السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ٱلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ ٱلْعَالَمِينَ وَٱلصَّلَاةُ وَٱلسَّلَامُ عَلَىٰ أَشْرَفِ ٱلْأَنْبِيَاءِ وَٱلْمُرْسَلِينَ وَعَلَىٰ آلِهِ وَصَحْبِهِ أَجْمَعِينَط اَمَّا بَعْدُ
سوال:-
آج میں مسجد دیر سے پہنچا اور عشاء کی فرض نماز کی آخری رکعت میں شامل ہوا۔ میں نے عشاء کی فرض نماز مکمل کر لی، اس کے بعد پھر تراویح شروع ہوئی تو میں نے امام کے ساتھ تراویح ادا کی اور وتر بھی مکمل کر لیے۔
اب میرے ذمہ عشاء کی سنتیں اور نوافل باقی ہیں، کیا میں انہیں اب ادا کر سکتا ہوں؟
Sawal:
Aaj main masjid der se pohncha aur Isha ki farz namaz ki aakhri rakat mein shamil hua. Maine Isha ki farz namaz mukammal kar-li, uss ke baad phir Taraweeh shuru hui to maine Imam ke sath Taraweeh ada ki aur Witr bhi mukammal kar liye.
Ab mere zimma Isha ki sunnatein aur nawafil baqi hain, kya main inhein ab ada kar sakta hoon?
جواب:✍
عشاء کی دو رکعت سنت (فرض کے بعد متصل پڑھی جانے والی سنتیں) فرض نماز کے فوراً بعد، وتر سے پہلے پڑھنی چاہیئں۔
اگر کسی نے وتر پہلے پڑھ کر اس کے بعد سنتیں پڑھ لیں، تو وتر اور سنتیں دونوں ادا ہو جائیں گی۔ سنتیں پڑھ کر دوبارہ وتر پڑھنے کی ضرورت نہیں ہے، لیکن جان بوجھ کر ایسا کرنا مکروہِ تنزِیھی ہے۔ اگر کبھی بھول کر یا کسی وجہ سے ایسا کر لیا تو نماز ہو جائے گی، لیکن اسے عادت نہیں بنانا چاہیے۔
kursi par baith kar namaz padhna - کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنا
Jawab:✍
Isha ki do rakat Sunnat (Farz ke baad muttasil padhi jane wali Sunnatein) Farz namaz ke foran baad, Witr se pehle pardhni chahiye.
Sunnat Ghair Muakkadah ka Tareeqah - سنت غیر مؤکدہ کا طریقہ
والله ورسوله اعلم بالصواب
محمد عظمت الله نظامي عفی عنہ
No comments:
Post a Comment