Share

Wednesday, March 23, 2022

حجاب کے متعلق قرآن میں ذکر ہے یا نہیں؟ - Hijab ke mutalluq Qur’an main zikr hai yah nahi?

 

 السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بسم الله الرحمن الرحيم

الحمد لله رب العالمين والصلاة والسلام على أشرف الأنبياء والمرسلين وعلى آله وصحبه اجمعين

Sawal: -

Hijab ke mutalluq Qur’an main zikr hai yah nahi?

Jawab: -✍

Hijab ke silsele main Qur’an shareef main bahot si aayaat nazil huwi hain aur Ahadees main bhi bahot ta’keed kigayi hai, jis main Aurat ka wujood un ki naqal wo harkat aur zeenat ka koi hissa kisi ajnabi mard ko nazar na-aaye.

Qur’an :-

وَقَرْنَ فِى بُيُوتِكُنَّ وَلَا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ ٱلْجَٰهِلِيَّةِ ٱلْأُولَىٰ

Tarjumah:

Aur apne gharon main sokon se qiyam pazeer rahna aur purani jahiliyat ki tarha zaib wo zeenat ka izhar mat karna.

(Surah Al-Ahzab)

يَٰٓأَيُّهَا ٱلنَّبِىُّ قُل لِّأَزْوَٰجِكَ وَبَنَاتِكَ وَنِسَآءِ ٱلْمُؤْمِنِينَ يُدْنِينَ عَلَيْهِنَّ مِن جَلَٰبِيبِهِنَّ ۚ ذَٰلِكَ أَدْنَىٰٓ أَن يُعْرَفْنَ فَلَا يُؤْذَيْنَ ۗ وَكَانَ ٱللَّهُ غَفُورًا رَّحِيمًا 

Aye Nabi (صلى الله عليه وسلم)! Apni biwion aur apni sahebzadiyon aur musalmanoon ki aurton se farma den ke (bahar nikaltay waqt) apni chaadarein –apne oopar ourdh liya karen, yeh is baat ke qareeb tar hai ke woh pehchan li jayen ( ke yeh pak daman azad aurtain hain ) phir inhen (aawara baandiyan samajh kar ghalti se ) takleef naa di jaye, aur Allah bada bakhashnay wala bada reham farmanay wala hai,

(Surah Al-Ahzab)

Dosre muqaam per Allah pak ka Irshad hai:

 

وَقُل لِّلْمُؤْمِنَٰتِ يَغْضُضْنَ مِنْ أَبْصَٰرِهِنَّ وَيَحْفَظْنَ فُرُوجَهُنَّ وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا ۖ وَلْيَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلَىٰ جُيُوبِهِنَّ ۖ وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا لِبُعُولَتِهِنَّ أَوْ ءَابَآئِهِنَّ أَوْ ءَابَآءِ بُعُولَتِهِنَّ أَوْ أَبْنَآئِهِنَّ أَوْ أَبْنَآءِ بُعُولَتِهِنَّ أَوْ إِخْوَٰنِهِنَّ أَوْ بَنِىٓ إِخْوَٰنِهِنَّ أَوْ بَنِىٓ أَخَوَٰتِهِنَّ أَوْ نِسَآئِهِنَّ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَٰنُهُنَّ أَوِ ٱلتَّٰبِعِينَ غَيْرِ أُو۟لِى ٱلْإِرْبَةِ مِنَ ٱلرِّجَالِ أَوِ ٱلطِّفْلِ ٱلَّذِينَ لَمْ يَظْهَرُوا۟ عَلَىٰ عَوْرَٰتِ ٱلنِّسَآءِ ۖ وَلَا يَضْرِبْنَ بِأَرْجُلِهِنَّ لِيُعْلَمَ مَا يُخْفِينَ مِن زِينَتِهِنَّ ۚ وَتُوبُوٓا۟ إِلَى ٱللَّهِ جَمِيعًا أَيُّهَ ٱلْمُؤْمِنُونَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ

Tarjumah:

 Aur musalman aurton ko hukum do apni nigehain (sights) kuch neechi rakhen aur apni paarsai (Sharamgah) ki hifazat karen aur apna banaao (singar) naa zahir na karen magar jitna khud hi zahir hai aur woh dupattay –apne garibanoo (chest) par daaley rahen, aur apna singhar zahir nah karen magar –apne shoharon (husband) par ya –apne baap (father) ya shoharon ke baap (Fathers of husbands) ya –apne beton (sons) ya shoharon ke betay (sons of husband) ya –apne bhai (brother) ya –apne bhateejay (Nephew) ya –apne bhanjay (Nephew) ya –apne deen ki aurtain ya apni kaneez jo –apne haath ki milk hon ya naukar (ghulam) bashart ye kay shehwat walay mard naa hon ya woh bachay jinhein aurton ki sharam ki cheezon ki khabar nahi aur zameen par paon (foots) zor se naa rakhen ke jana jaye un ka chhupa huwa singhar aur Allah ki taraf tauba karo Ye musalmano! sab ke sab is umeed par ke tum Falah pao,

 

Hadees-e-shareef:

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا سَعيدُ بْنُ مَنْصًورٍ ، حَدَّثَنَا فُلَيْحٌ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا ،    أَنّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي الصُّبْحَ بِغَلَسٍ ، فَيَنْصَرِفْنَ نِسَاءُ الْمُؤْمِنِينَ ، لَا يُعْرَفْنَ مِنَ الْغَلَسِ أَوْ لَا يَعْرِفُ بَعْضُهُنَّ بَعْضًا.

Tarjumah:

Rasool Allah (صلى الله عليه وسلم) subah ki namaz andheray main padhte thay. Musalmanoon ki aurtain jab (namaz padh kar) wapas hotein to andheray ki wajah se un ki pehchan nahi hoti, ya woh ek doosri ko nahi pehchan sakteen thi.

(Saheeh bukhari)

 

Hadees-e-shareef:

عَنْ عَائِشَۃَ أُمِّ الْمُؤْمِنِیْنَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا قَالَتْ: مَدَّتِ امْرَأَۃٌ مِنْ وَرَائِ السِّتْرِ بِیَدِھَا کِتَابًا إِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ  ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم  فَقَبَضَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَدَہُ وَقَالَ: ((مَا أَدْرِیْ أَ یَدُ رَجُلٍ أَوْ یَدُ امْرَأَۃٍ۔)) فَقَالَتْ: بَلْ یَدُ امْرَأَۃٍ، فَقَالَ: ((لو کُنْتِ امْرَأَۃً لَغَیَّرْتِ اَظْفَارَکِ بِالْحِنَّائِ۔)) 

I only eat and drink but I am fasting 

Tarjumah:

Umm-ul-momineen Sayeda Ayesha (‌رضی ‌اللہ ‌عنہا) se riwayat hai ke ek khatoon ne parday ke peechay se Rasool Allah (‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم) ko kitaab dene ke liye apna haath lamba kya, aap (‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم) ne apna haath peechay kar liya aur farmaya: main yeh nahi jaanta ke yeh mard ka haath hai ya aurat ka. Us ne kaha: jee yeh aurat ka haath hai. Aap (‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم) ne farmaya: Agar to aurat hoti to mehndi ke sath – apne nakhunon ka rang badal deti.

Mazkoorah (mentioned) aayaat aur Ahadees is baat ko wazeh karte hain keh Auraten Huzoor-e-pak (‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم) ke zamane main bhi hijab aur pardah kiya karti thi. Ye wazeh Qur’an-e-ilahi ka hukum hai jisay musalman aurat baday hi Iftikhar aur shaan ke sath apnaye huwe hain.

Jo muslim auraten hijab nahi karti wo gunahgaar hain, aisi aurton par laanat ki gayi hai ke jo libaas pehan kar bhi nangi rehti hain aur pyare Nabi ﷺ ke farmaan ke mutabiq woh jannat ki khushbu bhi nahi pasken gi.

Share, like twitter Pinterest

 

سوال : -

حجاب کے متعلق قرآن میں ذکر ہے یا نہیں؟

جواب: - ✍

حجاب کے سلسلے میں قرآن شریف میں بهت سی آیات نازل ہوئی ہیں اور احادیث میں بھی بہوت تاکید کي گئی ہے، جس میں عورت کا وجود ان کے نقل و حرکت اور زینت کا کوئی حصّہ کسی اجنبی مردِ  نظر نا آئے۔

قرآن:-

وَقَرْنَ فِى بُيُوتِكُنَّ وَلَا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ ٱلْجَٰهِلِيَّةِ ٱلْأُولَىٰ

ترجمہ:

اور اپنے گھروں میں سکون سے قیام پذیر رہنا اور پرانی جاہلیت کی طرح زیب و زینت کا اظہار مت کرنا،

(سورة الاحزاب)

يَٰٓأَيُّهَا ٱلنَّبِىُّ قُل لِّأَزْوَٰجِكَ وَبَنَاتِكَ وَنِسَآءِ ٱلْمُؤْمِنِينَ يُدْنِينَ عَلَيْهِنَّ مِن جَلَٰبِيبِهِنَّ ۚ ذَٰلِكَ أَدْنَىٰٓ أَن يُعْرَفْنَ فَلَا يُؤْذَيْنَ ۗ وَكَانَ ٱللَّهُ غَفُورًا رَّحِيمًا 

ترجمہ:

اے نبی(صلى الله عليه وسلم)! اپنی بیویوں اور اپنی صاحبزادیوں اور مسلمانوں کی عورتوں سے فرما دیں کہ (باہر نکلتے وقت) اپنی چادریں اپنے اوپر اوڑھ لیا کریں، یہ اس بات کے قریب تر ہے کہ وہ پہچان لی جائیں (کہ یہ پاک دامن آزاد عورتیں ہیں) پھر انہیں (آوارہ باندیاں سمجھ کر غلطی سے) ایذاء نہ دی جائے، اور اللہ بڑا بخشنے والا بڑا رحم فرمانے والا ہے،

(سورة الاحزاب)

وَقُل لِّلْمُؤْمِنَٰتِ يَغْضُضْنَ مِنْ أَبْصَٰرِهِنَّ وَيَحْفَظْنَ فُرُوجَهُنَّ وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا ۖ وَلْيَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلَىٰ جُيُوبِهِنَّ ۖ وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا لِبُعُولَتِهِنَّ أَوْ ءَابَآئِهِنَّ أَوْ ءَابَآءِ بُعُولَتِهِنَّ أَوْ أَبْنَآئِهِنَّ أَوْ أَبْنَآءِ بُعُولَتِهِنَّ أَوْ إِخْوَٰنِهِنَّ أَوْ بَنِىٓ إِخْوَٰنِهِنَّ أَوْ بَنِىٓ أَخَوَٰتِهِنَّ أَوْ نِسَآئِهِنَّ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَٰنُهُنَّ أَوِ ٱلتَّٰبِعِينَ غَيْرِ أُو۟لِى ٱلْإِرْبَةِ مِنَ ٱلرِّجَالِ أَوِ ٱلطِّفْلِ ٱلَّذِينَ لَمْ يَظْهَرُوا۟ عَلَىٰ عَوْرَٰتِ ٱلنِّسَآءِ ۖ وَلَا يَضْرِبْنَ بِأَرْجُلِهِنَّ لِيُعْلَمَ مَا يُخْفِينَ مِن زِينَتِهِنَّ ۚ وَتُوبُوٓا۟ إِلَى ٱللَّهِ جَمِيعًا أَيُّهَ ٱلْمُؤْمِنُونَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ

 ترجمہ:

 اور مسلمان عورتوں کو حکم دو اپنی نگاہیں کچھ نیچی رکھیں اور اپنی پارسائی کی حفاظت کریں اور اپنا بناؤ نہ دکھائیں مگر جتنا خود ہی ظاہر ہے اور وہ دوپٹے اپنے گریبانوں پر ڈالے رہیں، اور اپنا سنگھار ظاہر نہ کریں مگر اپنے شوہروں پر یا اپنے باپ یا شوہروں کے باپ یا اپنے بیٹوں یا شوہروں کے بیٹے یا اپنے بھائی یا اپنے بھتیجے یا اپنے بھانجے یا اپنے دین کی عورتیں یا اپنی کنیزیں جو اپنے ہاتھ کی ملک ہوں یا نوکر بشرطیکہ شہوت والے مرد نہ ہوں یا وہ بچے جنہیں عورتوں کی شرم کی چیزوں کی خبر نہیں اور زمین پر پاؤں زور سے نہ رکھیں کہ جانا جائے ان کا چھپا ہوا سنگھار اور اللہ کی طرف توبہ کرو اے مسلمانو! سب کے سب اس امید پر کہ تم فلاح پاؤ.

حديث شريف:

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا سَعيدُ بْنُ مَنْصًورٍ ، حَدَّثَنَا فُلَيْحٌ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، أَنّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي الصُّبْحَ بِغَلَسٍ ، فَيَنْصَرِفْنَ نِسَاءُ الْمُؤْمِنِينَ ، لَا يُعْرَفْنَ مِنَ الْغَلَسِ أَوْ لَا يَعْرِفُ بَعْضُهُنَّ بَعْضًا.

ترجمہ:

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صبح کی نماز منہ اندھیرے پڑھتے تھے۔ مسلمانوں کی عورتیں جب  ( نماز پڑھ کر )  واپس ہوتیں تو اندھیرے کی وجہ سے ان کی پہچان نہ ہوتی یا وہ ایک دوسری کو نہ پہچان سکتیں۔

(صحيح بخاري)

حديث شريف:

عَنْ عَائِشَۃَ أُمِّ الْمُؤْمِنِیْنَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا قَالَتْ: مَدَّتِ امْرَأَۃٌ مِنْ وَرَائِ السِّتْرِ بِیَدِھَا کِتَابًا إِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ  ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم  فَقَبَضَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَدَہُ وَقَالَ: ((مَا أَدْرِیْ أَ یَدُ رَجُلٍ أَوْ یَدُ امْرَأَۃٍ۔)) فَقَالَتْ: بَلْ یَدُ امْرَأَۃٍ، فَقَالَ: ((لو کُنْتِ امْرَأَۃً لَغَیَّرْتِ اَظْفَارَکِ بِالْحِنَّائِ۔))

ترجمہ:

ام المومنین سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے روایت ہے کہ ایک خاتون نے  پردے کے پیچھے سے رسول اللہ  ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم  کو کتاب پکڑانے کے لیے اپنا ہاتھ لمبا کیا، آپ  ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم  نے اپنا ہاتھ پیچھے کر لیا اور فرمایا: میں یہ نہیں جانتا کہ یہ مرد کا ہاتھ ہے یا عورت کا۔  اس نے کہا: جی یہ عورت کا ہاتھ ہے۔ آپ  ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم  نے فرمایا: اگر تو عورت ہوتی تو مہندی کے ساتھ اپنے ناخنوں کا رنگ بدل دیتی۔

مذکورہ آیات اور احادیث اس بات کو واضح کرتے ہیں کہ عورتیں حضور پاک (صلی اللہ علیہ وسلم) کے زمانے میں بھی حجاب اور پردہ کیا کرتی تھی ۔ یہ واضح قرآنِ الہٰی کا حکم ہے جسے مسلمان عورت بڑے ہی افتخار اور شان کے ساتھ اپنائے ہوئے ہیں ۔

Kya Insaan Jinnat ko taabay karsakta hai

جو مسلمان عورتیں حجاب نہیں کرتی وہ گنہگار ہیں، ایسی عورتوں پر لعنت کی گئی ہے جو لباس پہن کر بھی ننگی رہتی ہیں اور پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے مطبق وہ جنت کی خوشبو بھی نہیں پاسکیں گی۔

والله ورسوله اعلم بالصواب  

مولوي حافظ محمد عظمت الله نظاميعفی عنہ

https://twitter.com/ATaleemaat?t=VY3jbHc7VFPUsMoiaQRZ2g&s=09

https://www.facebook.com/groups/955885748311380/

https://taleemaat.blogspot.com/

 

Follow this Bolg

Fiqhi Masail-Namaz, Roza, Zakat & Digar ke liye yaha click karen

Contact karne ke liye yaha click karen

Allah walon se dosti karna chahate hain to yaha click karen

Dua & Wazaif ke liye yaha click karen

Naat sharee & Salaam ke liye yaha Click karen

 

 

 


 

Monday, February 28, 2022

کیا غیر مسلم کو تحفے میں قرآن پاک دے سکتے ہے؟ - Kya ghair Muslim ko tohfe me Quran e pak de sakte hai

 

 السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بسم الله الرحمن الرحيم

الحمد لله رب العالمين والصلاة والسلام على أشرف الأنبياء والمرسلين وعلى آله وصحبه اجمعين

سوال :-

کیا غیر مسلم کو تحفے میں قرآن پاک دے سکتے ہے ؟

جواب: - ✍

  قرآن پاک :

لا يَمَسًّهُ اِلَّا الْمُطَهَّرُوْنَ

ترجمہ- :

صرف پاک لوگ ہی قرآن کو چھو سکتے ہیں .

( سورۃ الواقعة – آیت 79 )

قرآن پاک کو چھونے کیلئے ايک مسلمان کیلئے بھی پاک اور باوضُو ہونا ضروری ہے.

غیر مسلم کو تحفے میں قرآن پاک کا عربی نسخہ (عربی کاپی) نہیں دینا چاہیے ، ہاں البتہ اُرْدو یا پِھر کسی اور زبان میں ترجمہ جس میں خالص عربی رسم الخط نہ ہو بطور تحفہ دیا جا سکتا ہے. مگر ترجمہ والا نسخہ دینے میں بھی ، اس انسان کی فطرت پر منحصر ہوتا ہے.

غیر مسلم کو قرآن مجید کا ترجمہ اِس شرط پر دیا جا سکتا ہے كہ آپ کو یقین ہو كے وہ شخص قرآن مجید یا ترجمہ کی توہین نہیں کرے گا. (امید ہے كے اللہ تعالی قرآن اور ترجمہ کی برکت سے اس کو اسلام کی توفیق عطا فرمائے، مگر اس کو پاک صاف ہوکر ، پاک صاف جگہ پر بیٹھ کر پڑھنے کی ہدایات دی جانی چاہئے۔

اگر آپ کو یقین ہے کہ وہ شخص قرآن یا ترجمہ کی بے حرمتی کرے گا تو ایسی صورت میں قرآن یا ترجمہ بھی نہیں دینا چاہیے۔

حدیث شریف:-

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِن يُسَافَرَ بِالْقُرْآنِ إِلَى أَرْضِ الْعَدُوِّ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ۔ وَفِي رِوَايَةٍ لِمُسْلِمٍ: «لَا تُسَافِرُوا بِالْقُرْآنِ فَإِنِّي لَا آمن أَن يَنَالهُ الْعَدو»

ترجمہ اور مفھوم:-

رویت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دشمن (وہ غیر مسلم جو مسلمانوں کو اپنا دشمن سمجھتے ہیں) کی زمین مین قرآن کے ساتھ سفر کرنے سے منع فرمایا۔

اور مسلم شریف کی رویت میں یوں ہے کہ قرآن پاک لیکر دشمن کی زمین میں سفر نہ کرو کہ مجھے اطمنان نہیں کہ اسے (قرآن شریف کو) دشمن لے لیگا۔

(بخاری اور مسلم)

(مرآۃ المناجیح شرح مشکوۃ المصابیح جلد - 3) میں اس حدیث کی شرع کرتے ہو ئے لکھتے ہیں - تبلیغ کی نیت سے ایک یا چند آیت لکھ کر دیا جا سکتا ہے یا انھیں قرآن پڑھ کر سنایا جاسکتا ہے.

 

Roze ki halat main chehra ya jisam per tail laga sakte hain 

 

Sawal:-

Kya ghair Muslim ko tohfe me Quran e pak de sakte hai?

Jawab: - ✍

Quran e pak:

 

لا يَمَسًّهُ اِلَّا الْمُطَهَّرُوْنَ

Tarjumah: -

Sirf Paak log hi Quran ko choo (touch) sakte hain.

(Surah Al-Waqi'ah – Ayat 79)

 

Quran e pak ko chone ke liye ek musalman ke-liye bhi paak aur ba-wazu hona zarori hai.

 

Ghair Muslim ko tohfe me Quran e pak ka Arabic nuskha (Arabic copy) nahi dena chahiye, haan Albatta urdu ya phir kisi aur zaban me trajumah (translation) jis main Original Arabic script naa ho tohfa main desakte hain. Magar trajumah wala nuskha dene main bhi, us insan ki fitrat par munhasir hota hai.

Ghair Muslim ko Quran majeed ka trajumah is shart per deskate hian ke aap ko yaqeen ho ke woh shaks Quran majeed ya trajumah ki tauheen nahi kere ga. (Umeed hai ke Allah taala Quran aur trajumah ki barket se uss ko Islam ki taufeeq ataa framaye, magar us ko pak saaf hokar, pak saaf jagah par baith kar pardhnay (reading) ki hidaayat deni chahiye).

Agar aap ko yaqeen ho ke wo Quran Majeed ya trajumah ki bay-hurmati kerega to phir aisi soorat mein Quran Majeed ya trajumah nahi dena chahiye.

 

Hadees e shareef:-

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِن يُسَافَرَ بِالْقُرْآنِ إِلَى أَرْضِ الْعَدُوِّ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ۔ وَفِي رِوَايَةٍ لِمُسْلِمٍ: «لَا تُسَافِرُوا بِالْقُرْآنِ فَإِنِّي لَا آمن أَن يَنَالهُ الْعَدو»

Tarjumah O Mafhoom: -

Riwayat hai Hjazrat Ibn Umar se farmatay hain ke Rasool Allah صلى الله عليه وسلم ne dushman (wo ghair-muslim jo musalmano ko apna dushman samajhte hain) ki zameen main Quran ke sath safar karne se mana farmaya.

Aur Muslim shareef ki riwayat mein yun hai ke quran le kar dushman ki zameen main safar naa karo ke mujhe itminan nahi ke usay (Quran shareef ko) dushman le-lega.

(Bhukhari aur Muslim)

(MIRAAT-UL-MANAJEEH SHARAH MISHKAAT-UL-MASABEEH JILD - 3) Main is hadees ki sharah karte huwe likhte hain ke – Tableeg ki niyaat se ek ya chand (some) aayaat likh kar diya jasakta hai ya unhen Quran padhkar sunaya jasakta hai.

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب

مولوي حافظ محمد عظمت الله نظامي

 

Follow this Bolg

Fiqhi Masail-Namaz, Roza, Zakat & Digar ke liye yaha click karen

Contact karne ke liye yaha click karen

Allah walon se dosti karna chahate hain to yaha click karen

Dua & Wazaif ke liye yaha click karen

Naat sharee & Salaam ke liye yaha Click karen

Share

Popular posts