamic sign, but our young people do not have the slightest sense, do not have the slightest fear of Allah, not even consider the Prophet's Sunnah, what will they answer to Allah and His Messenger Mohammed (SAW) after death.

“Dr. Allamah Iqbal has spoken the truth”

 

Qalb me soaz nahi Rooh me ehsaas nahi

Kuch bhi paigaam e Mohammed ka tumhe paas nahi.

 

 Dear audience and my friends! I would like to conclude my speech with these sentences, that the Islamic education should be learned, Obey Allah and His Messenger Mohammed (SAW) and make your life and hereafter successful with the Sunnah of prophet Mohammed (SAW).

 

 

 I only eat and drink but I am fasting…! - !....صرف کھاتا پیتا ہوں ہو، لیکن روزے سے ہوں

 

اصلاح معاشرہ

الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي فَضَّلَ سَيِّدِنَا وَ مَولَنا مُحَمَّداً صلى اللهُ تَعَالَى عَلَيْهِ وَسَلَّم عَلَى الْعَلَمِينَ جَمِيعاً أَقَامَه يَوم القَيَامَةِ لِلمُذُنَبِينَ المُتَلَوِّثِينَ الخَطَائِينَ الْهَالِكِينَ شَفِيعاً أَمَّا بَعَدُ فَقَدْ قَالَ الله تعالى في القرآن المجيد اعوذ بالله من الشيطان الرجيم

﴿مِنَ النَّاسِ مَنْ يَشْتَرِئ لَهُوَ الْحَدِيثِ لِيُضِلَّ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ بِغَيْرِ عِلْمٍ وَ يَتَّخذهَا هُزُوَا أُوْلَئِكَ لَهُمْ عَذَابٍ مُّهِينٍ

صدق الله العظيم و بلغنا رسوله الكريم

 

معزز حاضرین مجلس السلام علیکم رحمۃ اللہ برکاتہ

دن لہو میں کھونا تجھے شب صبح تک سونا تجھے

شرم نبی خوف خدا یہ بھی نہیں وہ بھی نہیں

رزق خدا کھایا کیا فرمان حق ٹالا کیا

شکر کرم ترس سزا یہ بھی نہیں وہ بھی نہیں

علم و عمل کی یہ کوتا ہی قلب و نظر کی یہ گمراہی

آج کا انسان توبہ توبہ کتنا ہے انجام سے غافل

 چمنستان رسالت کے مہکتے پھولو، شمع رسالت کے پروانو ، حیدر کرار کے شیدائیوں، غوث اعظم کے عقیدت مندو، غریب نواز کے فدائیو، مرکزِ اہلسنت فاضل بریلوی کے متوالو آئیے سب سے پہلے سبز گنبد میں آرام فرمانے والے آقا سید الثقلين، نبي الحرمين ، امام القبلتين،  سید ابرار و اخیار، شہنشاہ ذی وقار، کائنات کے اولیں فصل بہار، رہبر اعظم ، قائد اعظم ، نیر اعظم ، سیّاح لا مکاں، مالک انس و جاں، حبیب پروردگار ، جناب احمد مجتبی محمد مصطفیٰ کے دربار عالی شان میں نہایت ہی عقیدت و محبت کے ساتھ اپنی غلامی کا ثبوت دیتے ہوئے درود شریف کا نذرانہ پیش فرمانے کی سعادت حاصل کریں۔

﴿اللهم صلى على سيدنا و مولنا محمدٍ بارك وسلم صلاةً وسلاماً عليك يا سيدي يا رسول الله

قرآن کریم کی آیت مقدسہ کا آسان سا ترجمہ یہ ہے۔

اور کچھ لوگ کھیل کی باتیں خریدتے ہیں کہ اللہ کی راہ سے بہکا دیں بے سمجھے اور اسے ہنسی بنالیں ان کیلئے ذلت کا عذاب ہے۔

برادران اسلام قرآن نے واضح لفظوں میں فرمایا- قرآن نے صاف صاف کہہ دیا کہ کچھ لوگ ہیں جو کھیل کی چیزیں خریدتے ہیں جو اللہ کی راہ سے بہکا دیں ۔ آج ہم اپنے معاشرے کا جائزہ لیں آج ہم اپنے سماج کے حالات کو دیکھیں آج ہم اپنے گرد و پیش کا جائزہ لیں ، آج ہم اپنے گھر کے ماحول کو دیکھیں ، آج ہم اپنی سوسائٹی کا جائزہ لیں تو اندازہ ہوگا کہ ہم گناہوں کے دلدل میں پھنستے جارہے ہیں ۔ آج ہر گھر میں کھیل کی باتیں ہو رہی ہیں ہزاروں روپیہ خرچ کر کے ٹی وی کی شکل میں خرید کر لا رہے ہیں، آج ہر گھر میں کھیل کی چیزیں وی سی آر کی شکل میں لا رہے ہیں ۔ ہمارے پاس نماز کے لئے وقت نہیں لیکن ٹی وی دیکھنے کے لئے وقت ہے۔ ہمارے پاس مسجد میں جانے کے لئے وقت نہیں مگر ٹی وی دیکھنے کے لئے وقت ہے۔ ہمارے پاس دینی مجلس میں جانے کے لئے وقت نہیں مگر ٹی وی اور وی سی آر دیکھنے کے لئے وقت ہے۔ آج ہمارے پاس نیک کام کرنے کے لئے وقت نہیں مگر کرکٹ میچ کھیلنے کے لئے وقت ہے۔ آج ہمارے پاس قرآن کی تلاوت کرنے کے لئے وقت نہیں مگر کرکٹ میچ دیکھنے کے لئے وقت ہے۔ آج ہمارے پاس حدیث پڑھنے کیلئے وقت نہیں مگر گھنٹوں موبائیل پر بات کرنے کے لئے وقت ہے ۔ آج ہمارے پاس تبلیغ کے لئے وقت نہیں لیکن دنیاوی لہو ولعب کیلئے وقت ہے۔

دن لہو میں کھونا تجھے شب صبح تک سونا تجھے

شرم نبی خوف خدا یہ بھی نہیں وہ بھی نہیں

 

 دنیاوی تعلیم

آج پوری دنیا میں مغربی تہذیب و تمدن پھیل رہا ہے انگریزی تہذیب اپنا دامن پھیلا رہی ہے انگریزی تعلیم عام ہوگئی ہے دینی تعلیم سے لوگ دور ہوتے جار ہے ہیں۔ اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم دینا باعث فخر سمجھتے ہیں، اپنے بچوں کو انگلش میڈیم سے پڑھانا اپنا وقار سمجھتے ہیں، آج سماج کے لوگ دینی تعلیم سے دور ہورہے ہیں، دینی تعلیم کو دقیانوسی تصور کرتے ہیں، اپنے بچوں کو دینی تعلیم سے دور رکھتے ہیں، اپنے بچوں کو دینی تعلیم دلانے کی کوشش نہیں کرتے لیکن انگریزی تعلیم دلانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگاتے ہیں۔ انگریزی تعلیم دلانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں، انگریزی تعلیم دلانے کے لئے ڈونیشن کے نام پر لاکھوں روپے رشوت دیتے ہیں ، انگریزی تعلیم دلانے کے لئے مائیں اپنے بچوں کو لیکر کرسچن اسکول کے سامنے گھنٹوں کھڑی رہتی ہیں ، ہر روز اپنے بچوں کو دولھا کی طرح سجا کر اسکول پہنچاتی ہیں اور بچوں کو لینے کے لئے اسکول پہنچ جاتی ہے۔ برادران ملت اسلامیہ دینی تعلیم کے لئے کوئی تزک واحتشام نہیں کوئی شان و شوکت نہیں ، دینی تعلیم کے لئے کوئی فکر نہیں ، دینی تعلیم کے لئے کوئی کوشش نہیں کسی طرح اپنے بچوں کو قرآن شریف کا ناظرہ پڑھا دینا ہی اعلیٰ دینی تعلیم تصور کرتے ہیں ۔ جب ہمارا ماحول یہ ہوگا ، جب ہمارا کردار یہ ہوگا ، دینی تعلیم سے ہم دور ہوں گے تو ہمارے سماج سے برائیاں کیسے دور ہوسکتی ہے ہمارے سماج کی اصلاح کیسے ہو سکتی ہے جب ہمیں دینی تعلیم نہیں ہوگی تو ہم حلال و حرام کیسے پہچان سکتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارا معاشرہ روز بروز گناہوں کے دلدل میں پھنستا جا رہا ہے۔

 

 نوجوان کا کردار

آج ہمارے نوجوان اسلامی ماحول سے کوسوں دور ہیں ۔ اسلامی ماحول سے انکا کوئی واسطہ نہیں ہے۔ ہمارے نو جوان اسلامی ماحول کو اپنانے سے گریز کرتے ہیں ۔ اسلامی وضع قطع اپنانے سے دور بھاگتے ہیں ۔ اسلامی تہذیب سے دور بھاگتے ہیں ۔ اسلامی ماحول میں رہنا پسند نہیں کرتے ۔ ہمارے نوجوان ایسا لباس پہنتے ہیں جو اسلامی لباس نہیں ہوتا ایسا لباس پہنتے ہیں جس سے فرنگی نظر آتے ہیں۔ ایسے لباس پہنتے ہیں جو بالکل انگریز نظر آتے ہیں ۔ ایسے لباس پہنتے ہیں جس سے اسلام کے سپوت نظر نہیں آتے ایسے لباس کے عادی ہو گئے ہیں جو لباس مرد و زن کے درمیان مشترک ہو کر رہ گیا ہے ۔ ہمارے نوجوان ایسے ہی لباس کو پہنا فخر تصور کرتے ہیں ۔ ایسے ہی لباس پہنا ترقی سمجھتے ہیں ۔ جس کو یہود و نصاریٰ کا لباس کہا جا سکتا ہے۔ ہمارے نوجون عریانیت و فحاشیت کی طرف قدم بڑھا رہے ہیں۔ ہمارے نوجوان غیر محرم عورت سے میل جول رکھنا معیوب نہیں سمجھتے ۔ ہمارے نو جوان اسلامی شعار کو اپنانا اپنی تو ہین سمجھتے ہیں۔ روزانہ صبح اٹھ کر سنت رسول کی مخالفت کرتے ہوئے اپنی ڈارھی کو صاف کرتے ہیں اپنے چہرے پر استرا پھیر کر ڈارھی کا صفایا کر دیتے ہیں ۔ ڈراھی کے ساتھ ساتھ مونچھ کو بھی رخصت کر دیتے ہیں ۔ پھر شکل ایسی ہو جاتی ہے کہ پہچاننا مشکل ہو جاتا ہے کہ عورت کا چہرہ ہے یا مرد کا، کسی مسلم کا چہرہ ہے یا مشرک کا ۔ ہمارے مسلمان نوجوانوں کو ذرا بھی احساس نہیں کہ روزانہ ڈاڑھی منڈا کر حرام کاری کا مرتکب ہوتے ہیں ڈراھی منڈانا بالاتفاق حرام ہے ڈراھی منڈانا سخت گناہ ہے ڈراھی منڈانا اللہ اور اس کے رسول کو ناراض کرنا ہے ۔ اپنے چہرے سے سنت رسول کو مٹانا ہے ۔ ڈراھی منڈانا غیرت مردانگی کے خلاف ہے۔ ڈراھی منڈانا شعار اسلام کے خلاف ہے لیکن ہمارے نو جوانوں کو ذرا بھی احساس نہیں ہے۔ ذرا بھی خدا کا خوف نہیں ہے۔ ذرا بھی نبی کا پاس نہیں کہ مرنے کے بعد اللہ و رسول کو کیا جواب دیں گے ۔

ڈاکٹر اقبال نے سچ کہا ہے

قلب میں سوز نہیں روح میں احساس نہیں

کچھ بھی پيغام محمد كا تمہیں پاس نہیں

 

عزیز سامعین اور میرے دوستو! میں اپنی بات کو ان جملوں پر ختم کرنا چاہتا ہوں کہ اسلامی تعلیم حاصل کی جائے، اللہ اور اس کے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کی جائے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے ساتھ اپنی زندگی اور آخرت کو کامیاب بنایا جائے۔

وَمَا عَلَيْنَا إِلَّا الْبَلَاغُ الْمُبِينُ

 

Masjid Ke Imam Sahib aur Qasayi - مسجد کے امام صاحب اور قصائی 


Share, like twitter, Pinterest

Follow this Blog

Fiqhi Masail-Namaz, Roza, Zakat & Digar ke liye yaha click karen

Contact karne ke liye yaha click karen

Allah walon se dosti karna chahate hain to yaha click karen

Dua & Wazaif ke liye yaha click karen

Naat sharee & Salaam ke liye yaha Click karen

  

Please click here to submit your Islamic article.

1 comment:

  1. Masha Allah Masha Allah such a beautifully explained in a descent manner with very clean words ..jazakAllah Sister May Allah reward you for this Ameen SumAmeen

    ReplyDelete

Popular posts