السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
بسم الله الرحمن الرحيم
الحمد لله رب العالمين والصلاة والسلام على أشرف الأنبياء والمرسلين وعلى آله وصحبه اجمعين
سوال:- کیا اقامت کا جواب دینا ضروری ہے؟ جواب: - ✍ اقامت کا جواب دینا مستحب ہے ، جس طرح اَذان کا جواب دیتے ہیں اسی طرح اقامت کا جواب بھی دینا چاہیے ، لیکن جب مؤذن "قد قامت الصلوٰۃ" کہے تو اسکے جواب میں " أَقَامَھَا اللّٰہُ وَأَدَامَھَا" کہیں. حديث شريف:- عن بعض أصحاب النبی صلی اللہ علیہ وسلم أن بلالا أخذ فی الإقامۃ فلما أن قال قد قامت الصلاۃ قال النبی صلی اللہ علیہ وسلم أقامہا اللہ وأدامہا ترجمہ: حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض صحابہ سے مروی ہے کے حضرت بلال رضی اللہ عنہ اقامت کہنے لگے، جب آپ قد قامت الصلوة کہا تو حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے أَقَامَھَا اللّٰہُ وَأَدَامَھَا (اللہ تعالیٰ نماز کو قائم و دائم رکھے) فرمایا. (سنن ابو داؤد) |
Sawal:- Kya Iqamat ka jawab dena zarori hai? Jawab: - ✍ Iqamat ka Jawab dena mustahab hai, Jis tarha Azan ka jawab dete hain usi tarha Iqamat ka jawab bhi dena chahiye, Laikin jab muazzin “QAD QAMATIS-SALAH” (قد قامت الصلوٰۃ) kahe to us ke jawab main “AQAMAHAL-LAAHU WA ADAMAHA” (أَقَامَھَا اللّٰہُ وَأَدَامَھَا) kahen. Hadees Shareef: عن بعض أصحاب النبی صلی اللہ علیہ وسلم أن بلالا أخذ فی الإقامۃ فلما أن قال قد قامت الصلاۃ قال النبی صلی اللہ علیہ وسلم أقامہا اللہ وأدامہا Tarjumah: Hazrat Nabi e Akram صلی اللہ علیہ وسلم ke baaz sahaba se marwi hai ke Hazrat Bilal رضي الله عنه Iqamat kehnay lagey, Jab aap قد قامت الصلوہ kaha to Huzoor Nabi e Akram صلی اللہ علیہ وسلم ne أَقَامَھَا اللّٰہُ وَأَدَامَھَا (Allah ta’aala namaz ko qa’im O da’im rakhay) farmaya. (Sunan Abu Dawood)
|
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب
مولوي حافظ محمد عظمت الله نظامي عفی عنہ
Share, like twitter Pinterest
Follow this Blog
Contact karne ke liye yaha click karen
Allah walon se dosti karna chahate hain to yaha click karen
Dua & Wazaif ke liye yaha click karen
Naat sharee & Salaam ke liye yaha Click karen
No comments:
Post a Comment